Zarnish Ali 7,894 Posted March 15, 2017 Posted March 15, 2017 "اور کچھ نہیں بدلا" آج بعد مدت کے میں نے اُس کو دیکھا ھے وہ ذرا نہیں بدلی. اب بھی اپنی آنکھوں میں سو سوال رکھتی ھے چھوٹی چھوٹی باتوں پہ اب بھی کھل کے ھنستی ھے اب بھی اُس کے لہجے میں وھی کھنکھناہٹ ھے وہ ذرا نہیں بدلی اب بھی اُس کی پلکوں کے سائے گیلے رھتے ھیں اب بھی اُس کی سوچوں میں میرا نام رھتا ھے اب بھی میری خاطر وہ اُس طرح ہی پاگل ھے وہ ذرا نہیں بدلی. آج بعد مدت کے میں نے اُس کو دیکھا ھے تو مجھے بھی لگتا ھے میں بھی اُس کی چاھت میں اُس طرح ھی پاگل ھوں بعد اتنی مدت کے اور کچھ نہیں بدلا جُز ھمارے راستوں کے اور کچھ نہیں بدلا "عاطف سعید" 3 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.