Jump to content

FDF Members Poetry

  • entries
    163
  • comments
    120
  • views
    37,453

Contributors to this blog

roh ki daryaft


 

رُوح کو دریافت کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ صرف رُوح کو دریافت کرنے والے رُوح کو دریافت کرتے ہیں۔اس کی مثال مولانا روم رح نے دی ہے۔
ایک شیر کا بچہ گُم ہو گیا اور بھیڑوں میں پلنے لگ گیا۔ وہ شیر تھا لیکن بھیڑوں میں رہ گیا اور بھیڑوں جیسی حرکتیں کرنے لگ گیا۔

ایک دن ایک بزرگ شیر نے دیکھا کہ ہے تو یہ شیر لیکن بھیڑوں میں رہ رہا ہے۔
اس نے بچے کو پکڑا اور کہا کہ تُو شیر ہے۔بچے نے کہا کہ میں تو بھیڑ ہوں۔شیر نے کہا کہ تُو اور ہے اور یہ لوگ اور ہیں کیونکہ تیری جنس اور ہے۔اس بچے نے کہا کہ مجھے کیا پتہ کہ میری جنس اور ہے، اور یہ مجھے کس طرح پتہ چلے گا۔

اس بزرگ شیر نے کہا کہ میں تمہیں تمہاری جنس دکھاتا ہوں۔اس نے ایک بھیڑ کو جھپٹا مارا اورکھا گیا، اور بچے کو کہا کہ میرا یہ عمل دیکھا ہے؟ اُس نے کہا کہ جی دیکھا ہے۔پھر وہ اس کو ایک تالاب پر لے گیا اور کہا کہ تالاب کے پانی میں دیکھو کہ میری شکل یہ ہے اور تیری شکل بھی میرے جیسی ہے۔

جب اس بچے نے اپنی شکل پانی کے آئینے میں دیکھی تو اسے پتہ چلا کہ وہ بھی شیر ہے۔تو اُس نے کہا کہ چل اب تُو بھی بھیڑ کو پکڑ اور کھا جا !!!

ایک بار آئینے میں پہنچنے کی دیر ہے اور آگے کھیل رُوح کا اپنا ہے۔بس آپ کی آئینے تک رسائی ہوتی ہےاور رُوح کو آئینے تک دریافت کرنا ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔ واصف علی واصف....

2 Comments


Recommended Comments

waqas dar

Posted

Hmmmm true thanks for sharing . :clap:

ROHAAN

Posted

واااااہ بہت اعلیٰ

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.