Urooj Butt 861 Posted April 6, 2018 Posted April 6, 2018 عشق جب تم کو راس آئے گا زخم کھاؤ گے، مسکراؤ گے وہ تمہیں توڑ توڑ ڈالے گا تم بہت ٹوٹ ٹوٹ جاؤ گے یاد آئیں گی گمشدہ نیندیں خواب رکھ رکھ کر بھول جاؤ گے 2 Quote
Waqas Dar 7,036 Posted April 18, 2018 Posted April 18, 2018 جو دل میں ہے، آنکھوں کے حوالے نہیں کرنا خود کو کبھی خوابوں کے حوالے نہیں کرنا اِس عمر میں خوش فہمیاں اچھی نہیں ہوتیں اِس عمر کو وعدوں کے حوالے نہیں کرنا تم اصل سے بچھڑا ہوا اک خواب ہو شاید اس خواب کو یادوں کے حوالے نہیں کرنا اب اپنے ٹھکانے ہی پہ رہتا نہیں کوئی پیغام پرندوں کے حوالے نہیں کرنا دنیا بھی تو پاتال سے باہر کا سفر ہے منزل کبھی رستوں کے حوالے نہیں کرنا اب کے جو مسافت ہمیں درپیش ہے اس میں کچھ بھی تو سرابوں کے حوالے نہیں کرنا جس آگ سے روشن ہوا احساس کا آنگن اس آگ کو اشکوں کے حوالے نہیں کرنا دیکھا نہیں اس فقر نے کیا کر دیا تم کو اس فقر کو شاہوں کے حوالے نہیں کرنا اِس معرکۂ عشق میں جو حال ہو میرا لیکن مجھے لوگوں کے حوالے نہیں کرنا 1 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.