Urooj Butt 861 Posted July 6, 2018 Posted July 6, 2018 ہمیں پتا ہے کہ کیسے نبھاتے پھرتے ہیں تمام لوگ ہی باتیں بناتے پھرتے ہیں وہ پاس تھا تو چھپاتے تھے ہر کسی سے اُسے جو کھو گیا ہے تو سب کو بتاتے پھرتے ہیں ہم اپنا آپ نہ وحشت میں توڑ بیٹھیں کہیں سو اپنے آپ کو خود سے چھپاتے پھرتے ہیں کسی کو حال سناتے ہوئے نہیں رونا! یہاں کے لوگ ہنسی میں اڑاتے پھرتے ہیں ہمیں ملے گا اگر تُو تو جانے کیا ہو گا ابھی ملا نہیں پھر بھی گنواتے پھرتے ہیں 0 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.