jannat malik 2,205 Posted July 5, 2018 Posted July 5, 2018 الفاظ کی اپنی ہی ایک دنیا ہوتی ہے۔ ہر لفظ اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے، کچھ لفظ حکومت کرتے ہیں۔ ۔ ۔ کچھ غلامی۔ ۔ ۔ کچھ لفظ حفاظت کرتے ہیں۔ ۔ ۔ اور کچھ وار۔ ۔ ۔ ہر لفظ کا اپنا ایک مکمّل وجود ہوتا ہے ۔ جب سے میں نے لفظوں کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ سمجھنا شروع کیا، تو سمجھا لفظ صرف معنی نہیں رکھتے، یہ تو دانت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔ جو کاٹ لیتے ہیں۔ ۔ ۔ یہ ہاتھ رکھتے ہیں، جو گریبان کو پھاڑ دیتے ہیں۔ ۔ ۔ یہ پاؤں رکھتے ہیں، جو ٹھوکر لگا دیتے ہیں۔ ۔ ۔ اور ان لفظوں کے ہاتھوں میں لہجہ کا اسلحہ تھما دیا جائے، تو یہ وجود کو چھلنی کرنے پر بھی قدرت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔ اپنے لفظوں کے بارے میں محتاط ہو جاؤ، انہیں ادا کرنے سے پہلے سوچ لو کہ یہ کسی کے وجود کو سمیٹیں گے یا کرچی کرچی بکھیر دیں گے۔ ۔ ۔ کیونکہ یہ تمہاری ادائیگی کے غلام ہیں اور تم ان کے بادشاہ ۔ ۔ ۔ *اور بادشاہ اپنی رعایا کا ذمہ دار ہوتا ہے اور اپنے سے بڑے بادشاہ کو جواب دہ بھی۔ ۔ ۔* 0 Quote 💖 Jannat Malik – Posts & FundayForum Featured Links 🌸 Jannat Malik Content 📱 WhatsApp Status Love & Sad 💔 عشق میری زیست کا حاصل 🌹 اردو Blog Entry 🖋️ Urdu Poetry Topic 🌍 Life Beyond Life ☪️ جنت کہاں ہے؟ 📌 FundayForum Community Highlights 📢 Announcements 🏆 Member Ranking / Leaderboard 👨💼 Staff Team 📜 Rules & Terms 🔒 Privacy Policy 📝 Blogs Hub ⚙️ IPS Help & Tutorials
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.