Urooj Butt 861 Posted July 2, 2018 Member ID: 3,008 Group: 🌟 LEGACY MEMBER Topic Count: 318 Topics Per Day: 0.08 Content Count: 708 Content Per Day: 0.19 Reputation: 861 Days Won: 68 Joined: 01/07/2016 Status: Offline Last Seen: December 10, 2021 Timezone: Asia/Karachi Posted July 2, 2018 سنو اے چاند سے ساتھی ابھی تم کہہ رہے تھے ناں تمہیں مجھ سے محبت ہو نہیں سکتی چلو مانا کہ یہ سچ ہے مگر اے چاند سے ساتھی مجھے اتنا بتاؤ تم کہ جب موسم بدلتے ہیں گلوں میں رنگ بھرتے ہیں تو پھر کیوں مضطرب ہو کر اکیلے پن سے گھبرا کر ہوا کو آس دیتے ہو مجھے آواز دیتے ہو سنو اے چاند سے ساتھی تمہارے سامنے جب کوئی میرا نام لیتا ہے تو پھر کیوں چونک جاتے ہو چلو مانا کہ تمہیں مجھ سے محبت ہو نہیں سکتی مگر اتنا سمجھ لو تم جہاں چاہت نہیں ہوتی وہاں نفرت کے ہونے کا کوئی امکاں نہیں ہوتا سنو میرا دعوٰی ہے محبت میں جہاں نفرت نہیں ہوتی وہاں اکثر یہ دیکھا ہے اگر کچھ وقت کٹ جائے سمے کی دھول چھٹ جائے تو وحشت بھاگ جاتی ہے محبت جاگ جاتی ہے 1 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.