Urooj Butt 861 Posted July 6, 2018 Posted July 6, 2018 میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکیں سہی وہ نگاہِ شوق سے دور ہیں، رگِ جاں سے لاکھ قریں سہی ہمیں جان دینی ہے ایک دن، وہ کسی طرح ہو کہیں سہی ہمیں آپ کھینچئے وار پر، جو نہیں کوئی تو ہمیں سہی سرِ طور ہو سرِ حشر ہو، ہمیں انتظار قبول ہے وہ کبھی ملیں، وہ کہیں ملیں، وہ کبھی سہی وہ کہیں سہی نہ ہو ان پہ میرا جو بس نہیں، کہ یہ عاشقی ہے ہوس نہیں میں انھی کا تھا میں انھی کا ہوں،وہ میرے نہیں تو نہیں سہی مجھے بیٹھنے کی جگہ ملے، میری آرزو کا بھرم رہے تیری انجمن میں اگر نہیں، تیری اجنمن کا قریں سہی تیرا در تو ہمکو نہ مل سکا، تیری رہگزر کی زمیں سہی ہمیں سجدہ کرنے سے کام ہے، جو وہاں نہیں تو یہیں سہی میری زندگی کا نصیب ہے، نہیں دور مجھ سے قریب ہے مجھے اسکا غم تو نصیب ہے، وہ اگر نہیں تو نہیں سہی جو ہو فیصلہ وہ سنائیے، اسے حشر پہ نہ اٹھایئے جو کریں گے آپ ستم وہاں وہ ابھی سہی، وہ یہیں سہی اسے دیکھنے کی جو لو لگی، تو نصیر دیکھ ہی لیں گے ہم وہ ہزار آنکھ سے دور ہو، وہ ہزار پردہ نشیں سہی پیر نصیر الدین نصیر 0 Quote
Waqas Dar 7,036 Posted July 6, 2018 Posted July 6, 2018 میں تِرا حُسن اگر پُھونک دوں دیواروں پر شہر کا شہر!___طَلِسمّات میں ڈھل جائے گا 1 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.