Zarnish Ali 7,894 Posted November 29, 2016 Posted November 29, 2016 بُھولی ہوئی صدا ہوں مجھے یاد کیجیے تم سے کہیں ملا ہوں مجھے یاد کیجیے منزل نہیں ہوں ، خضر نہیں ، راہزن نہیں منزل کا راستہ ہوں مجھے یاد کیجیے میری نگاہِ شوق سے ہر گُل ہے دیوتا میں عشق کا خدا ہوں مجھے یاد کیجیے نغموں کی ابتدا تھی کبھی میرے نام سے اشکوں کی انتہا ہوں مجھے یاد کیجیے گُم صُم کھڑی ہیںدونوں جہاں کی حقیقتیں میں اُن سے کہہ رہا ہوں مجھے یاد کیجیے ساغر کسی کے حُسنِ تغافل شعار کی بہکی ہوئی ادا ہوں مجھے یاد کیجیے (ساغر صدیقی) 2 Quote
Zarnish Ali 7,894 Posted November 30, 2016 Author Posted November 30, 2016 @Hareem Naz thankx 2 Quote
Hareem Naz 1,576 Posted November 30, 2016 Posted November 30, 2016 welcome 1 Quote Mri dunia meri Maa
Zarnish Ali 7,894 Posted February 20, 2017 Author Posted February 20, 2017 وقت کی عُمر کیا بڑی ہو گی اِک تیرے وصل کی گھڑی ہو گی دستکیں دے رہی ہے پَلکوں پر کوئی برسات کی جَھڑی ہو گی کیا خبر تھی کہ نوکِ خنجر بھی پُھول کی ایک پنکھڑی ہو گی زُلف بل کھا رہی ہے ماتھے پر چاندنی سے صبا لڑی ہو گی اے عدم کے مسافرو! ہُشیار راہ میں زندگی کھڑی ہو گی کیوں گِرہ گیسوؤں میں ڈالی ہے جاں کِسی پھول کی اَڑی ہو گی التجا کا ملال کیا کیجئے ان کے دَر پر کہیں پڑی ہو گی موت کہتے ہیں جس کو اے ساغرؔ زندگی کی کوئی کڑی ہو گی (ساغر صدیقی) 1 Quote
Zarnish Ali 7,894 Posted February 20, 2017 Author Posted February 20, 2017 چراغ طور جلاؤ! بڑا اندھیرا ذرا نقاب اٹھاؤ! بڑا اندھیرا ہے ابھی تو صبح کے ماتھے کا رنگ کالا ہے ابھی فریب نہ کھاؤ! بڑا اندھیرا ہے وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میں انہیں کہیں سے بلاؤ! بڑا اندھیرا ہے مجھے تمھاری نگاہوں پہ اعتماد نہیں مرے قریب نہ آؤ! بڑا اندھیرا ہے فراز عرش سے ٹوٹا ہوا کوئی تارہ کہیں سے ڈھونڈ کے لاؤ! بڑا اندھیرا ہے بصیرتوں پہ اجالوں کا خوف طاری ہے مجھے یقین دلاؤ ! بڑا اندھیرا ہے جسے زبان خرد میں شراب کہتے ہیں وہ روشنی سی پلاؤ! بڑا اندھیرا ہے بنام زہرہ جبینانِ خطّہء فردوس کسی کرن کو جگاؤ! بڑا اندھیرا ہے (ساغر صدیقی) 1 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.