Jump to content

Recommended Posts

Posted

ماہر_نفسیات_اور_میں


کتنے سال کی ہو؟
•اٹهارہ انیس کے درمیان شاید 
کیا کرتی ہو؟
•سوچتی ہوں 
زندگی سے تنگ ہو کیا؟
•نہیں زندگی بہت پیاری ہے 
تو پهر مایوس کیوں ہو؟
•زخم کریدتی رہتی ہوں 
کیا چاہتی ہو ؟
•ہار 
کس سے ہارنا چاہتی ہو ؟زندگی سے؟
•زندگی سے تو کب کی جیت گئ .
سانسوں سے ہارنا ہے 
ڈپریشن کا شکار کب سے ہو؟
•جب جب چاہوں خود کو اذیت دینا تب تب 
کوئی ایسی بات یا چیز جو بهول جانا چاہتی ہو اور نا کر پاتی ہو ایسا؟
•اپنا وجود 
اپنی عمر دیکهی ہے ؟اس عمر میں لڑکیاں حسین خواب دیکهتی ہیں ..اور تم کو دلچسبی نہیں کیا ؟
•ٹوٹے خوابوں کی کرچیاں آنکهوں میں محفوظ ہیں 
خدا سے دور ہو بہت ...کیسے پاو گی سکون جب اسکے پاس نہیں تم ؟
•دن رات اسکی جانب دیکهتی ہوں وہ شہ رگ سے بهی قریب ہے نا ..
تم پاگل ہوچکی ہو ؟
•اس لئے آپکے پاس آئی ہوں 
کیا تم چاہتی ہو کہ نارمل ہو جاو ؟اس لئے آئی ہو ؟
•نہیں میں چاہتی ہوں آپ سن لئیں مجهے .
کیا کسی اور کو سنانے کی کوشش نہیں کی ؟
•کرتی ہوں ..جہاں دل مطمئن ہو ..مگر سب کو ہمدردی ہوجاتی ہے 
مستقبل کے بارے میں کیا سوچتی ہو؟
•میری ذات مکمل منتشر ہوجائے گی 
نماز قرآن پڑهتی ہو ؟
•ارے لوگو تمهارا کیا ہے میں جانوں میرا خدا جانے ...سنتی ہوں اکثر 
نفرت کرتی ہو کسی سے؟
•اپنے وجود تک محدود رکهتی ہوں..
کوئی ایسا گناہ جس پہ لگا ہو کہ تم مر جاو گی ...؟
•یہ معاملہ خدا اور میرے تک رہنے دیں 
تم جانتی ہو تم پاگل نہیں ہو .پهر بهی تم میرے پاس کیوں آئی؟
•مجهے اک پاگل بن کر سانسوں سے کهیل کهیلنا ہے 
تم اس وقت مجهے ڈپریشن میں ڈال رہی ہو 
•اسی وجہ سے ہی آپکے پاس  آئی ...کہ آپکے سوا کوئی سنتا ہی نہیں ..اور سن بهی لیں تو اک پاگل کو کون سمجهتا ہے؟
میں اس وقت جانا چاہتا ہوں.چهٹی کر کے جانا چاہتا ہوں .آئیندہ تم میرے پاس مت آنا
•اس در کو بهی بند کر رہے ہیں آپ 
اچها خدا نگہبان 
میں جوں ہی اٹهنے لگی میری نظر اپنے ڈاکڑ پہ پڑی جنکی آنکهوں میں پانی صاف دکهائی دے رہا تها 
یوں زندگی نے اک اور در بند کردیا 

 

FB_IMG_1530564316865.jpg

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts
×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.