👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

سنا ھے حد نظر سے آگے
زندگی اب بھی مسکراتی ھے

اب بھی سورج کی وھی عادت ھے
گھر کے آنگن کو وہ جگاتا ھے
مرمریں شوخ سی حسین کرنیں
چہروں کو چوم کر اٹھاتی ہیں

وہاں کی صبحیں بڑی توانا ہیں
وہاں کے دن بھی بہت دانا ہیں
منہ اندھیرے سفر کو جاتے ہیں
روز پھر گھر میں شام ہوتی ھے

وہی برگد تلے کی ہیں شامیں
ایک حقہ ھے کئی ہیں سامع
اب بھی سب فکریں گلی محلے کی
باتوں باتوں میں ختم ہوتی ہیں

بچوں کا ھے وھی بچپن
جگنو, تتلی کی هے وھی ان بن
جھریوں سی اب بھی نانی وہاں
کہانی پریوں کى ھی سناتی ھے

اب بھی موسم وھی نشیلے ہیں
وھی قوس قزح کے جھولے ہیں
بارش کی مستیاں اب بھی
ٹین کی چھت پے گنگناتی ہیں

لفظوں میں لازوال زور سخن
رنگوں میں باکمال بانکا پن
جذبوں میں حدتیں باقی
محبتیں اب بھی بہت رلاتی ہیں

اب بھی دوستی کا مان ھے باقی
اب بھی رشتوں میں جان ھے باقی
اب بھی جنت ھے ماں کے قدموں میں
اب بھی ماں لوریاں سناتی ھے

مٹی میں خوشبویں اب بھی
پانیوں میں عکس ھیں باقی
زمین پہ تاروں کے سنگ آ کر
چاندنی محفلیں سجاتی هے

اب بھی راتوں کو چاند کی سکھیاں
اپنے چندا سے ملنے جاتی ہیں
اور اک دور کھڑے سائے کو
اپنی دھڑکنیں سناتی ہیں

اب بھی سب قافلے جشن میں ہیں
اب بھی سب فاصلے امن میں ہیں
مسافر اب بھی لوٹ آتے ہیں
ان کی یادیں نہیں ستاتی ہیں

چلو ہم بھی وہیں چلتے ہیں
جہاں اب بھی دل دھڑکتے ہیں
جہاں اب بھی وقت ساکن ھے
زندگی اب بھی مسکراتی ھے

سنا ھے حد نظر سے آگے
زندگی اب بھی مسکراتی ھے

Posted

:umdaa:

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.9k
    Total Posts


×
×
  • Create New...