Jump to content
Search In
  • More options...
Find results that contain...
Find results in...
Sign in to follow this  
Hareem Naz

Shikwa jwb e shikwa

Rate this topic

Recommended Posts

شکوہ جوابِ شکوہ 

 

شکوہ :

 

عمرِ درازی کی صنم بس وحشتیں ہیں عشق میں 

ہر ایک لمحہ جان لیوا دہشتیں ہیں عشق میں

 

دیکھا جو میں نے جھانک کر حیرت کدوں میں بارہا 

دیکھی نہیں ہیں باخدا جو حیرتیں ہیں عشق میں  

 

ان کی حزینِ داستاں سن کر بڑا ہی دکھ ہوا

ساری کی ساری لٹ گئیں جو راحتیں ہیں عشق میں

 

وعدہ وفا کی آڑ میں کرتے رہے بیوپار جو

ہیں تخمِ ناہنجار لوٹیں عصمتیں ہیں عشق میں  

 

بے چینیوں کا طبل بجتا ہی رہا دل میں مرے 

یہ جھوٹ ہے کہتے ہیں جو کہ راحتیں ہیں عشق میں 

 

مقتل میں جا کے روٹھ بیٹھے ہیں مرے ارمانِ دل 

پالا تھا ہم کو شوق سے کہ چاہتیں ہیں عشق میں 

 

ان کی جفاوؑں کا صنم جب بھی ہوا ہے تذکرہ 

دلبر گماں ہوتا رہا بس نفرتیں ہیں عشق میں

 

جوابِ شکوہ :

 

عمرِ درازی کی صنم بس راحتیں ہیں عشق میں 

ہر ایک لمحہ یار کی بس چاہتیں ہیں عشق میں

 

حیرت کدوں میں جھانک کر دیکھا تو ہے تُو نے صنم 

حیران ہے جن سے جہاں وہ حاجتیں ہیں عشق میں 

 

کہتے نہیں اس کو حزیں یہ دلبری شیوہ نہیں 

دلدار پر کردو فدا جو راحتیں ہیں عشق میں 

 

بیوپار جو کرتے رہے جسموں پہ وہ مرتے رہے 

نفسِ طلب کی باخدا کب حاجتیں ہیں عشق میں 

 

دلدار کو دلدار سے فرصت کبھی ملتی نہیں 

اک پل قضا ہوتا نہیں وہ ساعتیں ہیں عشق میں 

 

پالا ہے جن کو شوق سے میرے جنونِ عشق نے 

ارمانِ دل وہ آج سارے قربتیں ہیں عشق میں 

 

جب بھی وصالِ یار کا دلبر گماں ہوتا رہا 

کامل یقیں ہوتا رہا کہ صحبتیں ہیں عشق میں

FB_IMG_1542768235507.jpg

Share this post


Link to post
Share on other sites

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Sign in to follow this  

  • Recently Browsing   0 members

    No registered users viewing this page.

  • Forum Statistics

    2,108
    Total Topics
    8,935
    Total Posts
×
×
  • Create New...