👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

� کنوارے رہنے کے فائدے
کنوارے بندے کو یہ بڑا فائدہ ہے کہ وہ بیڈ کے دونوں طرف سے اتر سکتا ہے
ٹھیک کہتے ہیں ‘ میں تو کہتا ہوں کنوارے بند ے کو یہ بھی بڑا فائدہ ہے کہ وہ رات کو گلی میں چارپائی ڈال کر بھی سو سکتا ہے‘‘ کمرے کی کھڑکیاں ہر وقت کھلی رکھ کر تازہ ہوا کا لطف اٹھا سکتا ہے‘رات کو لائٹ بجھائے بغیر سوسکتاہے۔۔۔
میں جب بھی کسی کنوارے کو دیکھتا ہوں حسد میں مبتلا ہوجاتا ہوں‘
شادی شدہ بندے کی یہ بڑی پرابلم ہے کہ وہ کنوارہ نہیں ہوسکتا‘ البتہ کنوارہ بندہ جب چاہے شادی شدہ ہوسکتاہے۔
ہمارے ہاں کنوارہ اُسے کہتے ہیں جس کی زندگی میں کوئی عورت نہیں ہوتی‘ حالانکہ یہ بات شادی شدہ بندے پر زیادہ فٹ بیٹھتی ہے‘ کنوارے تو اِس دولت سے مالا مال ہوتے ہیں۔
فی زمانہ جو کنوارہ ہے وہ زندگی کی تمام رعنائیوں سے لطف اندوز ہونے کا حق رکھتا ہے‘
وہ کسی بھی شادی میں سلامی دینے کا مستحق نہیں ہوتا‘
اُس کا کوئی سُسرال نہیں ہوتا‘
اُس کے دونوں تکیے اس کی اپنی ملکیت ہوتے ہیں‘
اُسے کبھی تنخواہ کا حساب نہیں دینا پڑتا‘
اُسے دوستوں میں بیٹھے ہوئے کبھی فون نہیں آتا کہ ’’آتے ہوئے چھ انڈے اور ڈبل روٹی لیتے آئیے گا‘‘۔
اُسے کبھی موٹر سائیکل پر کیرئیر نہیں لگوانا پڑتا‘
اُسے کبھی دوپٹہ رنگوانے نہیں جانا پڑتا‘
اُس کا کوئی سالا نہیں ہوتا لہذا اُس کی موٹر سائیکل میں پٹرول ہمیشہ پورا رہتا ہے‘
اُسے کبھی روٹیاں لینے کے لیے تندور کے چکر نہیں لگانے پڑتے‘
اُسے کبھی فکر نہیں ہوتی کہ کوئی اُس کا چینل تبدیل کرکے ’’میرا سلطان‘‘ لگا دے گا‘
اُس کے ٹی وی کا ریموٹ کبھی اِدھر اُدھر نہیں ہوتا‘
اُسے کبھی ٹی سیٹ خریدنے کی فکر نہیں ہوتی‘
اسے کبھی پردوں سے میچ کرتی ہوئی بیڈ شیٹ نہیں لینی پڑتی‘
اسے کبھی کہیں جانے سے پہلے اجازت نہیں لینی پڑتی‘
اسے کبھی کپڑوں کی الماری میں سے اپنی شرٹ نہیں ڈھونڈنی پڑتی‘
اسے کبھی انارکلی بازار میں مارا مارا نہیں پھرنا پڑتا‘
اسے کبھی بیڈ روم کے دروازے کا لاک ٹھیک کروانے کی ضرورت پیش نہیں آتی‘
اسے کبھی دو جوتیاں نہیں خریدنی پڑتیں‘
اسے کبھی بیوٹی پارلر کے باہر گھنٹوں انتظار میں نہیں کھڑا ہونا پڑتا‘
اسے کبھی دیگچی کو ہینڈل نہیں لگوانے جانا پڑتا‘
اسے کبھی کسی کو منانا نہیں پڑتا‘
اسے کبھی کسی کی منتیں نہیں کرنی پڑتیں
اسے کبھی آٹے دال کے بھاؤ معلوم کرنے کی ضرورت نہیں پیش آتی‘
اسے کبھی نہیں پتا چلتا کہ اس کا کون سا رشتہ دار کمینہ ہے‘
اسے کبھی اپنے گھر والوں کی منافقت اور برائیوں کا علم نہیں ہونے پاتا‘
اسے کبھی اپنے گھر کے ہوتے ہوئے کرائے کا گھر ڈھونڈنے کی ضرورت پیش نہیں آتی‘
اسے کبھی بہنوں بھائیوں سے ملنے میں جھجک محسوس نہیں ہوتی‘
اسے کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں جوڑنے پڑتے‘
اسے کبھی ماں کو غلط نہیں کہنا پڑتا‘
