Waqas Dar 7,036 Posted January 24, 2019 Posted January 24, 2019 .... سنو اے مہربان لڑکی میں اکثر سوچتا ہوں کوئی ایسا نام تم کو دوں کہ جو منسوب ہو تم سے تو تم کو جاوداں کر دے ہو کوئی نام ایسا تو جو مجسمہ حُسن فطرت ہو بہت ہی خوبصورت ہو کسی نازک پری جیسا کہ جو حُسن جہاں رنگ و بو کا استعارہ ہو تیرےملکوتی پیکر کو مگر تشبیہ کس سے دوں اگر میں گُل کہوں تم کو؟ مگر پھول تو مرجھا کے آخر سوکھ جاتے ہیں اگر تارہ کہوں تم کو؟ ستارے ٹوٹ کر لیکن فضا میں کھو جاتے ہیں کہوں قوس قزح لیکن ؟ سبھی رنگ اکٹھے مِل کر بھی تیری روح سے چھلکتی نور کی کرنوں کو نہ پہنچے حِنا کا نام دوں تم کو؟ مگر رنگ حِنا تو چار دن میں روٹھ جاتا ہے اگر بادل کہوں تم کو؟ گھٹاؤں سے سوا لیکن تیرے جزبات کی شدت ہے تمہیں ساون کہوں کیسے؟ تمھارے پیار کی بارش تو ہر موسم برستی ہے نسیم صبح کہہ دو یا کہوں باد صبا تم کو؟ مگر فطرت ہوا کی تو ازل سے بیوفائی ہے تیری وارفتگی سوچوں, سمندر کی لہر کہہ دوں ؟ مگر موجوں کی طغیانی تو اک پونم کی شب تک ہے تیری آنکھیں اگر سوچوں, تمہیں مے کا بدل کہہ دوں؟ خمار مے تو لیکن رات بھر کی بات ہوتی ہے اگر سایہ کہوں, جھونکا کہوں, خوشبو کہوں تم کو؟ مگر تم تو مجسمہ ہو بہت کچھ سوچتا ہوں میں تمھارا نام کیا رکھوں؟ کہوں جادو, چراغ راہ یا منزل کہوں تم کو؟ کہوں میں جستجو کوشش کہوں یا دل کہوں تم کو؟ شفق کہہ دوں سحر کہہ دوں یا کہہ دوں چاندنی تم کو؟ اگر خواہش کہوں یا آرزو یا زندگی تم کو؟ اگر ساحر کہوں, نشہ کہوں یا بے خودی تم کو؟ ادا کہہ دوں, وفا کہہ دوں, حیاء کہہ دوں اگر تم کو؟ اگر ساحل کہوں, کشتی کہوں یا ناخدا تم کو؟ اگر تقدیر یا انعام یا قسمت کہوں تم کو؟ اگر غنچہ کہوں ,لالہ کہوں, نرگس کہوں تم کو؟ کہوں میں جان یا جاناں یا جان جاں تم کو؟ اگر جھرنا کہوں, دریا کہوں, ساگر کہوں تم کو؟ کِرن کہہ دوں, گھٹا کہہ دوں یا پھر رِم جھِم کہوں تم کو؟ اگر جگنو کہوں,شعلہ کہوں, شبنم کہوں تم کو؟ اگر شیشہ کہوں, موتی کہوں, ریشم کہوں تم کو؟ .... یہ سارے نام تیری ذات کے پہلو سہی لیکن مگر جچتا نہیں کوئی یہ سارے نام فانی ہیں تمھارا نام ایسا ہو جو تم کو جاوداں کر دے .... تمھیں پورا بیان کردے .... سنو! اے مہربان لڑکی بہت ہی سوچ کر میں نے تمھارا نام رکھا ہے.... #محبت 1 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Sahrish Dar 516 Posted January 26, 2019 Posted January 26, 2019 ہماری آنکھ میں ٹھہرا ہوا پانی بتاتا ہے محبت کی تھی ہم نے اور اس کا مان رکھا ہے _______________________ بہت سے زخم جن کو مستقل مہمان رکھا ہے بدن کی قید میں کچھ درد کا سامان رکھا ہے کبھی لگتا ہے کہ میں آسمان کو چھو کے آئی ہوں کبھی لگتا ہے رستے میں کوئی طوفان رکھا ہے ہر اک لمحہ گماں کی دسترس میں کیا بتائیں ہم کہاں اُمید رکھی ہے کہاں ایمان رکھا ہے ہماری آنکھ میں ٹھہرا ہوا پانی بتاتا ہے محبت کی تھی ہم نے اور اس کا مان رکھا ہے میرے آباء کے گھر کو بیچ کر مجھ سے وہ کہتا ہے وہیں کمرہ پڑا ہے اور وہیں دالان رکھا ہے ہماری ہمتوں کی داد دے کر لوٹ جائے گا ہمارے سامنے جس غم نے سینہ تان رکھا ہے 1 Quote 🏠 Portal Home 📡 Latest Activity Wall 🔍 Search Forum Topics 📝 Community Blogs 📸 Image Gallery 😂 Jokes & Riddles 🍲 Cooking & Recipes 👗 Female Fashion 🏡 Interior Decoration 🌍 News & Jobs 📩 Contact Support 👋 Welcome & Introductions
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.