Zarnish Ali👑 Posted January 19, 2017 Posted January 19, 2017 اُداسی مُشتہر ہونے لگی ہے بھرے گھر میں تماشا ہو گئی ہُوں میں کن لوگوں میں ہوں کیا لکھ رہی ہُوں سُخن کرنے سے پہلے سوچتی ہُوں اُداسی مُشتہر ہونے لگی ہے بھرے گھر میں تماشا ہو گئی ہُوں کبھی یہ خواب میرا راستہ تھے مگر اب تو اذاں تک جاگتی ہُوں بس اِک حرفِ یقین کی آرزو میں مَیں کتنے لفظ لکھتی جا رہی ہُوں مَیں اپنی عُمر کی قیمت پہ تیرے ہر ایک دُکھ کا ازالہ ہو رہی ہُوں غضب کا خوف ہے تنہائیوں میں اب اپنے آپ سے ڈرنے لگی ہُوں نوشی گیلانی 1
jannat malik👑 Posted February 7, 2017 Posted February 7, 2017 محبتوں میں خسارا عجیب لگتا ہے ہمیں دعا کا سہارا عجیب لگتا ہے شعورِ موسمِ ہجر و وصال رکھتے ہیں سو عشق سارے کا سارا عجیب لگتا پے نوشی گیلانی
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now