👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Uzee Khan

🌟 LEGACY MEMBER
  • Posts

    190
  • Joined

  • Last visited

  • Days Won

    6

Blog Entries posted by Uzee Khan

  1. Uzee Khan
    اگر آپ کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں مسلسل رو رہے ہیں تو
    اس پیاز کی اولاد کو پیاز کی ٹوکری میں ڈال کر
    کسی انسان کا انتخاب کریں
  2. Uzee Khan
    کیا خیال ہے
    کچھ لوگ یہ نکتہْ اعتراض اٹھاتے ہیں کہ اردو شاعری میں محبوب کے لیے صرف مذکر کا صیغہ ہی کیوں استعمال کیا جاتا ہے 
    اس اعتراض کا ا یک شاعر نے کیا تسلی بخش جواب دیا 
    شاعر نے کہا کہ صرف ایک شعر میں محبوب کو مونث کر کے دیکھ لیں اپ کو بہت اچھی طرح "وجہ" سمجھ میں آجائے 
    تم میرے پاس، "ہوتی" ھو گویا                                    
    جب کوئی "دوسری" نہیں ہوتی                                   
  3. Uzee Khan
    ہمارا عشق ہفتہ وار ہو ایسا نہیں ہوتا
    برائے وصل اک اتوار ہو ایسا نہیں ہوتا
    کسی لیڈر کی کم ظرفی کو ہرگز پا نہیں سکتا
    کوئی کتنا بڑا خرکار ہو ایسا نہیں ہوتا
    جسے میں ووٹ دیتا ہوں اُسے پھر کوستا بھی ہوں
    نمائندہ مرا ہر بار ہو ایسا نہیں ہوتا
    کوئی جو انگلیاں کانوں میں ٹھونسے تو یہ ٹل جائے
    سخنور اس قدر خوددار ہو ایسا نہیں ہوتا
    میں حالِ دل رقیبوں کو سنا دوں یہ تو ممکن ہے
    ترا ابا مرا غمخوار ہو ایسا نہیں ہوتا
    وہ حُسنِ لالہ گوں بس سے اُتر جائے سرِ راہے
    مرا اسٹاپ گولیمار ہو ایسا نہیں ہوتا
    جہاں رانجھے کی آمد پر میاں کیدو کی قدغن ہو
    وہاں رانجھا ہی پہریدار ہو ایسا نہیں ہوتا
    یہ مانا کہ وہ بابِ وصل میں ٹھینگا دکھاتے ہیں
    مگر دعوت سے بھی انکار ہو ایسا نہیں ہوتا
    ظفر اب حُسنِ تر آپے سے باہر ہو کے پھرتا 
    کسی کو حسرتِ دیدار ہو ، ایسا نہیں ہوتا
    نویدظفرکیانی
  4. Uzee Khan
    ہر اک سے فیس بک پر پیار ہو ایسا نہیں ہوتا
    ہمیشہ چیٹ پہ گلنار ہو ایسا نہیں ہوتا
    ہمارے بیچ میں ابا اچانک آ بھی سکتا ہے
    دلوں میں نہ کوئی دیوار ہو ایسا نہیں ہوتا
    سکھا دے گی اسے بیوی سبھی گُر کام کرنے کے
    کبھی یہ نوکری دشوار ہو ایسا انہیں ہوتا
    سفارش ڈھونڈنے لگتے ہیں راشی لوگ مشکل میں
    لبوں پہ توبہ استغفار ہو ایسا نہیں ہوتا
    بہت سے لوگ ایسے ہیں جو بیوی سے نہیں ڈرتے
    ہر اک شوہر ہی تابعدار ہو ایسا نہیں ہوتا
    مہینے میں کئی چھٹیاں ہمیں چہونگے میں ملتی ہیں
    خوشی کا ایک ہی اتوار ہو ایسا نہیں ہوتا
    یہ بچے اس کے ہمسایوں کے بچے ہو بھی سکتے ہیں 
    وہی اس ٹیم کا سردار ہو ایسا نہیں ہوتا
    کسی مچھر کی پوں پوں سے سہانی نیند اڑتی ہے
    محبت میں کوئی بے دار ہو ایسا نہیں ہوتا
    یہاں رمضان کے رمضان تو بازار لگتے ہیں
    مگر سستا کوئی بازار ہو ایسا نہیں ہوتا
    میں بینا شارٹ کٹ بھی تو لگا سکتی ہوں اچھا سا
    "کوئی رستہ سدا دشوار ہو ایسا نہیں ہوتا"
    روبینہ شاہین بینا
  5. Uzee Khan
    سوچ کی خوراک۔
    سمجھ میں تو یہی آتا ہے کہ بائیک کی ٹینکی کے ڈھکن کا تالہ یا تو پیٹرول ڈالنے سے روکنے کے لیے ہے یا خود ڈھکن کی چوری روکنے کے لئے ہے۔ ورنہ پیٹرول تو نیچے لگے پائپ سے بھی چوری ہوسکتا ہے، وہاں پر کوئی تالہ نہیں۔ 
  6. Uzee Khan
    عام طور پر تو لوگ کولڈ ڈرنکس یا سوڈا واٹر وغیرہ کو محض ایک مشروب ہی سمجھتے ہیں اور اس کے ٹھنڈے دار ذائقے سے گرمی کو دور کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے  ہیں تاہم آپ کو معلوم ہے کہ یہ صرف پینے کے لیے ہی نہیں بلکہ پھولوں کو بچانے اور گاڑیوں کی بیٹری کی صفائی کے لیے بھی بہترین ہے؟
    نہیں ناں مگر واقعی یہ کولڈ ڈرنکس ایسے حیرت انگیز کمالات دکھا سکتی ہیں جو آپ کے روزمرہ کے مسائل کو حل کردیں۔  گاڑی کی بیٹری کے ٹرمینل کی صفائی
