Urooj Butt 861 Posted October 16, 2016 Posted October 16, 2016 سُنا ہے عشقِ کامل کا نقش گہرا ہوتا ہے سنا ہے احساس کی چلمن پر سخت پہرا ہوتا ہے سنا ہے دل کی بستی میں بس اک موسم ٹھرا ہوتا ہے سنا ہے رات کے جگنو بھی تارے دکھائی دیتے ہیں سنا ہے گرجتے بادل بھی مندر کی گھنٹی سنائی دیتے ہیں سنا ہے دل کو لگ جاتا ہے قفس بس اک شخص کا پہرا ہوتا ہے سنا ہے عشقِ کامل کا نقش گہرا ہوتا ہے سنا ہے لوگ اس میں غم بھی سانبھ لیتے ہیں سنا ہے تڑپ کر بھی اسی کا نام لیتے ہیں سنا ہے بے خود ان کو مے کر نہیں پاتی سنا ہے عشق کا در جو دل تھام لیتے ہیں سنا ہے جو ہستی کردے فنا عشق میں سنا ہے بندگی کا سر اسی کے سہرا ہوتا ہے سنا ہے ڈوبنے والوں کا اس میں رنگ سُنہرا ہوتا ہے سنا ہے لاکھ چہروں میں بھی مطلوب اِک چہرا ہوتا ہے سنا ہے عشق کامل کا نقش گہرا ہوتا ہے 0 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.