Sahrish Dar 516 Posted March 21, 2017 Posted March 21, 2017 تین دوستوں نے جن کی شادی نہیں ہورہی تھی ملک کے بادشاہ کو درخواست پیش کی کی انکی شادی کروا دی جائے بادشاہ نے تنیوں کو بلالیا اور کہا کہ میں تمہاری شادی کروادیتا ہوں لیکن ایک شرط ہوگی تم لوگوں کو ایک آزمائش سے گذرنا پڑے گا ۔ جو کامیاب ہوگیا اس کی شادی ایک خوبصورت لڑکی سے کروادی جائے گی اور جو ناکام ہوا اس کی شادی کسی بدصورت اور لڑاکا لڑکی سے ہوگئی انہوں نے شرط منظور کرلی۔ انہیں ایک تاریک کمرے میں اکٹھا رکھا گیا۔ جہاں مکمل اندھیرا تھا۔ اور بتایا گیا کہ یہاں ایک ماہ تک رہنا ہے۔ یہیں سب کچھ کھانا پینا ، سونا جاگنا ہوگا۔ اور کمرے میں جگہ جگہ پاپڑ رکھے گئے ہیں ان سے بچنا ہے کہ پاوں کے نیچےنہ آجائے۔ جس کا پاوں پاپڑ پر آگیا ۔ اسکی شادی بدصورت لڑکی سے کردی جائے گی اب جناب تمام دوست اس آزمائش سے صحیح سلامت گذرنے کیلئے مکمل احتیاط سے رہنے لگے 9 دن خیریت سے گذرگئے ۔ دسویں دن ایک دوست کا پاوں پاپڑ پر آگیا۔ فورا اسے سپاہی کمرے سے نکال کر لے گئے اور اسکی شادی بدصورت لڑکی سے کردی گئی ۔ اب دو دوست خوش ہوئے کہ اب جگہ کھلی ہو گئی ہے۔ بیسویں دن ایک اور دوست کا پاوں پاپڑ پر آگیا اور سپاہی اسے بھی روتا دھوتا لے گئے۔ اب تیسرا اکیلا رہ گیا۔ اس نے باقی دن خیریت سے گذار لیے آزمائش پوری ہونے پر اسکی شادی ایک خوبصورت لڑکی سے کردی گئی اور وہ خوشی خوشی رہنے لگا ایک دن اس نے اپنی بیوی سے کہا” تمھیں پتہ ہے میں تمھیں حاصل کرنے کیلئے کتنی تکلیف دہ آزمائش سے گذرا ہوں- ” اور اسکے بعد مکمل تفصیل سمجھائی ۔ پھر پوچھا ” اچھا تم بتاو۔ تم نے مجھے حاصل کرنے کیلئے کیا کیا؟” بیوی نے ٹھنڈی سانس بھری اورکہا ” ہم بھی تین سہیلیاں ایک کمرے میں بند تھیں۔ پھر ایک دن میرا پاوں پاپڑ پہ آگیا" 3 Quote 🏠 Portal Home 📡 Latest Activity Wall 🔍 Search Forum Topics 📝 Community Blogs 📸 Image Gallery 😂 Jokes & Riddles 🍲 Cooking & Recipes 👗 Female Fashion 🏡 Interior Decoration 🌍 News & Jobs 📩 Contact Support 👋 Welcome & Introductions
Waqas Dar 7,036 Posted March 21, 2017 Posted March 21, 2017 1 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.