    جی ہاں واقعی کولڈ ڈرنکس کی تیزابی خصوصیات گاڑی کی بیٹری پر لگ جانے والے زنگ کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ لگ بھگ تمام کاربونیٹ کولڈ ڈرنکس میں کاربونک ایسڈ شامل ہوتا ہے جو داغ دھبوں کو ہٹانے اور زنگ کو ختم کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس مشروب کی تھوڑی سے مقدار بیٹری کے ٹرمینلز پر انڈیلیں اور کچھ دیر بیٹھ کر انتظار کریں، جس کے بعد زنگ شدہ حصوں کو گیلے اسفنج سے صاف کردیں، بیٹری چمکنے لگے گی۔
     

     
    زنگ شدہ نٹ بولٹ کو نکالنا زنگ لگے نٹ بولٹ کو کسی چیز سے نکالنا کوئی آسان کام نہیں اور اگر آپ یہ جدوجہد کررہے ہیں تو رک جائیں، کولڈ ڈرنکس اس طرح کے زنگ شدہ نٹ بولٹ کو ڈھیلا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ ایک کپڑے مشروب میں ڈبو کر رکھیں اور پھر اسے نکال کر زنگ لگے نٹ بولٹ پر کچھ منٹ پر ڈال دیں، اس کے بعد وہ آسانی سے کھل جائے گا۔
    کٹے ہوئے پھولوں کو دیر تک تازہ رکھنا کولڈ ڈرنک پیتے ہوئے اس کے بچے ہوئے قطروں کو پھینکنے کی بجائے اس کی چوتھائی کپ کے برابر مقدار گلدان کے پانی میں ڈال دیں۔ ان مشروبات میں شامل چینی گلدان میں لگے پھولوں کی چمک دمک کو دیر تک برقرار رکھے گی۔ اگر آپ کا گلدان بالکل شفاف یعنی کرسٹل کا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اس کا پانی کولڈ ڈرنک ڈالنے کے بعد میں صاف ہی نظر آئے تو سفید کولڈ ڈرنک کو استعمال کریں۔
    ٹوائلٹ کی صفائی کولڈ ڈرنک کا ایک کین بھی غلیظ ترین ٹوائلٹ کی صفائی کے لیے کافی ہے، بس اسے ٹوائلٹ پر انڈیل دیں اور ایک گھنٹے تک انتظار کریں اور اس کے بعد اس جگہ کو رگڑ کر پانی سے صاف کرلیں، ٹوائلٹ کی چمک دمک دیکھ کر آپ واقعی حیران رہ جائیں گے کیونکہ یہ مشروبات اس معاملے میں عام سلوشن سے زیادہ بہتر صفائی فراہم کرتے ہیں۔
    نکاسی آب کے پائپس کی صفائی نکاسی آب کے پائپ میں کچرا پھنس جانے سے اس میں پانی کھڑا ہونے لگتا ہے اور اگر اس وقت آپ کو کوئی حل سمجھ نہیں آرہا تو اس کا آسان حل کولڈ ڈرنک کی شکل میں موجود ہے۔ بس دو لیٹر بوتل کو نکاسی آب کے پائپ میں انڈیل دے پھر اس میں پھنس جانے والا کچرا نرم ہوکر خود بخود بہہ کر پانی کا راستہ صاف کردے گا۔
    بالوں سے چیونگم نکالنا ویسے تو ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے خاص طور پر بالغ افراد کو تو اس کا تجربہ نہیں ہوتا مگر بچے خاص طور پر شرارتی بچے اپنے بالوں میں چیونگم پھنسالیتے ہیں یا کوئی اور ان کے بالوں میں ڈال دیتا ہے۔ تو اس صورت میں بال کاٹنے کی بجائے بالوں کے چیونگم والے حصے کو کولڈ ڈرنک سے بھرے کسی برتن میں کچھ منٹ تک ڈبوئے رکھیں اور پھر اسے دھولیں چیونگم بھی غائب ہوجائے گی۔
    روسٹ کو رس دار بنائیںاگر تو آپ چکن روسٹ کو رس بھرا بنانا چاہتے ہیں تو کولا کا ایک کین روسٹ بنانے کی روایتی ترکیب کے ساتھ انڈیل دیں اور پھر اسے معمول کے مطابق پکالیں جب آپ کھائیں گے تو اس کا ذائقہ آپ کو انگلیاں چاٹنے پر بھی مجبور کرسکتا ہے۔
    سکوں کی صفائی گندے سکے اپنی جیب میں رکھنا کس کو پسند ہوگا؟ اگر تو آپ سکے جمع کرنے کے شوقین ہیں یا ویسے ہی ان کو جگمگانا چاہتے ہیں تو کولا کو استعمال کریں۔ کسی چھوٹے برتن میں سکے ڈال کر انہیں کولا مشروب میں ڈبو دیں، کچھ دیر بعد انہیں پانی سے دھو کر یا ویسے ہی کپڑے سے صاف کرلیں وہ بالکل نئے کی طرح چمکنے لگیں گے۔
  7. Uzee Khan
    یہ یاد ركھيے دنیا میں سب سے زیادہ موتیں كولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک سے ہوتی ہیں.
    آپ خود اپنے ہی گھر میں ایسے بہت سے لوگوں کو جانتے ہوں گے جن کا وزن اور كولیسٹرول بڑھا ہوا ھے.
    امریکہ کی بڑی بڑی كمپنياں دنیا میں دل کے مریضوں کو اربوں کی دوا
    (heart patients)فروخت کر رہی ہیں
    لیکن اگر آپ کو کوئی تکلیف ہوئی تو ڈاکٹر کہے گا angioplasty (اےنجيوپلاسٹي) كرواؤ .اس آپریشن میں ڈاکٹر دل کی نالی میں ایک spring ڈالتے ہیں جسے stent کہتے ہیں.یہ stent امریکہ میں بنتا ہے اور اس کا cost of production صرف 3 ڈالر (روپیہ150یا180) ہے.
