Sahrish Dar⚙ Posted September 8, 2016 Posted September 8, 2016 سوچتا ہوں کہ محبتہے جنونِ رسواچند بے کار سے بیہودہ خیالوں کا ہجومایک آزاد کو پابند بنانے کی ہوسایک بیگانے کو اپنانے کی سعیِ موہومسوچتا ہوں کہ محبت ہے سرور و مستیاس کا مٹ جانا مٹا دینا بہت مشکل ہےسوچتا ہوں کے محبت سے ہے تابندہ حیاتاور یہ شمع بجھا دینا بہت مشکل ہےسوچتا ہوں کہ محبت پہ کڑی شرطیں ہیںاس تمدن میں مسرت پہ بڑی شرطیں ہیںسوچتا ہوں کہ محبت ہے اک افسردہ سی لاشچادرِ عزت و ناموس میں کفنائی ہوئیدورِ سرمایہ کی روندی ہوئی رسوا ہستیدرگاہِ مذہب و اخلاق سے ٹھکرائی ہوئیسوچتا ہوں کہ بشر اور محبت کا جنوںایسے بوسیدہ تمدن میں ہے اِک کارِ زبوںسوچتا ہوں کہ محبت نہ بچے گی زندہپیش از وقت کہ سڑ جائے یہ گلتی ہوئی لاشیہی بہتر ہے کہ بیگانہء اَلفت ہو کراپنے سینے میں کروں جذبہء نفرت کی تلاشسوچتا ہوں کہ محبت سے کنارا کر لوںخود کو بیگانہء ترغیبِ تمنا کر لوں 1
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now