Urooj Butt 861 Posted July 6, 2018 Posted July 6, 2018 انکار نہ ہو جائے اقرار کروں کیسے میں اپنی محبت کا اظہا ر کروں کیسے وہ آئے تو جانے کے اسباب لیے آئے میں روکوں تو رکنے پہ اصرار کروں کیسے وہ بات الگ سی تھی وہ موقع الگ سا تھا اب فرط محبت ہے دیدار کروں کیسے اب جا کے تو سوئے ہیں ، شب بھر کی تھکاوٹ ہے مہمان بھی در پہ ہیں ، بیدار کروں کیسے میں لہجے کی قوت کا قا ئل ہوں مگر پھربھی جب بات غلط ٹھہری سرکار کروں کیسے میں نے تو گزارش کی ، میں نے تو طلب بھیجی وہ کہتے نہیں ہیں تو تکرار کروں کیسے ساگر نے محبت کی اک طرح نئی ڈالی انکار تو مشکل ہے تو اقرار کروں کیسے 0 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.