waqas dar⚙ Posted May 14, 2018 Posted May 14, 2018 حُسنِ ظن ۔۔۔🌼 - ایک اعرابی کو کہا گیا کہ تم مر جاؤ گے اس نے کہاں پھر کہاں جائیں گے ؟ کہا گیا کہ اللہ کے پاس اعرابی کہنے لگا آج تک جو خیر بھی پائی ھے اللہ کے یہاں سے پائی ھے پھر اس سے ملاقات سے کیا ڈرنا کس قدر بہترین حسنِ ظن ھے اپنے اللہ سے 🌼 ایک بزرگ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ھیں جس کی دعا قبول کی جاتی ھے ؟ بزرگ نے جواب دیا نہیں ، مگر میں اس کو جانتا ھوں جو دعائیں قبول کرتا ھے کیا ھی بہترین حسنِ ظن ھے 🌼- ابن عباسؓ سے ایک بدو نے پوچھا کہ حساب کون لے گا ؟ " آپ نے فرمایا کہ " اللہ رب کعبہ کی قسم پھر تو ھم نجات پا گئے ،بدو نے خوشی سے کہا کیا ھی بہترین حسنِ ظن ھے اپنے رب سے 🌼- ایک نوجوان کا آخری وقت آیا تو اس کی ماں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی نوجوان نے ماں کا ہاتھ پکڑ کر سوال کیا کہ امی جان اگر میرا حساب آپ کے حوالے کر دیا جائے تو آپ میرے ساتھ کیا کریں گی ؟ ماں نے کہا کہ میں تجھ پر رحم کرتے ھوئے معاف کردونگی اماں جان اللہ پاک آپ سے بڑھ کر رحیم ھے پھر اس کے پاس بھیجتے ھوئے یہ رونا کیسا ؟ کیا ھی بہترین گمان ھے اپنے رب کے بارے میں , اللہ پاک نے حشر کی منظر کشی کرتے ھوئے فرمایا ھے وخشعت الأصوات للرّحمٰن ] اور اس دن آوازیں دب جائیں گی رحمان کے سامنے ] ،،اس حشر کی گھڑی میں بھی یہ نہیں فرمایا کہ " جبار " کے سامنے بلکہ اپنی صفتِ رحمت کا ھی آسرا دیا ھے 1
Zarnish Ali👑 Posted May 20, 2018 Posted May 20, 2018 ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺟﻮ ﭼﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﻗﺎﺻﺮ ﮨﮯ، ﺟﺒﮑﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺟﻮ ﭼﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﮧ ﻗﺎﺩﺭ ﮨﮯ .. ﭘﻬﺮ ﺑﻬﯽ ﮨﻢ " ﻗﺎﺩﺭ " ﮐﻮ ﭼﻬﻮﮌ ﮐﺮ " ﻗﺎﺻﺮ " ﺳﮯ ﺍﻣﯿﺪ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﺑﯿﭩﻬﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now