👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

چل عمر کی گٹھڑی کھولتے ہیں 
اور دیکھتے ہیں
اِن سانسوں کی تضحیک میں سے 
اِس ماہ و سال کی بھیک میں سے
اِس ضرب ، جمع ، تفریق میں سے
کیا حاصل ہے کیا لا حاصل

چل گٹھڑی کھول کے لمحوں کو 
کچھ وصل اور ہجر کے برسوں کو
کچھ گیتوں کو، کچھ اشکوں کو
پھر دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں
یہ درد بھری سوغات ہے جو
یہ جیون کی خیرات ہے جو
اک لمبی کالی رات ہے جو
سب اپنے پاس ہی کیوں آئی
یہ ہم کو راس ہی کیوں آئی

یہ دیکھ یہ لمحہ میرا تھا جو اور کسی کے نام ہوا 
یہ دیکھ یہ صبح کا منظر تھا جو صبح سے مثلِ شام ہوا 
اور یہ میرا آغاز پڑا جو بد تر از انجا م ہوا
اب چھوڑ اسے آ دیکھ ادھر
یہ حبس پڑا اور ساتھ اس کے 
کچھ اکھڑی اکھڑی سانسیں ہیں
ا ک دھندلا دھندلا منظر ہے 
اور اجڑی اجڑی آنکھیں ہیں
یہ جھلسے ہوئے کچھ خواب ہیں جن کے ساتھ کوئی تعبیر نہیں
یہ دیکھ حنائی ہاتھ بھی ہیں پر وصل کی ایک لکیر نہیں
دو نازک ہونٹ گلاب سے ہیں پر داد جو دے وہ میر نہیں
اک اسم محبت والا ہے اور اس کی بھی تفسیر نہیں

بس اتنی ہمت تھی تجھ میں
بس تیری آنکھیں بھیگ گئیں
ابھی اور بہت سے لمحے ہیں 
ابھی اور بہت سی باتیں ہیں
ابھی ہجر بھرا اک ہجرہ ہے
ابھی درد بھری اک کٹیا ہے
چل چھوڑ اس درد کہانی کو 
روک آنکھ سے بہتے پانی کو
آ ڈھونڈ کہیں اس گٹھڑی میں 
اک ہجر آلود سا وعدہ ہے
وعدہ بھی سیدھا سادہ ہے
بس اپنے اپنے رستے پر
چلتے رہنے کا ارادہ ہے
تُو دیکھ اگر وہ مِل جائے
ممکن ہے زخم بھی سِل جائے 
ورنہ ہم ہجر جو کاٹ چکے
وہ اس جیون سے زیادہ ہے

 

FB_IMG_14591706636464785.jpg

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...