Jump to content

Recommended Posts

Posted

صحیح مسلم ( 107 ) جلدنمبر 1 
حضرت ابوھریرہ رضی اللّٰه عنہ سےروایت ھے کہ 
1 شخص اللّٰه کےنبی ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ 
اللّٰه کے نبی ﷺ مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیں جو مجھے جنت میں داخل کر دے 
اللّٰه کے نبی ﷺ نے فرمایا کہ 
تم اللّٰه کی بندگی کرو 
اللّٰه کے ساتھ کسی کو شریک نا کرو 
نماز قائم کرو جو تم پر فرض کر دی گئی ہیں 
رمضان المبارک کے روزے رکھو 
زکاتہ ادا کرو 
وہ شخص بولا میں اس میں نا کمی کروں گا نا اضافہ کروں گا جب وہ شخص چلا گیا تو 
اللّٰه کے نبی ﷺ نے فرمایا کہ 
جس نے جنتی دیکھنا اس شخص کو دیکھ لو

  • 1 month later...
  • 10 months later...
Posted

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے :

’ایک صحابی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوئے کہ یارسول اﷲ! آپ مجھے میری جان اور میرے والدین سے بھی زیادہ محبوب ہیں۔ جب میں اپنے گھر میں ہوتا ہوں تو آپ کو ہی یاد کرتا رہتا ہوں اور اس وقت تک چین نہیں آتا جب تک حاضر ہو کر آپ کی زیارت نہ کر لوں۔ لیکن جب مجھے اپنی موت اور آپ کے وصال مبارک کا خیال آتا ہے تو سوچتا ہوں کہ آپ تو جنت میں انبیاء کرام کے ساتھ بلند ترین مقام پر جلوہ افروز ہوں گے اور جب میں جنت میں داخل ہوں گا تو خدشہ ہے کہ کہیں آپ کی زیارت سے محروم نہ ہو جاؤں۔ 
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس صحابی کے جواب میں سکوت فرمایا، اس اثناء میں حضرت جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے اور یہ آیت نازل ہوئی : 
’’اور جو کوئی اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرے تو یہی لوگ (روزِ قیامت) اُن (ہستیوں) کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے (خاص) انعام فرمایا ہے۔ ‘‘

سيوطي، الدر المنثور، 2 : 2182
ابن کثير، تفسير القرآن العظيم، 1 : 3523

حوریہ

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts
×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.