Jump to content

Recommended Posts

Posted


عجب حالات تھے میرے عجب دن رات تھے میرے
مگر میں مطمئن تھا اس لئے تم ساتھ تھے میرے
مرے زر کے طلبگاروں کی نظریں ایسے اٹھتی تھیں
کہ لاکھوں انگلیاں تھیں اور ہزاروں ہاتھ تھے میرے
میں اک پتھر کا گرد آلود بت تھا ان کے مندر میں
نہ دل تھا میرے سینے میں نہ کچھ جذبات تھے میرے
کسی سے اور کیا تائید کی امید میں رکھتا
وہی خاموش تھے جو محرم حالات تھے میرے
میں جن شعلوں میں جلتا تھا تم بھی نہیں سمجھے
مرا دل مختلف تھا ، مختلف صدمات تھے میرے
مجھے مجرم بنا کر رکھ دیا جھوٹے گواہوں نے
سبھی رد ہوگئے جتنے بھی الزامات تھے میرے 
تصور بن گیا تصویر آخر ایک دن 
اسی کا خوف تھا مجھ کو یہی خدشات تھے میرے

 

536243087.jpg

Posted

کل کھیل میں ہم ہوں نہ ہوں۔۔۔۔گردش میں تارے رہیں گے سدا۔۔۔۔
بھولو گے تُم۔۔۔ بھولیں گے وہ۔۔۔ پر ہم تمہارے رہیں گے سدا۔۔۔۔

  • 4 weeks later...
  • 1 month later...
Posted

میری موت ہے میری ہمسفر
میری زندگی بھی عجیب ہے
میرے چاروں طرف ہے جلوہ گر
تیری بے رُخی بھی عجیب ہے
میرا درد ہے لبِ آشنا
تیری رنجشوں کے عذاب سے
میرے شعر ہیں میرے چارہ گر
میری دل لگی بھی عجیب ہے
جو ہیں طعنہ زن میری ذات پر
مجھے ان سے کوئی گلہ نہیں
مجھے جان سے وہ عزیز تر
میری دوستی بھی عجیب ہے
میں لہو جگر سے گزارکر
تجھے نقش کرتا ہوں ورق ورق
ہے قلم کی نوک سے مختصر
تیری آگہی بھی عجیب ہے
میں پہر کی تپتی ہواؤں سے
کڑی دھوپ میں کھڑا بے خبر
سرِ راہ گزر تیرا منتظر
 میری بے بسی بھی عجیب ہے

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts
×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.