Popular Post Zarnish Ali 7,894 Posted January 4, 2017 Popular Post Posted January 4, 2017 آؤ اس کے اصل گورے رنگ سے اب تصوّر میں ملاقاتیں کریں آؤ پھر ماضی کی یادیں چھیڑ دیں آؤ خالص دودھ کی باتیں کریں انور مسعود جو چوٹ بھی لگی ہے وہ پہلے سے بڑھ کے تھی ہر ضربِ کربناک پہ میں تِلمِلا اُٹھا پانی کا، سوئی گیس کا، بجلی کا، فون کا بِل اتنے مل گئے ہیں کہ میں بلبلا اُٹھا انور مسعود 5 Quote
Popular Post Zarnish Ali 7,894 Posted January 4, 2017 Author Popular Post Posted January 4, 2017 ذرا سا سونگھ لینے سے بھی انور طبیعت سخت متلانے لگی ہے مہذب اس قدر میں ہو گیا ہوں کہ دیسی گھی سے بُو آنے لگی ہے انور مسعود 5 Quote
Popular Post Zarnish Ali 7,894 Posted January 4, 2017 Author Popular Post Posted January 4, 2017 ’میری سنو جو گوش نصیحت نیوش ہے‘‘ مجھ سے وطن کی طرزِ بیاں چھین لی گئی ’’دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو‘‘ میں وہ ہوں جس سے اُس کی زباں چھین لی گئی انور مسعود بچو یہ سبق آپ سے کل بھی میں سنوں گا وہ آنکھ ہے نرگس کی جو ہر گز نہیں سوتی عنقا ہے وہ طائر کہ دکھائی نہیں دیتا اُردو وہ زباں ہے کہ جو نافذ نہیں ہوتی انور مسعود 5 Quote
Popular Post Zarnish Ali 7,894 Posted January 4, 2017 Author Popular Post Posted January 4, 2017 کبھی پھر گفتگو ہو گی کہ یہ سوغاتِ افرنگی عموماً آدمی کی ذہنیت کیسی بناتی ہے ابھی اتنا کہے دیتا ہوں انگریزی کے بارے میں کچھ ایسی ڈھیٹ ہے کمبخت آتی ہے نہ جاتی ہے انور مسعود 5 Quote
Mehak Amin 124 Posted January 4, 2017 Posted January 4, 2017 3 hours ago, Zarnish Ali said: آؤ اس کے اصل گورے رنگ سے اب تصوّر میں ملاقاتیں کریں آؤ پھر ماضی کی یادیں چھیڑ دیں آؤ خالص دودھ کی باتیں کریں انور مسعود جو چوٹ بھی لگی ہے وہ پہلے سے بڑھ کے تھی ہر ضربِ کربناک پہ میں تِلمِلا اُٹھا پانی کا، سوئی گیس کا، بجلی کا، فون کا بِل اتنے مل گئے ہیں کہ میں بلبلا اُٹھا انور مسعود کیابات ھے 3 hours ago, Zarnish Ali said: کبھی پھر گفتگو ہو گی کہ یہ سوغاتِ افرنگی عموماً آدمی کی ذہنیت کیسی بناتی ہے ابھی اتنا کہے دیتا ہوں انگریزی کے بارے میں کچھ ایسی ڈھیٹ ہے کمبخت آتی ہے نہ جاتی ہے انور مسعود Wah 3 hours ago, Zarnish Ali said: کبھی پھر گفتگو ہو گی کہ یہ سوغاتِ افرنگی عموماً آدمی کی ذہنیت کیسی بناتی ہے ابھی اتنا کہے دیتا ہوں انگریزی کے بارے میں کچھ ایسی ڈھیٹ ہے کمبخت آتی ہے نہ جاتی ہے انور مسعود لاجواب بہترین 4 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.