    اسی stent کو پاک و ہند میں لاکر 3یا5 لاکھ روپے میں فروخت کیا جاتا ہے اور آپ کو لوٹا جاتا ہے.ڈاکٹروں کو ان روپوں کا commission ملتا ہے ، اسی لیے وہ آپ سے بار بار کہتا ہے کہ angioplasty كرواؤ .
    Cholestrol، BP ya heart attack
    آنے کی اہم وجہ ہے، Angioplasty آپریشن. یہ کبھی کسی کا کامیاب نہیں ہوتا.كيونکے ڈاکٹر جو spring دل کی نالی میں رکھتا ہے وہ بالکل pen کی spring کی طرح ہوتی ہے.
    کچھ ہی مہينوں میں اس spring دونوں سائیڈوں پر آگے اور پیچھے blockage (cholestrol اور fat) جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے.اس کے بعد پھر آتا ہے دوسرا heart attack (ہارٹ اٹیک)
    ڈاکٹر کہتا هے دوبارہ angioplasty كرواؤ .آپ لاكھوں روپے لٹاتے ھیں اور آپ کی زندگی اسی میں نکل جاتی ھے
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    اب پڑھیں اس آئرود کا علاج
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    ادرک (ginger juice) -
    ●●●●●●●●●●●●●●●●
    اس خون کو پتلا کرتا ھے.
    یہ درد کو قدرتی طریقے سے 90٪ تک کم کرتا هے.
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    لہسن (garlic juice)
    ●●●●●●●●●●●●●●
    اس میں موجود allicin عنصر cholesterol اور BP کو کم کرتا ھے.
    وہ دل کے بلوکج کو کھولتا ھے.
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    لیموں (lemon juice)
    ●●●●●●●●●●●●●●●●
    اس میں موجود antioxidants، vitamin C اور potassium خون کو صاف کرتے ہیں.
    یہ بیماری کے خلاف مزاحمت (immunity) بڑھاتے ہیں.
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    ایپل سائڈر سرکہ (apple cider vinegar)
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    اس میں 90 قسم کے عناصر ہیں جو جسم کے سارے اعصاب کو کھولتے ھیں، پیٹ صاف کرتے ہیں اور تھکاوٹ کو مٹاتے ہیں.
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    ان مقامی منشیات (یعنی چیزوں) کو 
    اس طرح استعمال میں لایئں
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    1-ایک کپ لیموں کا رس لیں.
    2-ایک کپ ادرک کا رس لیں.
    3-ایک کپ لہسن کا رس لیں.
    4 ایک کپ ایپل apple سرکہ 
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    ان چاروں کو ملا کر دھيمي آنچ پر گرم کریں جب 3 کپ رہ جائے تو اسے ٹھنڈا کر لیں.
    اب آپ
    اس میں 3 کپ شہد ملا لیں . 
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    روز اس دوا کے 3 چمچ صبح خالی پیٹ لیں جس سے سارے
    ساری بلوکج ختم ہو جائیں گی . یعنی شریانیں کھل جائینگی . إن شاء اللہ . 
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    آپ سب سے درخواست ہے کہ اس میسج کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں تاکہ سب اس دوا سے اپنا علاج کر سکیں . جزاکم اللہ خیرا . 
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    ذرا سوچیں کہ شام کے
    7:25 بجے ھیں اور آپ گھر جا رہے ھیں وہ بھی بالکل اکیلے .
    ایسے میں اچانک آپ کے سینے میں تیز درد ہوتا ہے جو آپ کے ہاتھوں سے ھوتا ہوا آپ
    جبڑوں تک پہنچ جاتا ہے .
    آپ اپنے گھر سے سب سے قریب ہسپتال سے 5 میل دور ہیں اور اتفاق سے آپ کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ وهاں تک پہنچ پائیں گے یا نہیں .
    آپ نے سی پی آر میں تربیت لی ہے مگر وہاں بھی آپ کو یہ نہیں سکھایا گیا کہ اس کو خود پر استعمال کس طرح کرنا ہے .
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    ایسے میں دل کے دورے سے بچنے
    کے لئے یہ اقدامات کریں 
    ●●●●●●●●●●●
    چونکہ زیادہ تر لوگ دل کے دورے کے وقت اکیلے ہوتے ہیں بغیر کسی کی مدد کے انہیں سانس لینے میں تکلیف
    ہوتی ہے. وہ بے ہوش ہونے لگتے ہیں اور ان کے پاس صرف 10 سیکنڈ ہوتے ہیں 
    .
    ایسی حالت میں مبتلا شخص زور زور سے کھانس کر خود کو عام رکھ سکتا ہے. 
    ایک زور کی سانس
    لینی چاہئے ہر کھانسی سے پہلے
    اور کھانسی اتنی تیز ہو کہ 
    سینے سے تھوک نکلے .
    جب تک مدد نہ آئے یہ
    عمل دو سیکنڈ کے وقفے سے دہرایا 
    جائے تاکہ دھڑکن عام
    ہو جائے.
    زور کی سانسیں پھیپھڑوں میں
    آکسیجن پیدا کرتی ہے
    اور زور کی کھانسی کی وجہ
    دل سكڑتا ہے جس سے
    خون سنچالن باقاعدگی سے
    چلتا ہے.
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    جہاں تک ممکن ہو اس پیغام کو سب تک پہنچائیں . ایک دل کے ڈاکٹر نے تو یہاں تک کہا کہ اگر ہر شخص یہ پیغام 10 لوگوں کو بھیجے تو ایک جان بچائی جا سکتی ہے.
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    آپ سب سے درخواست ہے
    چٹكلے تصویریں بھیجنے کی بجائے
    یہ پیغام سب کو بھیجیں 
    تاکہ لوگوں کی جان بچ سکے
    ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
    ہر وقت اللہ کا ذکرکرتے رہیں
    مفاد عامہ میں نشر کریں .
