Search the Community
Showing results for tags 'amjad islam amjad'.
The search index is currently processing. Current results may not be complete.
-
Dil Hai Be-Khabar, Zara Hosla دلِ بے خبر ، ذرا حوصلہ نہیں مُستقِل کوئی مَرحلہ کوئی ایسا گھر بھی ھے شہر میں جہاں ھر مکین ھو مطمئن کوئی ایسا دن بھی کہیں پہ ھے جسے خوفِ آمدِ شب نہیں یہ جو گردبادِ زمان ھے یہ ازل سے ھے کوئی اب نہیں دلِ بے خبر ، ذرا حوصلہ نہیں مُستقِل کوئی مَرحلہ یہ جو خار ھیں تیرے پاؤں میں یہ جو زخم ھیں تیرے ھاتھ میں یہ جو خواب پھرتے ھیں دَر بہ دَر یہ جو بات اُلجھی ھے بات میں یہ جو لوگ بیٹھے ھیں جا بجا کسی اَن بَنے سے دیار میں سبھی ایک جیسے ھیں سر گراں غَمِ زندگی کے فشار میں یہ سراب ، یونہی سدا سے ھیں اِسی ریگزارِ حیات میں یہ جو رات ھے تیرے چار سُو نہیں صرف تیری ھی گھات میں دلِ بے خبر ، ذرا حوصلہ نہیں مُستقِل کوئی مَرحلہ تیرے سامنے وہ کتاب ھے جو بِکھر گئی ھے وَرَق وَرَق ھمیں اپنے حصّے کے وقت میں اِسے جَوڑنا ھے سَبق سَبق ھیں عبارتیں ذرا مُختلف مگر ایک اصلِ سوال ھے جو سمجھ سکو ، تو یہ زندگی کسی ھفت خواں کی مثال ھے دلِ بے خبر، ذرا حوصلہ نہیں مُستقِل کوئی مَرحلہ کیا عجب ، کہ کل کو یقیں بنے یہ جو مُضطرب سا خیال ھے کسی روشنی میں ھو مُنقَلِب کسی سرخوشی کا نَقِیب ھو یہ جو شب نُما سی ھے بے دِلی یہ جو زرد رُو سا مَلال ھے۔ دلِ بے خبر، ذرا حوصلہ دِلِ بے خبر ، ذرا حوصلہ امجد اسلام امجؔد [gallery640x480] [photo=https://media.swncdn.com/cms/blog/2469150/50-verses-of-love/verses-on-love.jpg]book of heart[/photo] [photo=https://bloximages.newyork1.vip.townnews.com/nelighnews.com/content/tncms/assets/v3/editorial/e/7e/e7ea0c64-1261-11e8-9239-4baa1079de2e/5a85a5a52c48c.cover.jpg?resize=400%2C200]balloon of love[/photo] [photo=https://qph.fs.quoracdn.net/main-qimg-8f06c4d6daf3721bad1c1868d0e68cd0]love of life[/photo] [/gallery]
-
- hai
- amjad islam amjad shairy
- (and 7 more)
-
Yun Duniya Mai Huta Kab Hai یوں دنیامیں ہوتاکب ہے جوبچھڑےوہ ملتاکب ہے آئینہ کیادیکھ سکےگا وہ صورت میں اُتراکب ہے بھولےسےتم آتوگئےہو یہ توبتاؤ جاناکب ہے دیواروں پردرج ہےکیاکیا دیکھنےوالا،پڑھتاکب ہے رہبرجس پرلےکےچلاہے یہ منزل کارستہ کب ہے کیسےاس کی شکل بنےگی ہم نےاس کودیکھاکب ہے عرض نیازعشق پہ بولے "ہم نےتم سےپوچھاکب ہے" سن لیتاہےبات کبھی تو چاندتمہارےجیساکب ہے عقل نےکیاکیاسمجھایابھی عشق کسی کی سنتاکب ہے کام توکشتی ہی آئےگی دوست کسی کادریاکب ہے آجائےوہ لوٹ کےامجؔد ایسابخت ہماراکب ہے ۔ امجداسلام امجد
-
تیرے اِرد گِرد وہ شور تھا ، میری بات بیچ میں رہ گئی نہ میں کہ سکا نہ تُو سُن سکا ، مِیری بات بیچ میں رہ گئی میرے دل کو درد سے بھر گیا ، مجھے بے یقین سا کرگیا تیرا بات بات پہ ٹوکنا ، میری بات بیچ میں رہ گئی تیرے شہر میں میرے ھم سفر، وہ دُکھوں کا جمِّ غفیر تھا مجھے راستہ نہیں مل سکا ، میری بات بیچ میں رہ گئی وہ جو خواب تھے میرے سامنے، جو سراب تھے میرے سامنے میں اُنہی میں ایسے اُلجھ گیا ، میری بات بیچ میں رہ گئی عجب ایک چُپ سی لگی مجھے، اسی ایک پَل کے حِصار میں ھُوا جس گھڑی تیرا سامنا، میری بات بیچ میں رہ گئی کہیں بے کنار تھی خواھشیں، کہیں بے شمار تھی اُلجھنیں کہیں آنسوؤں کا ھجوم تھا ، میری بات بیچ میں رہ گئی تھا جو شور میری صداؤں کا، مِری نیم شب کی دعاؤں کا ہُوا مُلتفت جو میرا خدا ، میری بات بیچ میں رہ گئی تیری کھڑکیوں پہ جُھکے ھوئے، کئی پھول تھے ھمیں دیکھتے تیری چھت پہ چاند ٹھہر گیا ، میری بات بیچ میں رہ گئی میری زندگی میں جو لوگ تھے، مِرے آس پاس سے اُٹھ گئے میں تو رہ گیا اُنہیں روکتا ، مِری بات بیچ میں رہ گئی ِِتِری بے رخی کے حِصار میں، غم زندگی کے فشار میں میرا سارا وقت نکل گیا، مِری بات بیچ میں رہ گئی مجھے وھم تھا ترے سامنے، نہیں کھل سکے گی زباں میری سو حقیقتاً بھی وھی ھُوا، میری بات بیچ میں رہ گئی امجد اسلام امجد
- 3 replies
-
- urdu
- amjad islam amjad
-
(and 1 more)
Tagged with:
-
تیری آہٹ سلگتی دوپہر کو ایک پل میں شام کرتی ہے اترتی ہے سوادِ ہجر میں کچھہ اسطرح جیسے صدائے آشنا کوئی گھنے،گہرے ، اندھیرے جنگلوں کی بے یقینی میں رُخِ منزل دکھاتی روشنی کا کام کرتی ہے ! امجد اسلام امجد
- 1 reply
-
- aahat
- amjad islam amjad
-
(and 1 more)
Tagged with: