👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

ایک شخص نے اپنے والد کو اپنی پسند سے آگاہ کیا تاکہ وہ اسکے لئے اسے منتخب کرے ۔ والد نے بیٹے سے کہا کہ تم اسے مجھ سے ملواوں تاکہ میں بھی تمہاری پسند کو دیکھ سکوں - بیٹے نے اسے گھر بلوایا - والد نے بیٹے کی پسند کو دیکھ کر کہا کہ بیٹے یہ تمہارےلائق نہی یہ مجھے پسند ہے اسے میرے لئے چھوڑ دو - باپ بیٹے دونوں میں جھگڑا ہوگیا ، بات تھانے دار تک پہنچی تھانے دارنے کہا کہ اسے میرے سامنے پیش کرو تااکہ اسے دیکھ کر میں فیصلہ کروں کہ وہ تم میں سے کس کے لائق ہے - جب اسے تھانےدار کےسامنے پیش کیا گیا تو تھانے دار نے کہا کہ تم دونوں اسکے لائق نہی یہ تو مجھے پسند آگئی یہ میری ہوگی
اب ان تینوں میں جھگڑا ہونے لگا - بات وزیر تک پہنچی - وزیر نے بھی اسے دیکھنے کی فرمائش کی ، وزیر بھی اسے دیکھ کر دیوانا ہوگیا - اور کہہنے لگا یہ تو میری ہے - آخر کار بات بادشاہ تک پہنچی ، بادشاہ بڑا حیران ہوا کہ یہ کیا چیز ہوگی اسے میں بھی تودیکھوں ، جب بادشاہ کے سامنے پیش کیا گیا تو بادشاہ کہنے لگا کہ یہ تو میری ہی ہوگی اسکی جوڑی میرے ساتھ اچھی رہیگی
ان سب افراد  کی بات سن کر وہ کہنے لگی کہ تم مجھ سے بھی تو معلوم کرو کہ میں کس کے ساتھ رہنا پسند کرتی ہوں - سب نے اس سے پوچھا کہ بتاو تم کو کون پسند ہے فیصلہ کرو
اس نے کہا کہ " دوڑ لگاتے ہیں جس نے مجھے پکڑ لیا میں اسکی ہوجاونگی " 
 یہ سب اسکے پیچھے دوڑتے ہیں دوڑتے دوڑتے یہ سارے گر جاتے ہیں لیکن وہ کسی کے ہاتھ نہی آتی اور پہاڑ کے اوپر سے انکو کہتی ہے ۰ میرا پیچھا بہت لوگوں نے کیا اور ہر ایک یہی کہتا تھا کہ تم میری ہو تم میری ہو, میرے لئے اپنا ایمان اپنے رشتدار سب قربان کرنے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں - موت تک میری خواہش کرتے ہیں لیکن میں کسی کی نہی ہو کیونکہ میں دنیا ہوں مجھے دنیا کہتے ہیں میں کسی کی نہی لیکن سب مجھے اپنا سمجھتے ہیں

world.jpg

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...