waqas dar⚙ Posted April 21, 2016 Posted April 21, 2016 غزل یہ مری انا کی شکست ہے، نہ دعاکرو، نہ دوا کرو جو کرو تو اتنا کرم کرو، مجھے میرے حال پہ چھوڑ دو یہ جو ایک ترکشِ وقت ہے، ابھی اس میں تیر بہت سے ہیں کوئی تیر تم کو نہ آلگے ، مرے حالِ دل پہ نہ یوں ہنسو میں نہ قیس ہوں، نہ ہوں کوہکن، مجھے اپنی جان عزیز ہے مجھے ترکِ عشق قبول ہے جو تمھیں یقینِ وفا نہ ہو جو تمھارے دل میں شکوک ہیں تو یہ عہد نامے فضول ہیں یہ تمھارے خط ہیں سنبھال لو، جو مرے خطوط ہوں پھاڑ دو جو کوئی کسی کو ستائے گا تو گلہ بھی ہونٹوں تک آئے گا یہ تو اک اُصول کی بات ہے جو خفا ہو مجھ سے تو کوئی ہو اقبال عظیم 2
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now