Jump to content

Recommended Posts

Posted

، کہنے کو محبت ہے لیکن
اب ایسی محبت کیا کرنی،؟
،جو نیند چُرا لے آنکھوں سے
،جو خواب دکھا کر آنکھوں کو
،تعبیر میں کانٹے دے جاۓ
،جو غم کی کالی راتوں سے
،ہر آس کا جگنو لے جائے
،جو خواب سجاتی آنکھوں کو
،آنسو ہی آنسو دے جائے
،جو مشکل کر دے جینے کو
،جو مرنے کو آسان کرے
،وہ دل جو پیار کا مندر ہو
،اس مندر کو برباد کرے
،اور یادوں کو مہمان کرے

اب ایسی محبت کیا کرنی،؟

،جو عمر کی نقدی لے جائے
،اور پھر بھی جھولی خالی ہو
،وہ صورت دل كا روگ بنے
،جو صورت دیکھی بھالی ہو
،جو قیس بنا دے انساں کو
،جو رانجھا اور فرہاد کرے
،جو خوشیوں کو برباد کرے

اب ایسی محبت کیا کرنی،؟

،دیکھو تو محبت بارے میں
،ہر شخص یہی کچھ کہتا ہے
،سوچو تو محبت کے اندر
،اک درد ہمیشہ رہتا ہے
،پھر بھی جو چیز محبت ہوتی ہے
،کب ان باتوں سے ڈرتی ہے
،کب انکے باندھے رکتی ہے
،جس دل میں اسنے بسنا ہو
،بس چپکے سے بس جاتی ہے
،اک بار محبت ہو جائے
،پھر چاہے جینا مشکل ہو
،یا جھولی خالی رہ جائے
،یا آنکھیں آنسو بن جائیں
 . پھر اسکی حکومت ہوتی ہے

adaa.jpg

  • 1 month later...

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts
×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.