    جزاكم الله خيرا
  8. Uzee Khan

    دفتر میں کام کرتے ہوئے ایک صاحب کا موبائل چوری ہوگ
    دن بھر کی مصروفیت کے بعد تھکے ہارے صاحب بہادر نے جونہی گھر کی دہلیز پر قدم رکھا تو اگلا منظر دیکھ کر چونکے بنا نہ رہ سکے ...
    گھر میں ساس اور سسر ... اپنی بیٹی کا سامان پیک کئے ان کے منتظر تھے ... بیگم اور ساس کی آنکهیں رو رو کر سرخ ہوچکی تهیں ... جبکہ ان کے داخل ہونے پر سسر کے ماتھے پر نفرت کی لکیریں بهی عیاں ہونے لگی تهیں ...
    "کہاں لیکر جارہے ہیں میری بیوی کو ؟؟ خیریت تو ہے ؟؟ "
    انہوں نے کچھ نہ سمجھنے والے انداز میں دریافت کیا تو سسر نے آگے بڑھ کر ان کی بیوی کا موبائل ان کے سامنے کردیا ....
    "میں تمہیں تین طلاق دیتا ہوں" ....
    بیوی کو ان کے نمبر سے میسج آیا تھا ...
    میسیج دیکھ کر صاحب نے ایک ٹهنڈی آہ بھری اور بتایا کہ ان کا موبائل تو صبح سے چوری ہوگیا تھا ....
    انہوں نے اپنی جیبیں الٹ کر سب کو یقین دلایا ... تو ان کی بیگم اپنی ماں سے لپٹ کر رونے لگیں ... اور سسر صاحب نے اپنی ٹانگیں بیٹھے بیٹھے دراز کرلیں ....
    "لیکن چور نے میری بیوی کو طلاق کا میسیج کیوں کیا ؟؟؟"
    الجھن کے مارے انہوں نے اپنا نمبر ڈائل کیا تو چور نے فون اٹھایا ... صاحب چهوٹتے ہی پهٹ پڑے ... " کمینے انسان !! فون چرایا سو چرایا ... میری بیوی کو طلاق دینے کیا ضرورت تھی ... ؟؟
    چور نے اطمینان سے ان کی بات سنی اور کہنے لگا ...
    "دیکھئے صاحب ! صبح ... جب سے آپ کا فون چرایا ہے ... مجھے آپ کی بیوی کے چھتیس میسیج موصول ہو چکے ہیں ...
    کہاں ہو ؟؟؟ .... کیا کر رہے ہو .؟؟ .... کب آؤ گے ؟؟ .... آتے ہوئے یہ لے آنا ... اور ہاں یہ بھی ... !! .... جلدی آنا !!! .... دیکھو فلاں چیز ختم ہوگئی ہے !!! ... میں پاگل ہوگیا ... میں نے سوچا سم نکال کر پھینک دوں ...
    لیکن پهر خیال آیا کہ جہاں آپ نے مجھے اپنے موبائل کی صورت میں گفٹ دیا کیوں نہ میں بھی آپ کی خیر خواہی میں اسے طلاق دے دوں ... اس لئے میں نے اسے طلاق کا میسیج بھیج دیا ...
    اب آپ کی مرضی ہے ...
    ! چاہو تو ڈیلیٹ کردو اور چاہو تو ریپیٹ
     

  9. Uzee Khan
    براعظم انٹارکٹکا دلچسپ حقائق
    اپنے دلچسپ معلومات پیج کے دوستوں کو براعظم انٹارکٹکا کی آج دوبارہ سیر کرواتے ہیں۔ لیکن اپنی جیکٹس اور سویٹر وغیرہ ضرور پہن لیں کہیں آپ کو ٹھنڈ نہ لگ جائے۔اور آپ بیمار نہ ہوجائیں۔کیونکہ یہاں کا درجہ حرارت منفی 90 ڈگری تک ہوسکتا ہے۔
    1۔ براعظم Antarctica انٹارکٹکا 98 فیصد برف سے ڈھکا ہوا ہے۔اور یہاں کوئی باقاعدہ و مستقل انسانی بستی بھی نہیں۔
    2۔ انٹارکٹکا دنیا کا انتہائی جنوبی براعظم ہے جہاں قطب جنوبی واقع ہے۔ یہ دنیا کا سرد ترین، خشک ترین اور ہوا دار ترین براعظم ہے۔
    3۔ اس براعظم کی اوسط بلندی بھی تمام براعظموں سے زیادہ ہے۔
    4۔ 14.425 ملین مربع کلومیٹر کے ساتھ انٹارکٹکا یورپ اور آسٹریلیا کے بعددنیا کا تیسرا سب سے چھوٹا براعظم ہے۔
    5۔ انٹارکٹکا 98 فیصد برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ یہاں کوئی باقاعدہ و مستقل انسانی بستی نہیں۔
    6۔ انٹارکٹکا یونانی لفظ Antarktikos سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے آرکٹک کے مدمقابل۔
    7۔ اس براعظم کو پہلی بار روسی جہاز راں "میخائل لیزاریف "اور" فابیان گوٹلیب وون بیلنگشاسن" نے 1820ء میں دیکھا۔
    8۔ 1959ء میں 12 ممالک کے درمیان معاہدہ انٹارکٹک پر دستخط ہوئے جس کی بدولت یہاں عسکری سرگرمیاں اور معدنیاتی کان کنی کرنے پر پابندی عائد کی گئی اور سائنسی تحقیق اور براعظم کی ماحولیات کی حفاظت کے کاموں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
    9۔ ہر سال موسم گرما میں دنیا بھر سے آنے والے سائنسدانوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوجاتی ہے جو انٹارکٹکا پر موجود مختلف تحقیقی کام انجام دیتے ہیں جبکہ موسم سرما میں یہ تعداد ایک ہزار رہ جاتی ہے۔
    10۔ انٹارکٹکا کی بلند ترین چوٹی ونسن ماسف ہے جس کی بلند 4892 میٹر (16050 فٹ ہے۔ یہ دنیا کا سرد ترین مقام ہے اور سب سے کم بارش بھی یہیں ہوتی ہے۔
