Waqas Dar 7,036 Posted February 22, 2017 Posted February 22, 2017 Ashk Daman Mai Bhare Khuwab Kamar Per Rakhye اشک دامن میں بھرے خواب کمر پر رکھا Poet: Ahmad Mushtaq اشک دامن میں بھرے خواب کمر پر رکھا پھر قدم ہم نے تری راہ گزر پر رکھا ہم نے ایک ہاتھ سے تھاما شب غم کا آنچل اور اک ہاتھ کو دامان سحر پر رکھا چلتے چلتے جو تھکے پاؤں تو ہم بیٹھ گئے نیند گٹھری پہ دھری خواب شجر پر رکھا جانے کس دم نکل آئے ترے رخسار کی دھوپ مدتوں دھیان ترے سایۂ در پر رکھا جاتے موسم نے پلٹ کر بھی نہ دیکھا مشتاقؔ رہ گیا ساغر گل سبزۂ تر پر رکھا 2 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Zarnish Ali 7,894 Posted February 22, 2017 Posted February 22, 2017 کہیں امید سی ہے دل کے نہاں خانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا اسے سمجھانے میں موسمِ گل ہو کہ پت چھڑ ہو بلا سے اپنی ہم کہ شامل ہیں نہ کھلنے میں نہ مرجھانے میں ہم سے مخفی نہیں کچھ راہگزرِ شوق کا حال ہم نے اک عمر گزاری ہے ہوا خانے میں ہے یوں ہی گھومتے رہنے کا مزا ہی کچھ اور ایسی لذّت نہ پہنچنے میں نہ رہ جانے میں نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے ہم بھی ایسی ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں موسم کا کوئی محرم ہو تو اس سے پوچھو کتنے پت جھڑ ابھی باقی ہیں بہار آنے میں احمد مشتاق 2 Quote
Zarnish Ali 7,894 Posted February 22, 2017 Posted February 22, 2017 مل ہی جائے گا کبھی، دل کو یقیں رہتا ہے وہ اسی شہر کی گلیوں میں کہیں رہتا ہے جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترے اے مکاں بول، کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے اِک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے اور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے روز ملنے پہ بھی لگتا تھا کہ جُگ بیت گئے عشق میں وقت کا احساس نہیں رہتا ہے دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکن عمر بھر کون جواں، کون حسیں رہتا ہے احمد مشتاق ----- 2 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.