waqas dar Posted November 5, 2016 Report Posted November 5, 2016 !...خود کو عورت کی آنکھ سے دیکھا اور اک رمز کی سمجھ آئی عورت کو کبھی سیکس کی نظر کے علاوہ بھی دیکھنا ،بہت کچھ نظر آئے گا تم منہ پھاڑ کر کہ دیتےہو کہ "جاؤ تم میں تو عورت جتنا حوصلہ بھی نہیں "..تمہاری ہوا بھی نہیں جانتی کہ حوصلے اور ہردے میں جہاں عورت کھڑی ہے ،تم مر کر بھی وہاں نہیں آ سکتے ..تم عورت کو محض ایک قطرہ سونپتے ہو اور بدلے میں پورا وجود حاصل کرتے ہو ..کیا قطرے سے وجود تک کی یہ کتھا ! یہ بارامانت کسی تعظیم کا حقدار نہیں ؟؟ تمہیں دوسری غلط فہمی یہ دلا دی گئی کہ "نہیں بھائی نہیں عورت کو سمجھنا نا ممکن ہے "..یہ بات اور یہ قول یقینی طور پر کسی ایسے بزدل ترین شخص کا ہوگا جس کا سامنا اپنے سچ سے ہوا ہوگا اور وہ بھاگ کر اس غلط فہمی میں چھپ گیا ہوگا ..تم عورت کو بلکل سمجھ سکتے ہو ،...عورت پیچیدہ نہیں ہے "عورت" ہے ..یعنی "پردہ" پردہ بازار میں کیسے سمجھ آئے گا ؟؟ پردہ جاننے کے لئے پردے کے اندر جانا پڑے گا ،اور اندر کون جھانکے .. .وہ تمہاری "غیر " نہیں ہے ...غیر ہوتی تو تمہاری "جنس " سے نہ ہوتی عورت کا ادراک اور عورت کے اسرار آج تک اگر کہیں پوری طرح کھلتے اور کھولتے نظر آئے ہیں وہ تصوف ہے ....تم نے بہت سنا ہوگا ..کہ امیر خسرو ،شاہ حسین، بللھا شاہ اور دوسرے کئی مرد جوان اپنی کافیوں میں ،اپنے سائیں حضور "سہاگن ،باندی ،گولی " بن کر سیس نواتے ہیں ،بہت شوق سے سنتے ہو جب امیر خسرو کہتے ہیں "موہے سہاگن کی رے موسے نیناں ملائی کے " بہت سر دھنتے ہو جب بلھے شاہ کی یہ کوک سنتے ہو کہ "چہیتی آویں وے طبیبا ! نئیں تے میں مر گیاں"..لیکن کبھی آج تک دھیان کیا ؟؟ کہ سائیں آگے بات کہنے ،عرض گزارنے کے لئے آخر ایسا ہی انداز کیوں کرنا پڑا ؟ اور جب سائیں کا دھیان کرو گے تب سمجھ آئے گی کہ ایسا کیوں تھا ،کیوں ہے عورت کی تعظیم کرو ..اور اس عورت کی جو تمہارے اندر ہے ..جب تم اپنے وجود پر دھیان کرو گے تو تمہیں وہ عورت پوری طرح جاگتی ہوئی ملے گی جو سائیں آگے سہاگن ہو جاتی ہے اور جب تمہیں اپنے اندر کی عورت اور مرد کا پتا چلے گا تب تم پر وہ حقیقت روشن ہو گی جسے عرفان - وجود کہتے ہیں 2
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now