۔۔۔ سید عارف مصطفیٰ ۔۔۔ پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے چیئرمین شہر یارخان نے اعلان کردیا ہے کہ ٹی توئیٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹی ٹوئینٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نہیں ہونگے ،،، لیکن یہ ایک ادھورا اچھا بیان ہے کیونکہ اس کھیل کو سمجھنے والے ماہرین اور ٹیم میں میں دیرپا مثبت تبدیلیاں دیکھنے کے خواہشمند لوگ اس سے کچھ زیادہ کے خواہشمند ہیں اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ میں نئے خون کو خاطر خواہ طور پہ سمونے کے لیئے پرانے و بوسیدہ ہوتے کئی نامور کھلاڑیوں کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے اور اس ضمن میں سب سے پہلا نام شاہد آفریدی ہی کا ہے - اخر کب تک ہم دھونی کا یہ طنز سنتے رہیں گے کہ کبھی نہ کبھی تو انڈیا بھی پاکستان سے ضرور ہارے گا- یہاں شاہد آفریدی کی جرآت کی داد بھی ضرور دینی چاہیئے کہ اسنے اپنے ریٹائرمنٹ کے اعلان کو کس دھڑلے سے واپس لیا ہے جبکہ اسکی کئی برسوں کی مایوس کن کارکردگی کے بعد تو اب سوشل میڈیا اس قسم کے چلبلے جملوں سے بھرا پڑا ہے کہ " آفریدی دیوار پہ لٹکی اس بندوق کی مانند ہے کہ جو ڈاکوؤں کے آجانے پہ تو کبھی نہیں چلتی لیکن جب اسے صاف کرنے لگو تو چلپ پڑتی ہے" یا پھر یہ فقرے کہ " آفریدی اس خراب جنریٹر کی طرح ہے کہ جب تنگ آکر اسے بیچنے لیجانے لگو تو اہ ایک بار پھر چل پڑتا ہے سوشل میڈیا پہ ان تبصروں سے قطع نظر اکثر لوگوں کو توقعات تھیں کہ شاہد آفریدی اپنے کہے کا پاس رکھیں گے اور گزشتہ برس کئے گئے اپنے اس اعلان کے مطابق اس ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوکے گھر چلے جائینگے لیکن ایسا نہ ہوا اور انہوں نے اپنےاعلان کو واپس لے لیا ،،، اسکے بعد یہ امیدیں باندھ لی گئی تھیں کہ وہ اس اہم ترین ٹورنامنٹ میں بحیثیت کپتان اور بحیثیت کھلاڑی بہت زوردار پرفارمنس دینگے لیکن افسوس کہ بھارت سے ہونے والے حالیہ میچ میں انہوں نے نہایت مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے دونوں کرداروں کی ادائیگی میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے - یہاں لوگوں کو انکے 8 رنز بناکر پویلین پہنچ جانے کا صدمہ تو ہے ہی ،،، یہ شکوہ بھی ہے کہ انہوں نے ایڈن گارڈن گراؤنڈ کی پچ کو سمجھنے میں قطعی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ایک اسپن وکٹ پہ کئی کئی فاسٹ بالر کھلا دیئے جبکہ بھارت کی ٹیم کے چناؤ کو سامنے رکھ کر بھی اس پچ کی نوعیت سے بخوبی آگاہ ہوا جاسکتا تھا کیونکہ کولکتہ تو بھارتی ٹیم کا اپنا گراؤنڈ ہے اور وہ اسکے حقائق و رموز سے پوری طرح آگاہ ہیں - پھر فیلڈ پلیسنگ بھی غیر معیاری تھی اور تمام وقت کھلاڑیوں کو باآسانی رن لیتے دیکھا جاتا رہا ،،، جو کہ بہت آرام آرام سے کھیلتے ہوئے اسکور بڑھاتے رہے اور رنز کی اوسط کو کامل اطمینان سے اپنے ہاتھ میں رکھا اور مناسب گیند ملنے پہ بھرپور اور تیز شارٹ بھی لگاتے رہے یہ صحیح ہے کہ تاریخی طور پہ پاک بھارت میچ کبھی گھن گھرج سے خالی نہیں ہوتے اور دونوں ٹیموں کے لیئے اس میچ کی نوعیت اک طرح کی جنگ کی سی ہوتی ہے لیکن بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم اکیلی دباؤ میں نہیں ہوتی ،،، ابھی تک بھارتی ٹیم بھی اسی فضاء میں یہ میچ کھیلتی چلی آرہی ہے ،،، لیکن اب غالب گمان یہ ہے کہ متواتر فتوحات کے باعث مستقبل قریب میں اس پہ یہ دباؤ موجود نہیں رہے گا اور وہ پہلے سے زیادہ اعتماد سے کھیلتی نظر آئے گی اور اسکی یہ خود اعتمادی والی صورتحال پاکستان کے لیئے اور بھی دل شکن ہوجائے گی - روایتی طور پہ بھارت سے ہونے والے مقابلے کیلیئے ہمیشہ ہی پاکستانی کپتانوں کو بہت سوچ سمجھ کے فیصلے کرنے ہوتے ہیں لیکن اس بار ذرا دیر کے لیئے بھی ایسا نہیں لگا کہ اس میچ کو آفریدی کی جانب سے سیریس لیا گیا تھا- ویسے بھی کپتان کا کام فیصلے کرنے کے علاوہ اور کیا ہوتا ہے اور یہ کسی کپتان کے درست فیصلے ہی تو ہوتے ہیں کہ جو بعض اوقات ٹیم کے کمزور کھیل کو بھی فتح تک لیجاتے ہیں ۔۔۔ پھر آفریدی کوئی نئے کھلاڑی تو ہیں نہیں کہ انہیں پچ کی سمجھ نہ رکھنے کی رعایت دی جاسکے - وہ دو دہائیوں سے ٹیم میں کسی نہ کسی طور شامل چلے آرہے ہیں اور ان یہ توقع رکھنے میں ساری قوم حق بجانب ہے کہ وہ ہر طرح کی پچ کی نوعیت سے باخبر ہونگے یا اسکا صحیح اندازہ لگانے کی اہلیت رکھتے ہونگے لیکن ہفتے کو ایڈن گارڈن میں انکا طویل تجربہ یا ایسا کوئی ہنر مکمل فلاپ رہے - آخر میں یہاں یہ بات بھی عرض کرتا چلوں کہ دنیا کی تاریخ میں ایسا کئی بار ہوا ہے کہ گھمسان کی جنگوں کے درمیان بھی جنرلوں اور چلتے ٹورنامنٹوں میں کپتانوں کو تبدیل کیا گیا ہے لہٰذا اس وقت بھی اگر کوئی فوری تبدیلی لے آئی جائے تو یہ کوئی معیوب بات ہرگز نہیں ہوگی کیونکہ اب تو قرائن تو صاف بتا رہے ہیں کہ ہماری ٹیم کا سیمی فائنل تک رسائی پانا بھی ایک معجزہ ہوگا

4 Comments
Recommended Comments
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now