Waqas Dar 7,050 Posted March 15, 2016 Posted March 15, 2016 !شریر چڑیو سنو مجھے اک گلہ ہے تم سے کہ منہ اندھیرے تمہاری بک بک، تمہاری جھک جھک تمہاری چوں چاں سماعتوں پر تمہاری دستک ہے غل مچاتی، مجھے جگاتی، بڑا ستاتی !شریر چڑیو یہ تم نہ جانو میں رات مشکل سے سو سکی تھی اداسیوں کے سمندروں میں میں اپنی آنکھیں ڈبو چکی تھی بہت سے تکیے بھگو چکی تھی چلے گئے سب ہی جاننے والے ڈسیں جدائی کے ناگ کالے پڑے ہیں کیوں مجھ کو جاں کے لالے یہ تم نہ جانو، یہ تم نہ جانو !شریر چڑیو ہے چہچہانا اگر ضروری نئی سحر کی نوید لاؤ کوئی نویلا سا گیت گاؤ مجھے جگانا ہے گر ضروری !تو سن لو پہلے شریر چڑیو مرے مقدر جو ایک مدت سے سو رہے ہیں .انہیں جگاؤ، شریر چڑیو انہیں جگاؤ 1 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.