Waqas Dar 7,036 Posted April 20, 2018 Posted April 20, 2018 " غالب " نظر کے سامنے حسن و جمال تھا " محسن " وہ بشر خود میں سراپا کمال تھا ہم نے " فراز " ایسا کوئی دیکھا نہیں تھا ایسا لگا " وصی " کہ وہ گڈری میں لعل تھا اب " میر " کیا بیان کریں اس کی نزاکت ہم " فیض " اسے چھو نہ سکے یہ ملال تھا اس کو " قمر " جو دیکھا تو حیران رہ گئے اے " داغ " تیری غزل تھا وہ بیمثال تھا " اقبال " تیری شاعری ہے جیسے باکمال وہ بھی " جگر " کے لفظوں کا پر کیف جال تھا بلکل تمہارے گیتوں کے جیسا تھا وہ " قتیل " یعنی " رضا " یہ سچ ہے کہ وہ لازوال تھا 1 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Zarnish Ali 7,894 Posted April 22, 2018 Posted April 22, 2018 اتنے سستے_________ کہاں تھے ھم.............!!وہ تو تیرے واسطے _______ رعایت کی تھی. 1 Quote
Waqas Dar 7,036 Posted April 23, 2018 Author Posted April 23, 2018 23 hours ago, Zarnish Ali said: اتنے سستے_________ کہاں تھے ھم.............!!وہ تو تیرے واسطے _______ رعایت کی تھی. Hahaha wahh gee wahhhh zaberdasttttttttttttttt raiyaaat kerne ka thanks wese acha th shair اپنی ھربات زمانے سے چھپانی پڑی تھی پھر بھی جس آنکھ میں دیکھا تو کہانی پڑی تھی میں نے کچھ رنگ چراۓ تھے کسی تتلی کے اور پھر عمر حفاظت میں بتانی پڑی تھی کل کسی عشق کے بیمار پہ دم کرنا تھا پیر_کامل کو غزل میری سنانی پڑی تھی کوچہ ء_ عشق سے ناکام پلٹنے والے تو نے دیکھا تھا وہاں میری جوانی پڑی تھی دل نہ سہہ پایا کسی اور سے قربت، اس کی مجھ کو دیوار سے تصویر ھٹانی پڑی تھی میں بہت جلد بڑھاپے میں چلا آیا تھا بن تر ے عمر کی رفتار بڑھانی پڑی تھی اس کی حسرت کا بدن برف ھو ا جاتا تھا اپنے سینے میں مجھے آگ لگانی پڑی تھی ممتازگورمانی 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.