    11۔ اس مقام پر کم سے کم درجۂ حرارت منفی 80 سے منفی 90 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے اور موسم گرما میں ساحلی علاقوں پر زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت بھی 5 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ کم بارشوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ قطب جنوبی پر بھی سال میں 10 سینٹی میٹر (4 انچ) سے کم بارش پڑتی ہے۔

  10. Uzee Khan
    انسانی جسم کے بارے دلچسپ اور حیران کن معلومات
    کبھی آپ نے اپنے جسمانی ساخت پر غور کیا۔ کہ اﷲ عزوجل نے اس میں کیا کیا چیزیں رکھی ہیں؟ اگر ہم اس پر غور کریں تو حیران رہ جائیں ۔درحقیقت انسانی جسم اللہ عزوجل کا ایک عظیم شاہکار ہے۔ جس کو اللہ نے ایسے طریق پر تخلیق کیا ہے کہ انسانی عقل مکمل طور پر اس کا ادراک کرہی نہیں سکتی ۔ انسان جب اپنی تخلیق پر کچھ غور کرتا ہے تو اس پر ایسے ایسے راز کھلتے ہیں کہ انسان اللہ کا شکر ادا کئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔ تو آج ہم اپنے دلچسپ معلومات پیج کےدوستوں کو کچھ ایسی ہی دلچسپ معلومات کے بارے بتاتےہیں کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔اور بے ساختہ "سبحان اللہ" کہنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
    فولاد
    انسانی جسم میں اتنا فولاد ہوتا ہے کہ اس سے درمیانے درجے کے سات کیل تیار ہوسکتے ہیں۔
    انسانی جسم کی حرارت:
    انسانی جسم میں اتنی حرارت ہوتی ہے کہ اس سے چائے کی تین پیالیاں تیار کی جاسکتی ہیں۔
    چھینک
    انسانی چھینک کی رفتار سو میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔
    چربی:
    یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ انسانی جسم میں چربی بھی ہوتی ہے۔ لیکن یہ کتنی ہوتی ہے۔ اگر بتاؤں تو آپ سوچتے رہ جائیں! پتا ہے کتنی؟ انسان کے جسم میں اتنی چربی ہوتی ہے کہ اس سے تقریباً چار پونڈ صابن تیار ہوسکتا ہے۔
    توانائی:
    انسانی جسم میں اتنی توانائی موجود ہوتی ہے کہ اگر اس کو برقی توانائی میں تبدیل کیا جائے تو اس سے ساٹھ وولٹ کا بلب دو منٹ تک روشن کیا جاسکتا ہے۔
    انسانی خون کی گردش:
    میرے ناقص مطالعے کے مطابق ،انسان کے جسم میں خون کا ایک قطرہ پچاس سال تک تقریباً بیس ہزار میل کا سفر طے کرتا ہے۔
    مرد کی داڑھی :
    مرد کی داڑھی ایک سال میں تقریباً سولہ انچ کے حساب سے بڑھتی ہے-:
    انسانی جسم کی ہڈیاں:
    انسانی ہاتھ میں کل ستائیس ہڈیاں ہوتی ہیں۔ انسانی سر میں آٹھ ہڈیاں ہوتی ہیں۔ انسانی ٹانگ میں اکتیس ہڈیاں ہوتی ہیں، انسانی جسم میں کل دو سو چھ ہڈیاں ہوتی ہیں۔
    انسانی جسم میں مسام:
    انسانی جسم میں کل پچیس لاکھ مسام ہوتے ہیں۔
    انسانی ناخن بڑھنے رفتار:
    انسانی ناخن روانہ اوسط اعشاریہ ایک ملی میٹر کے حساب سے بڑھتے ہیں۔
    جلد اور انسانی جسم :
    انسانی جلد کا وزن پورے جسم کے وزن کے سولہ فیصد ہوتا ہے۔
    انسانی جسم میں پانی:
    جس طرح دنیا میں سات حصّے پانی ہے ۔اسی طرح اگر ہم انسانی جسم کا مطالعہ کریں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ انسان کے جسم میں 65 فیصد پانی ہوتا ہے-
    اللہ کی قدرت پھیپھڑے:
    پھیپھڑے جنھیں انگریزی میں لنگز کہتے ہیں۔ دو ہوتے ہیں دونوں کا ایک ہی کام ہے لیکن انسان کے دونوں پھیپھیڑوں میں سے دائیں طرف والا پھیپھڑا بڑا ہوتا ہے۔
    (سبحان اللہ۔ بے شک اللہ ہی کی ذات علم و حکمت والی ہے)

  11. Uzee Khan
    محبت میں محبوب سے زیادہ
    اسکی عزت پیاری ہوتی ہے۔۔
    جو اس بات کا خیال نہ 
    رکھے وہ عشق ہی
    مشکوک ہے.

  12. Uzee Khan
    ایک معصوم بچے نے اپنے ابو سے پوچھا " ابو ! انسان کہاں سے آئے ہیں؟" ابو نے کہا " بیٹا ! اللہ نے آدم اور حوا کو پیدا کیا پھر ان کی اولاد پیدا ہوئی اور یوں انسان پیدا ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا " معصوم بچہ یہ جواب سن کر اپنی امی کے پاس گیا اور وہی سوال دہرایا ماں نے جواب دیا "بیٹا ! ڈارون کی تھیوری کے مطابق بندر کی اولاد سنورتے سنورتے انسان بن گئی " معصوم بچہ دو مختلف جوابات سن کر پریشان ہوگیا ۔۔۔ واپس اپنے ابو کے پاس آیا اور ماں کا جواب دہرایا ۔ ابو نے مسکرا کر کہا " بیٹا !میں اپنے آبا و اجداد کا سلسلہ نسب سمجھا رہا تھا وہ اپنے آباو اجداد کا سلسلہ نسب سمجھا رہی تھیں. ہم دونوں کی بات سچ ہے."
