Urooj Butt 861 Posted September 18, 2018 Posted September 18, 2018 تُو سمجھتا ہے محبت سے گزر جائے گا ؟ تُو جو نکلے گا کناروں سے تو مر جائے گا یہ ضروری تو نہیں ہجر کے لمحات گنوں "وقت کا کیا ہے، گزرتا ہے، گزر جائے گا" یہ ترے بس کا نہیں روگ، میاں چھوڑ اسے تُو بدن چاٹ کے الفت سے مکر جائے گا میرے رونے سے سمندر میں اضافہ نہ سہی کم سے کم آنکھ کا دریا تو اتر جائے گا اے مرے عکسِ جنوں دیکھ مرے چہرے کو تُو بھی خاموش رہے گا تو بکھر جائے گا قیس کو قیس نما اور مجھے قیس کہا میں نہ کہتا تھا مجھے دیکھ کے ڈر جائے گا 2 Quote
Waqas Dar 7,036 Posted September 30, 2018 Posted September 30, 2018 ساری دنیا میں مرے جی کو لگا ایک ہی شخص ایک ہی شخص تھا ایسا بخدا ایک ہی شخص ایسا لگتا ہے سبھی عشق کسی ایک سے تھے ایسا لگتا ہے مجھے ملتا رہا ایک ہی شخص وہ جو میں نے اُس کی محبت بھی کسی اور سے کی اُن دنوں شہر کا ہر شخص لگا ایک ہی شخص میں تو اے عشق تیری کوزہ گری جانتا ہوں تو نے ہم دو کو ملایا تو بنا ایک ہی شخص مجھ سے ناراض نہ ہونا مرے اچھے لوگو ! کیا کروں میری محبت نے چُنا ایک ہی شخص تو جو کہتا ہے ترے جیسے کئی اور بھی ہیں تجھ کو دعویٰ ہے تو پھر خود سا دِکھا ایک ہی شخص تو جسے چاہتا ہے میں بھی اُسے چاہتا ہوں اچھا لگتا ہے مجھے تیرے سوا ایک ہی شخص دوست ! سب سے کہاں کھنچتا ہے غزل کا چلّہ حجرہء میر میں ہوتا ہے سدا ایک ہی شخص! 1 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.