Momina Haseeb Posted February 19, 2017 Report Posted February 19, 2017 سچ تو یہ ہے کہ جو اللہ کو واقعی اپنا آپ سونپ دے، اللہ کیسے اسے چھوڑ سکتا ہے؟؟؟ اللہ تو انکو بھی نہیں چھوڑتا جو اس سے دور بھاگتے پھرتے ہیں- بہانے دے دے کر انہیں بلاتا ہے- پھر جو سچ مچ سچے دل، روح، جسم و جان سے اپنا آپ سونپ دے تو اسے تو اللہ اور، اور، اور محبت سے تھام لیتا ہے، کیونکہ ایک حدیث قدسی کے مطابق اللہ پاک فرماتے ہیں کہ: "میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں- اور جب وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اپنے دل میں یاد کرتا ہہ- اور جب وہ مجھے مجلس میں یاد کرتا ہے تو اسے اس سے بہتر فرشتوں کی مجلس میں یاد کرتا ہوں- اور اگر وہ مجھ سے ایک بالشت قریب آتا ہے تو میں اس سے ایک ہاتھ قریب ہو جاتا ہوں، اور اگر وہ مجھ سے ایک ہاتھ قریب آتا ہے تو میں اس سے دو ہاتھ قریب ہو جاتا ہوں- اور اگر وہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اس کے پاس دوڑ کر جاتا ہوں-" (بخاری و مسلم) سو اللہ ہم سے دور نہیں، ہم اللہ سے دور ہیں- یہ ہم ہیں جو اپنی ناشکری، بے صبری، جلد بازی، نفس و انا کے حجابات کے دروں اللہ سے غافل ہیں، اللہ تو ہم سے قطعی غافل نہیں- اللہ پاک ہمیں توفیق دیں کہ ہم اسکی رحمتوں، اسکی محبتوں کو اپنی زندگی میں محسوس کر سکیں اور اسکے لئے اسکا شکر گزار ہو سکیں- اللھم آمین! jannat malik and Eshal 2 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.