Urooj Butt 861 Posted June 23, 2018 Posted June 23, 2018 سوچ کر بتاؤ نا پچھلا سال یاد ھے؟ میں نے اور تم نے جو وصل کی زمینوں پر رات کی گواھی میں اک نئے تعلق کا وہ جو بیج بویا تھا اسکا کیا ہوا آخر اس کے تن سے رشتے کی کونپلیں نہیں پھوٹیں دن کی روشنی لیکر میں نے بارھا جا کر وصل کی زمینوں پر ان چھپے خزینوں پر پیار کے سبھی منتر پڑھ کے پھونک ڈالے ھیں صبر کی کدالوں سے ھجر کے سوالوں سے اسکے چپے چپے کو کھول کھول دیکھا ھے پر وہ بیج. . . . . نامعلوم ؟ گر برا نہ مانو تم ایک بات بتلاؤ میں نے ہل چلایا تھا بیج تم نے ڈالا تھا سوچ کر بتاؤ نا تم نے بیج ڈالا تھا؟ 0 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.