  13. Uzee Khan
    یومِ آزادی کے حوالے سے ایک نظم
    ارشاد عرشی ملک
    محفلِ شب کے ہم نوا لوگو
    پاک مٹی کے بے بہا لوگو
    تم تھے اُمید و آسرا لوگو
    کھو چُکے اپنا راستہ لوگو
    ہو گئے آج کیا سے کیا لوگو
    اے وطن سے خفا خفا لوگو۔۔
    وہ جو جذبوں سے جاں کا رشتہ تھا
    یا مکین و مکاں کا رشتہ تھا
    سر کا اور سائباں کا رشتہ تھا
    اپنی مٹی سے ماں کا رشتہ تھا
    اب وہ رشتہ کہاں رہا لوگو
    اے وطن سے خفا خفا لوگو۔۔
    فکر تھی جن کوکاروباروں کی
    کار خانوں کی حصہ داروں کی
    ڈالروں ،کوٹھیوں کی کاروں کی
    اپنے گیٹوں پہ چوب داروں کی
    اُن کا آنچل بھی جل گیا لوگو
    اے وطن سے خفا خفا لوگو۔۔
    جو اماں ڈھونڈتے تھے ویزوں میں
    پیپسیوں،برگروں میں ،پیزوں میں
    سوٹ کی بے شکن کریزوں میں
    اور قسطوں کی مرسڈیزوں میں
    وہ بھی ہیں غم میں مبتلا لوگو؟
    اے وطن سے خفا خفا لوگو۔۔
    کون پوچھے گا ذمہ داروں سے
    خالی لفظوں بھرے غباروں سے
    فوجیوں کی سجی قطاروں سے
    رینجروں اور چوب داروں سے
    گھر بھرا کیسے لُٹ گیا لوگو
    اے وطن سے خفا خفا لوگو۔۔
    تھی جو بچپن کے قہقہوں کی زمیں
    کم سنی کی شرارتوں سے حسیں
    نوجوانی کے رت جگوں کی امیں
    اس کا وارث بھی آج کوئی نہیں
    بے وفاوں سے با وفا لوگو
    اے وطن سے خفا خفا لوگو۔۔
    وہ گھروندے ،وہ بولتی گلیاں
    آنگنوں میں اُگی ہو ئی کلیاں
    چاہتوں کی حسین رنگ رلیاں
    کتنی بیلیں اُگی ہوئی تھیں یہاں
    سب کا سب راکھ ہو گیا لوگو
    اے وطن سے خفا خفا لوگو۔۔
    نفرتیں ،دُشمنی، دھماکے ہیں
    ہر گلی ،ہر سڑک پہ ناکے ہیں
    شہر اپنےہی ،غیر علاقے ہیں
    مفلسی، رہزنی ہے ،فاقے ہیں
    ہو گیا درد،لا دوا لوگو
    اے وطن سے خفا خفا لوگو۔۔
    اِک قیامت کی مارا ماری ہے
    خوف چھوٹے ،بڑے پہ طاری ہے
    کیا خبر آج کس کی باری ہے
    اب تو گھر گھر میں پُرسہ داری ہے
    ہم پہ ہے لمحہِ نزع لوگو
    اے وطن سے خفا خفا لوگو۔۔
    تم اگر غور سے سنو تو کہیں
    مرہمِ دل اُدھار دو تو کہیں
    آنسووں سے وضو کرو تو کہیں
    اپنے ماتھوں کو ٹیک دو تو کہیں
    کون ہے ہم میں بے خطا لوگو؟
    اے وطن سے خفا خفا لوگو۔۔
    گر چہ کی ہے ہر اک خطا ہم نے
    ڈال دی اس پہ ہر بلا ہم نے
    اس کو کچھ بھی نہیں دیا ہم نے
    اس سے پھر بھی سنی دعا ہم نے
    مائیں کرتی نہیں گِلہ لوگو
    اے وطن سے خفا خفا لوگو۔۔
    اب بھی یہ دل ہے اپنا،جان ہے یہ
    اپنی پہچان ،اپنا مان ہے یہ
    بے نشاں ہم ہیں اور نشان ہے یہ
    زندگی گیت ہے ،تو تان ہے یہ
    اِک یہی سُر ہے مدھ بھرا لوگو
    اے وطن سے خفا خفا لوگو۔۔
    ہم کہ ممتا کا کاروبار کریں 
    اس کو دنیا سے بے وقار کریں
    بم دھماکوں سے لالہ زار کریں
    کیوں اس آنچل کو تار تار کریں
    ماں کا رہنے دو سر ڈھکا لوگو
    اے وطن سے خفا خفا لوگو۔۔
  14. Uzee Khan
