Zarnish Ali 7,894 Posted January 9, 2017 Posted January 9, 2017 اچھا تمہارے شہر کا دستور ہو گیا جس کو گلے لگا لیا وہ دور ہو گیا کاغذ میں دب کے مر گئے کیڑے کتاب کے دیوانہ بے پڑھے لکھے مشہور ہو گیا محلوں میں ہم نے کتنے ستارے سجا دیئے لیکن زمیں سے چاند بہت دور ہو گیا تنہائیوں نے توڑ دی ہم دونوں کی انا! آئینہ بات کرنے پہ مجبور ہو گیا دادی سے کہنا اس کی کہانی سنائیے جو بادشاہ عشق میں مزدور ہو گیا صبح وصال پوچھ رہی ہے عجب سوال وہ پاس آ گیا کہ بہت دور ہو گیا کچھ پھل ضرور آئیں گے روٹی کے پیڑ میں جس دن مرا مطالبہ منظور ہو گیا 3 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.