👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

مجھے یادوں سے نفرت______ ہے
مجھے باتوں سے نفرت______ہے
سبھی دعووں سے نفرت______ہے
قسم وعدوں سے نفرت______ ہے
ہر اس لمحے سے نفرت______ ہے
!!!!جو تیری یاد میں گذرے
ہر اس خواہش سے نفرت_____ ہے
جو تیری چاہ میں ابھرے
ہر اس آنسو سے نفرت_____ ہے
....جو تیرے غم میں بہتا ہے
مجھے اس دل سے نفرت____ ہے
جو تیرے درد سہتا ہے
!!!________اور
!!!!جو سارے درد سہہ کر بھی
!!!.......ابھی تک کیوں دھڑکتا ہے
مجھے نفرت دلیلوں سے, جوازوں سے, حوالوں سے
مجھے نفرت مثالوں سے, جوابوں سے, سوالوں سے
....ضوابط اور اصولوں سے
!!____یہ سب جھوٹے دلاسے ہیں
یہ سب ہیں کھوٹ نیت کا
مجھے نفرت اناؤں سے, خطاؤں سے, جفاؤں سے
مجھے نفرت دعاؤں سے, وفاؤں سے, صداؤں سے
مجھے مقہور رہنا ہے, مجھے مجبور رہنا ہے
مجھے نفرت اجالوں سے, گھٹاؤں سے, ہواؤں سے
مجھے تاریکیاں دے دو, مجھے محبوس رہنا ہے
! مجھے بارش سے نفرت ہے
! کہ عادت تشنگی کی ہے
!بہاروں سے بھی نفرت ہے 
کہ میرے دل کے آنگن می
,خزاں کےبعد پھر سے اک خزاں کا دور آتا ہے
وہی سورج, وہی ہے چاند
میری روشن محبت کے , کبھی جو استعارے تھے
مجھے ان سب سے نفرت ہے, مجھے یوں تونے گہنایا
مجھے نفرت ہے محفل سے, تکلم سے, تبسم سے
مجھے تنہائیاں دے دو, مجھے خاموش رہنا ہے
مجھے نفرت بصارت سے, جو تیری دید کی پیاسی
مجھے نفرت سماعت سے, تجھے سننے کو جو ترسے
لبوں سے مجھ کو نفرت ہے, جو تیری آہ بھرتے ہیں
سبھی جذبوں سے نفرت ہے, جو تیری چاہ کرتے ہیں
مجھے نفرت ہے منزل سے, مجھے نفرت سفر سے ہے
مجھے نفرت بھٹکنے سے, تڑپنے سے, سسکنے سے
میرا رخت سفر نفرت, مجھے پر درد رہنا ہے
مجھے آنکھوں سے نفرت ہے
یہ تیرے خواب جب دیکھیں
مجھے خوابوں سے نفرت ہے
گر ان میں تو نظر آۓ
مجھے نیندوں سے نفرت ہے
تیرے سپنے یہ لاتی ہیں
بےخوابی سے بھی نفرت ہے
ترے غم جو جگاتی ہے
سبھی گیتوں سے نفرت ہے
جو تیرے سنگ گاۓ تھے
سبھی شعروں سے نفرت ہے
کبھی تجھ کو سناۓ تھے
مجھے رنگوں سے نفرت تھے
جو تجھسنگ جھلملاۓ تھے
مجھے محلوں سے نفرت ہے
جو خوابوں میں سجاۓ تھے
ادھورے پن سے نفرت ہے
مجھے لفظوں سےنفرت ہے
جو میرا درد کہتے ہیں
غزل, نظموں سےنفرت ہے
جو تیرا نام نہ لے کر
تیرےخاطر ہی بنتے ہیں
مجھے اب خود سے نفرت ہے
کیوں تیری منتظر ا ہوں
محبت سے بھی نفرت ہے
کہ جو میں تجھ سے کربیٹھی
مجھے جینے سے نفرت ہے
ہجر کی تلخیوں کا زہر
اب پینےسےنفرت ہے
مجھے اب خود سےنفرت ہ 
مجھے___ جینے سے نفرت ہے

 

12592383_1714925202076861_50266152426115

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...