    تل وٹامن بی کا سرچشمہ ہے یعنی اس میں جسم انسانی کی تعمیر کے تمام ضروری اجزاءموجود ہیں۔ اس میں گوشت کی پوری خاصیتیں تو پائی جاتی ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ وہ خرابیاں موجود نہیں جو گوشت میں ہوتی ہیں۔بدن کے گلے سڑے خلیوں کی تعمیر اور مرمت میں تل حیرت انگیز کرشمے دکھاتا ہے۔ یہ سرطان دق‘ سل اور خون کی کمی کا بہترین علاج ہے۔ جسمانی اور دماغی کام کرنے والوں کیلئے تل کا استعمال اتناہی ضروری ہے جتنا کہ کھانا! عمر بڑھانے اور شباب قائم رکھنے کیلئے تل بے نظیر ہے۔ بطور دووا اس کے مزید استعمال کے طریقے ہم آپ کو بتاتے ہیں:۔تل کو پانی کے ساتھ پیس کر ہم وزن تازہ مکھن ملالیں۔ پھر دو گرام آمیزے کو مغز اخروٹ ایک گرام کے ساتھ صبح و شام چند دن کھلائیے۔

  15. Uzee Khan
    رَدیف ، قافیہ ، بندِش ، خیال ، لفظ گری
    وُہ حُور ، زینہ اُترتے ہُوئے سکھانے لگی
    کتاب ، باب ، غزل ، شعر ، بیت ، لفظ ، حُروف
    خفیف رَقص سے دِل پر اُبھارے مست پری
    کلام ، عَرُوض ، تغزل ، خیال ، ذوق ، جمال
    بدن کے جام نے اَلفاظ کی صراحی بھری
    سلیس ، شستہ ، مُرصع ، نفیس ، نرم ، رَواں
    دَبا کے دانتوں میں آنچل ، غزل اُٹھائی گئی
    قصیدہ ، شعر ، مسدس ، رُباعی ، نظم ، غزل
    مہکتے ہونٹوں کی تفسیر ہے بھلی سے بھلی
    مجاز ، قید ، معمہ ، شبیہ ، اِستقبال
    کسی سے آنکھ ملانے میں اَدبیات پڑھی
    قرینہ ، سَرقہ ، اِشارہ ، کِنایہ ، رَمز ، سوال
    حیا سے جھکتی نگاہوں میں جھانکتے تھے سبھی
    بیان ، علمِ معانی ، فصاحت ، علمِ بلاغ
    بیان کر نہیں سکتے کسی کی ایک ہنسی
    قیاس ، قید ، تناسب ، شبیہ ، سَجع ، نظیر
    کلی کو چوما تو جیسے کلی ، کلی سے ملی
    ترنم ، عرض ، مکرر ، سنائیے ، اِرشاد
    کسی نے ’’سنیے‘‘ کہا ، بزم جھوم جھوم گئی
    حُضُور ، قبلہ ، جناب ، آپ ، دیکھیے ، صاحب
    کسی کی شان میں گویا لغت بنائی گئی
    حریر ، اَطلس و کمخواب ، پنکھڑی ، ریشم
    کسی کے پھول سے تلووں سے شاہ مات سبھی
    گلاب ، عنبر و ریحان ، موتیا ، لوبان
    کسی کی زُلفِ معطر میں سب کی خوشبو ملی
    ٭٭٭
    ٭٭٭
    کسی کے مرمریں آئینے میں نمایاں ہیں
    گھٹا ، بہار ، دَھنک ، چاند ، پھول ، دیپ ، کلی
    کسی کا غمزہ شرابوں سے چُور قوسِ قُزح
    اَدا ، غُرُور ، جوانی ، سُرُور ، عِشوَہ گری
    کسی کے شیریں لبوں سے اُدھار لیتے ہیں
    مٹھاس ، شَہد ، رُطَب ، چینی ، قند ، مصری ڈَلی
    کسی کے نور کو چندھیا کے دیکھیں حیرت سے
    چراغ ، جگنو ، شرر ، آفتاب ، ’’پھول جھڑی‘‘
    کسی کو چلتا ہُوا دیکھ لیں تو چلتے بنیں
    غزال ، مورنی ، موجیں ، نُجُوم ، اَبر ، گھڑی
    کسی کی مدھ بھری آنکھوں کے آگے کچھ بھی نہیں
    تھکن ، شراب ، دَوا ، غم ، خُمارِ نیم شبی
    کسی کے ساتھ نہاتے ہیں تیز بارِش میں
    لباس ، گجرے ، اُفق ، آنکھ ، زُلف ، ہونٹ ، ہنسی
    کسی کا بھیگا بدن ، گُل کھلاتا ہے اَکثر
    گلاب ، رانی ، کنول ، یاسمین ، چمپا کلی
    بشرطِ ’’فال‘‘ کسی خال پر میں واروں گا
    چمن ، پہاڑ ، دَمن ، دَشت ، جھیل ، خشکی ، تری
    یہ جام چھلکا کہ آنچل بہار کا ڈَھلکا
    شریر ، شوشہ ، شرارہ ، شباب ، شر ، شوخی
    کسی کی تُرش رُوئی کا سبب یہی تو نہیں؟
    اَچار ، لیموں ، اَنار ، آم ، ٹاٹری ، اِملی
    کسی کے حُسن کو بن مانگے باج دیتے ہیں
    وَزیر ، میر ، سپاہی ، فقیہہ ، ذوقِ شہی
    نگاہیں چار ہُوئیں ، وَقت ہوش کھو بیٹھا
    صدی ، دَہائی ، برس ، ماہ ، روز ، آج ، اَبھی
    وُہ غنچہ یکجا ہے چونکہ وَرائے فکر و خیال!