اس کی کنگھی اور صابن پر کبھی لمبے لمبے بال نہیں ملتے‘
اسے کبھی بدمزہ کھانے کو اچھا نہیں کہنا پڑتا‘
اسے کبھی میٹھی نیند کے لیے ترسنا نہیں پڑتا‘
اسے کبھی سردیوں کی سخت بارش میں نہاری لینے نہیں نکلنا پڑتا‘
اسے کبھی کمرے سے باہر جاکے سگریٹ پینا نہیں پڑتا‘
اسے کبھی چھت کے پنکھے صاف نہیں کرنے پڑتے‘
اسے کبھی ’’پھول جھاڑو‘‘ خریدنے کی اذیت سے نہیں گذرنا پڑتا‘
اسے کبھی پیمپرزنہیں خریدنے پڑتے
اسے کبھی کھلونوں کی دوکانوں کے قریب سے گذرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا‘
اسے کبھی صبح ساڑھے سات بجے اٹھ کر کسی کو سکول چھوڑنے نہیں جانا پڑتا
اسے کبھی اتوار کا دن چڑیا گھر میں گذارنے کا موقع نہیں ملتا
اسے کبھی باریک کنگھی نہیں خریدنی پڑتی‘
اسے کبھی سستے آلو خریدنے کے لیے چالیس کلومیٹر دور کا سفر طے نہیں کرنا پڑتا‘
اسے کبھی الاسٹک نہیں خریدنا پڑتا‘
اسے کبھی سبزی والے سے بحث نہیں کرنا پڑتی‘
اسے کبھی فیڈر اور چوسنی نہیں خریدنی پڑتی‘
اسے کبھی سالگرہ کی تاریخ یاد نہیں رکھنی پڑتی‘
اسے کبھی پیٹی کھول کر رضائیوں کو دھوپ نہیں لگوانی پڑتی‘
اسے کبھی دال ماش اور کالے ماش میں فرق کرنے کی ضرورت نہیں پیش آتی‘
اسے کبھی نیل پالش ریموور نہیں خریدنا پڑتا‘
اسے کبھی اپنی فیس بک کا پاس ورڈ کسی کو بتانے کی ضرورت پیش نہیں آتی‘
اسے کبھی ہیرکلپ نہیں خریدنا پڑتے‘
اسے کبھی موٹر کا پٹہ بدلوانے کی فکر نہیں ہوتی‘
اسے کبھی اچھی کوالٹی کے تولیے لانے کی ٹینشن نہیں ہوتی‘
اسے کبھی کسی کے خراٹے نہیں سننے پڑتے‘
اسے کبھی نیند کی گولیاں نہیں خریدنی پڑتیں ‘
اسے کبھی سکول کی فیس ادا کرنے کا کارڈ نہیں موصول ہوتا‘
اسے کبھی کرکٹ میچ کے دوران یہ سننے کو نہیں ملتا کہ ’’ویرٹ کوہلی اتنے چوکے چھکے کیسے کیسے لگا لیتا ہے؟‘‘ ۔۔۔
کسی سینئر کنوارے کا شعر ہے کہ۔۔۔!
’’ہم سے بیوی کے تقاضے نہ نباہے جاتے 
ورنہ ہم کوبھی تمنا تھی بیاہے جاتے

 

136372-136369.jpg

Posted

:funnycat:hahaha

Mri dunia meri Maa

Posted

hahahahahha

 

Posted

f-lol:

Posted

@Zarnish Ali do u agree ??

 

Posted

naaaa @Suzain Khan ?

Posted

hahahaha acha :)

 

  • 2 months later...
Posted

@Zarnish Ali @Suzain Khan na keroo agree :D sanu ki farq paindaaa :D=)) 

Posted

Ohhhhhh tu isi liye shadi nh krty tum :/:p

Posted
15 hours ago, Anabiya Haseeb said:

Ohhhhhh tu isi liye shadi nh krty tum :/:p

 

haan tu or kaya dekha kitne faide hain kanware rehne k :D meri manoo u b kanwari rahooo per aisa mumkin nhi :D 

Posted

Hahaha q nh mumkin :p

Posted
5 hours ago, Anabiya Haseeb said:

Hahaha q nh mumkin :p

 

hahaha u ko maafi nahi milni shadi kiye bagair :D na kisi ny chorna :D=)) 

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...