Sunin aj kahin na jain
سنیں آج کہیں ناں جائیں نہ
اچھا جانا اگر ضروری هے
تو جلدی لوٹ آئیے گا
پھر کہتی هو بالوں میں
انگلیاں پھیر کے تم
روز ایک جیسے بال کیوں بناتے هیں
آپ پرفیوم بھی بھول جاتے هیں
اک بات تو میں بھی بھول گئ
ذرا کان ادھر لائیے گا
یہ سفید رنگ کی شرٹ جو هے
آپ پر بہت هی جچتی هے
اففف پھر گھڑی نے آٹھ بجا دیۓ
آپ کو جانے کی بھی جلدی هے
اچھا یاد بھی مجھ کو کرنا آپ
اور لنچ بھی وقت پر کیجئے گا
جانتی هوں هوگا کام بہت
پر ایک فون ضرور کیجۓ گا
پھر بڑھتی دھڑکن سے کہتی هو
سنیں ! گاڑی آہستہ چلائیے گا
تم روزانہ مجھے بچوں کیطرح
یہ ساری ہدایتیں کرتی هو
جب میں بھولنے لگتا هو
موبائل ،وائلٹ
تم ہنستی هو
تھوڑا بگڑتی هو
اور شدت جذبات سے تم
مجھ کو باہوں میں بھرتی هو
پھر مجھ کو رخصت کرتی هو
سنو میں دن بھر خوش رهتا هوں
جب وه ساری باتیں سوچتا هوں
جو صبح تم ٹائی باندھتے کرتی هو

8 Comments
Recommended Comments
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now