Momina Haseeb 341 Posted February 15, 2017 Posted February 15, 2017 Chura ky ly gaya jaam aur payas choor gaya چُرا کے لے گیا جام اور پیاس چھوڑ گیا وہ ایک شخص جو مجھ کو اُداس چھوڑ گیا جو میرے جسم کی چادر بنا رہا برسوں نہ جانے کیوں وہ مجھے بے لباس چھوڑ گیا وہ ساتھ لے گیا ساری محبتیں اپنی ذرا سا درد مرے دل کے پاس چھوڑ گیا سجھائی دیتا نہیں دور تک کوئی منظر وہ ایک دھند مرے آس پاس چھوڑ گیا غزل سجاؤں قتیلؔ اب اُسی کی باتوں سے وہ مُجھ میں اپنے سُخن کی مٹھاس چھوڑ گیا قتیل شفائی 2 Quote
Waqas Dar 7,036 Posted February 15, 2017 Posted February 15, 2017 زیادہ پی لی تھی، جو کل شام کا منظر ناچا یا پھر ایسا ہے کہ اندر کا قلندر ناچا اب تلک چھنن چھنن چھن کی صدا آتی ہے کون " بلھا" تھا، جو اس روح میں آکر ناچا اُس نے یکبار جو محفل میں اٹھائی پلکیں دستِ ساقی، کبھی بوتل، کبھی ساغر ناچا دھڑکنیں وجد کناں ہوکے ہوئیں چُپ ایسے جب میرے دل پہ، میرے یار کا خنجر ناچا کیا کہیں کتنی دراڑوں نے زباں کھولی ہے دل کے شیشے پہ جو اِک ہجر کا کنکر ناچا وقت رخصت میری پلکوں سے لہو بھی نچڑا پھر میرا ضبط میری آنکھوں میں آکر ناچا دیکھ کر ضبط میرا دشت نے پاؤں پکڑے پھر میری پیاس پہ کہتے ہیں سمندر ناچا یار نے دیکھ لیا ثاقب دلِ خستہ کو پھر یہ پاگل سرِ محفل سرِ محشر ناچا 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.