    پلک نہ جھپکیں تو دِکھلاؤں پتّی پتّی اَبھی؟
    ٭٭٭
    ٭٭٭
    سیاہ زُلف: گھٹا ، جال ، جادُو ، جنگ ، جلال
    فُسُوں ، شباب ، شکارَن ، شراب ، رات گھنی
    جبیں: چراغ ، مقدر ، کشادہ ، دُھوپ ، سَحَر
    غُرُور ، قہر ، تعجب ، کمال ، نُور بھری
    ظریف اَبرُو: غضب ، غمزہ ، غصہ ، غور ، غزل
    گھمنڈ ، قوس ، قضا ، عشق ، طنز ، نیم سخی
    پَلک: فسانہ ، شرارت ، حجاب ، تیر ، دُعا
    تمنا ، نیند ، اِشارہ ، خمار ، سخت تھکی
    نظر: غزال ، محبت ، نقاب ، جھیل ، اَجل
    سُرُور ، عشق ، تقدس ، فریبِ اَمر و نہی
    نفیس ناک: نزاکت ، صراط ، عدل ، بہار
    جمیل ، سُتواں ، معطر ، لطیف ، خوشبو رَچی
    گلابی گال: شَفَق ، سیب ، سرخی ، غازہ ، کنول
    طلسم ، چاہ ، بھنور ، ناز ، شرم ، نرم گِری
    دو لب: عقیق ، گُہر ، پنکھڑی ، شرابِ کُہن
    لذیذ ، نرم ، ملائم ، شریر ، بھیگی کلی
    نشیلی ٹھوڑی: تبسم ، ترازُو ، چاہِ ذَقن
    خمیدہ ، خنداں ، خجستہ ، خمار ، پتلی گلی
    گلا: صراحی ، نوا ، گیت ، سوز ، آہ ، اَثر
    ترنگ ، چیخ ، ترنم ، ترانہ ، سُر کی لڑی
    ہتھیلی: ریشمی ، نازُک ، مَلائی ، نرم ، لطیف
    حسین ، مرمریں ، صندل ، سفید ، دُودھ دُھلی
    کمر: خیال ، مٹکتی کلی ، لچکتا شباب
    کمان ، ٹوٹتی اَنگڑائی ، حشر ، جان کنی
    پری کے پاؤں: گلابی ، گداز ، رَقص پرست
    تڑپتی مچھلیاں ، محرابِ لب ، تھرکتی کلی
    ٭٭٭
    ٭٭٭
    جناب! دیکھا سراپا گلابِ مرمر کا!
    اَبھی یہ شعر تھے ، شعروں میں چاند اُترا کبھی؟
    غزل حُضُور بس اَپنے تلک ہی رَکھیے گا
    وُہ رُوٹھ جائے گا مجھ سے جو اُس کی دُھوم مچی
    جھکا کے نظریں کوئی بولا اِلتماسِ دُعا
    اُٹھا کے ہاتھ وُہ خیراتِ حُسن دینے لگی
    کشش سے حُسن کی چندا میں اُٹھے مد و جزر
    کسی کو سانس چڑھا سب کی سانس پھول گئی
    جو اُس پہ بوند گری ، اَبر کپکپا اُٹھا
    اُس ایک لمحے میں کافی گھروں پہ بجلی گری
    قیامت آ گئی خوشبو کی ، کلیاں چیخ پڑیں
    گلاب بولا نہیں ، غالبا وُہ زُلف کھلی
    طواف کرتی ہے معصومیت یوں کم سِن کا
    کہ قتل کر دے عدالت میں بھی ، تو صاف بری!
    بدن پہ حاشیہ لکھنا ، نگاہ پر تفسیر
    مقلدین ہیں شوخی کے اَپنی شیخ کئی
    تمام شہر میں سینہ بہ سینہ پھیل گئی
    کسی کے بھیگے لبوں سے وَبائے تشنہ لبی
    گلاب اور ایسا کہ تنہا بہار لے آئے
    بہشت میں بھی ہے گنجان شوخ گُل کی گلی
    کمالِ لیلیٰ تو دیکھو کہ ’’صرف‘‘ نام لیا
    ’’پھر اُس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی‘‘
    گلابی آنکھوں میں ایسے بھنور تھے مستی کے
    شراب ڈُوب کے اُن میں بہت حلال لگی
    جسارَت ’’عکس‘‘ پہ لب رَکھنے کی نہیں کرتے
    بہت ہُوا بھی تو پلکوں سے گدگدی کر دی
    نجانے پہلی نظر کیوں حلال ہوتی ہے
    کسی کے حُسن پہ پہلی نظر ہی مہنگی پڑی
    چمن میں ’’پھول نہ توڑیں‘‘ لکھا تھا سو ہم نے
    گلاب زادی کو پہنا دی تتلیوں کی لڑی
    کسی کا زُلف کو لہرا کے چلنا ، اُف توبہ!
    شرابِ نابِ اَزل کے نشے میں مست پری
    وُہ بولتا ہے تو کانوں میں شَہد گھولتا ہے
    مریضِ قند پہ قدغن ہے اُس کو سننے کی
    کلی کو چھوڑ کے نقشِ قدم پہ بیٹھ گئی
    قلم ہلائے بنا تتلی نے غزل کہہ دی
    صنم اور ایسا کہ بت اُس کے آگے جھک جائیں
    دُعا دی اُس نے تو دو دیویوں کی گود بھری
    عطائے حُسن تھی ، قیس اِک جھلک میں شوخ غزل
    کتاب لکھتا میں اُس پر مگر وُہ پھر نہ ملی
    شہزاد قیس کی کتاب "لیلٰی" سے انتخاب
  16. Uzee Khan
    بچوں میں سردی کی وجہ سے نزلہ اور گلے میں خراش کی شکایت بھی ہوتی ہے۔ نزلہ بہ ظاہر معمولی نظر آتا ہے مگر اس کی وجہ سے ناک میں ورم کے باعث سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے۔ زکام میں گرم پانی پینا مفید ہے۔ شیر خوار بچوں کو دودھ میں دو پیپل کے پتے، دو چھوہارے، چار کھجوریں ان میں سے کوئی ایک چیز دودھ میں ابال کر پلائیں۔ ادرک کا رس اور شہد مکس کر کے چٹائیں، گاجر پالک کا رس پلائیں، موسمی کا رس پلائیں، چنے ابال کر ان کا پانی پلائیں، سونٹھ اور گڑ پانی میں ڈال کر ابال لیں اور وقفے وقفے سے پلائیں جائفل کو پانی میں گھس کر شہد میں ملا کر صبح و شام چٹانے سے زکام وغیرہ کی شکایات دور ہوجائیں گی۔ ٹھوس غذا کھانے والے بچوں کو زکام میں گڑ اور سیاہ تل کے لڈو کھلائیں، آنولے کا مربہ دیں، چائے اور جوشاندہ پلائیں۔ منقہ، امرود اور کچا پیاز کھانے سے بھی زکام ٹھیک ہو جاتا ہے۔
  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
×
×
  • Create New...