Zarnish Ali 7,894 Posted February 20, 2017 Posted February 20, 2017 چاندنی شب ہے ستاروں کی ردائیں سی لو عید آئی ہے بہاروں کی ردائیں سی لو چشم ساقی سے کہو تشنہ اُمیدوں کے لیے تُم بھی کچھ بادہ گُساروں کی ردائیں سی لو ہر برس سوزن تقدیر چلا کرتی ہے اب تو کُچھ سینہ فگاروں کی ردائیں سی لو لوگ کہتے ہیں تقدس کے سُبو ٹوٹیں گے جُھومتی رہگزاروں کی ردائیں سی لو قلرم خُلد سے ساغر کی صدا آتی ہے اپنے بے تاب کناروں کی ردائیں سی لو (ساغر صدیقی) 1 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.