Waqas Dar 7,050 Posted March 7, 2016 Posted March 7, 2016 وہ تیری دو بھلی آنکھیں سمندر کتھئی آنکھیں وہ تیری دو بھلی آنکھیں ہمیشہ سوچتی آنکھیں خیالوں سے اٹی آنکھیں وہ شب میں جھلملاتی سی وہ آتی سی وہ جاتی سی فلک کی کچی راہوں پر ستاروں کو اڑاتی سی وہ کرنوں کی گلی آنکھیں فلک کی زندگی آنکھیں سمندر کتھئی آنکھیں وہ تیری دو بھلی آنکھیں وہ کرنوں کے سفر پر جو دھنک کی رہگزر پر جو چمک میں اور رنگت میں لئے سبقت سحر پر جو محبت بانٹتی آنکھیں ستارے چھانٹتی آنکھیں سمندر کتھئی آنکھیں وہ تیری دو بھلی آنکھیں انہی میں ڈوب جانے کو پھرے شبنم نہانے کو کہے بادِ صبا آ کے گلوں کا دل جلانے کو ابھی ہیں کھولتی آنکھیں تیری آنکھیں تیری آنکھیں سمندر کتھئی آنکھیں وہ تیری دو بھلی آنکھیں زباں بندی کی حاجت کیا یا کہنے کی اجازت کیا ہمیں اب ایک سا ہی ہے تکلم کیا لجاجت کیا عطا جب سے ہوئی آنکھیں یہ ہر دم بولتی آنکھیں سمندر کتھئی آنکھیں وہ تیری دو بھلی آنکھیں اٹھیں تو موجزن دیکھوں جھکیں تو میں دلہن دیکھوں تمنا دل کے آنگن میں اسی غم میں مگن دیکھوں کہاں کھل کر بجھی آنکھیں کہاں بجھ کر کھلی آنکھیں سمندر کتھئی آنکھیں وہ تیری دو بھلی آنکھیں 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.