Zarnish Ali👑 Posted March 14, 2017 Posted March 14, 2017 کوئی سوال جو پُوچھے ،تو کیا کہوں اُس سے بچھڑنے والے!سبب تو بتا جدائی کا پروین شاکر شدید دُکھ تھا اگرچہ تری جُدائی کا سِوا ہے رنج ہمیں تیری بے وفائی کا تجھے بھی ذوق نئے تجربات کا ہو گا ہمیں بھی شوق تھا کُچھ بخت آزمائی کا جو میرے سر سے دوپٹہ نہ ہٹنے دیتا تھا اُسے بھی رنج نہیں میری بے ردائی کا سفر میں رات جو آئی تو ساتھ چھوڑ گئے جنھوں نے ہاتھ بڑھایا تھا رہنمائی کا ردا چھٹی مرے سر سے،مگر میں کیا کہتی کٹا ہُوا تو نہ تھا ہاتھ میرے بھائی کا ملے تو ایسے، رگِ جاں کو جیسے چھُو آئے جُدا ہُوئے تو وہی کرب نارسائی کا کوئی سوال جو پُوچھے ،تو کیا کہوں اُس سے بچھڑنے والے!سبب تو بتا جدائی کا میں سچ کو سچ ہی کہوں گی ،مجھے خبر ہی نہ تھی تجھے بھی علم نہ تھا میری اس بُرائی کا نہ دے سکا مجھے تعبیر،خواب تو بخشے میں احترام کروں گی تری بڑائی کا 2
waqas dar⚙ Posted March 16, 2017 Posted March 16, 2017 Bohaaat awalaaaa Zarnish Ali ماتھے پہ بل نہ آنے دیا تھا کبھی تو پھر لہجے میں اتنی گہری شکن کیسے پڑ گئی پروین_شاکر.
Zarnish Ali👑 Posted March 29, 2017 Author Posted March 29, 2017 سب سے نظر بچا کے وہ، مجھ کو تھا ایسے دیکھتا. ایک دفعہ تو رک گئی، گردش_ ماہ و سال بھی. بات وہ آدھی رات کی، رات وہ پورے چاند کی. چاند بھی عین چیت کا، اس پہ تیرا جمال بھی. میری طلب تھا ایک شخص، وہ جو نہیں ملا تو پھر. ہاتھ دعا سے یوں گرا، کہ بھول گیا سوال بھی. (پروین شاکر) 2
Zarnish Ali👑 Posted April 12, 2017 Author Posted April 12, 2017 چلی ہے تھام کے بادل کے ہاتھ کو خوشبو ہوا کے ساتھ سفر کا مقابلہ ٹھہرا پروین شاکر 2
Zarnish Ali👑 Posted May 30, 2017 Author Posted May 30, 2017 مجھے تیری محبت نے عجب اک روشنی بخشی میں اس دنیا کو اب پہلے سے بہتر دیکھ سکتی ہوں پروین شاکر 1
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now