Waqas Dar 7,036 Posted February 22, 2017 Posted February 22, 2017 Ajj Roo Ker Tu Dekhaye Koi Aisa Roona آج رو کر تو دکھائے کوئی ایسا رونا Poet: Ahmad Mushtaq آج رو کر تو دکھائے کوئی ایسا رونا یاد کر اے دل خاموش وہ اپنا رونا رقص کرنا کبھی خوابوں کے شبستانوں میں کبھی یادوں کے ستونوں سے لپٹنا رونا تجھ سے سیکھے کوئی رونے کا سلیقہ اے ابر کہیں قطرہ نہ گرانا کہیں دریا رونا رسم دنیا بھی وہی راہ تمنا بھی وہی وہی مل بیٹھ کے ہنسنا وہی تنہا رونا یہ ترا طور سمجھ میں نہیں آیا مشتاقؔ کبھی ہنستے چلے جانا کبھی اتنا رونا 2 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Zarnish Ali 7,894 Posted February 22, 2017 Posted February 22, 2017 دلوں کی اور دھواں سا دکھائی دیتا ہے یہ شہر تو مجھے جلتا دکھائی دیتا ہے جہاں کہ داغ ہے، یاں آگے درد رہتا تھا مگر یہ داغ بھی جاتا دکھائی دیتا ہے پکارتی ہیں بھرے شہر کی گزر گاہیں وہ روز شام کو تنہا دکھائی دیتا ہے یہ لوگ توٹی ہوئی کشتیوں میں سوتے ہیں مرے مکان سے دریا دکھائی دیتا ہے خزاں کے زرد دنوں کی سیاہ راتوں میں کسی کا پھول سا چہرا دکھائی دیتا ہے کہیں ملے وہ سرِ راہ تو لپٹ جائیں ہمیں تو ایک ہی رستہ دکھائی دیتا ہے احمد مشتاق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 Quote
Zarnish Ali 7,894 Posted February 22, 2017 Posted February 22, 2017 کہیں امید سی ہے دل کے نہاں خانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا اسے سمجھانے میں موسمِ گل ہو کہ پت چھڑ ہو بلا سے اپنی ہم کہ شامل ہیں نہ کھلنے میں نہ مرجھانے میں ہم سے مخفی نہیں کچھ راہگزرِ شوق کا حال ہم نے اک عمر گزاری ہے ہوا خانے میں ہے یوں ہی گھومتے رہنے کا مزا ہی کچھ اور ایسی لذّت نہ پہنچنے میں نہ رہ جانے میں نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے ہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں موسموں کا کوئی محرم ہو تو اس سے پوچھو کتنے پت جھڑ ابھی باقی ہیں بہار آنے میں احمد مشتاق ----- 2 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.