👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Hareem Naz

🌟 LEGACY MEMBER
  • Posts

    866
  • Joined

  • Last visited

  • Days Won

    80

Blog Entries posted by Hareem Naz

  1. Hareem Naz
    قہر کی کیوں نگاہ ہے پیارے
    کیا محبت گناہ ہے پیارے
    دل کو اپنی ہی جلوہ گاہ سمجھ
    آ نظر فرش راہ ہے پیارے
    پھیر لی تو نے جب سے اپنی نظر
    میری دنیا سیاہ ہے پیارے
    شک بھی کس پر مری محبت پر
    جس کا تو خود گواہ ہے پیارے
    تیری معصوم سی نظر کی قسم
    یہی وجہ گناہ ہے پیارے
    دو نگاہیں جہاں پہ مل جائیں
    عشق کی شاہراہ ہے پیارے
    منہ جو سی دیتی تھی شکایت کا
    اب کدھر وہ نگاہ ہے پیارے
    جو بظاہر نہیں مری جانب
    وہ نظر بے پناہ ہے پیارے
    سچ بتا کچھ خفا ہے تو مجھ سے
    یا حیا سد راہ ہے پیارے
    اجنبی بن رہی ہے تیری نظر
    ختم کیا رسم و راہ ہے پیارے
    راہ الفت میں ٹھہرنا کیسا
    دم بھی لینا گناہ ہے پیارے
    دل سی شے اور ناپسند تجھے
    اپنی اپنی نگاہ ہے پیارے
    نیک ارادوں کے سنگ ریزوں پر
    شاہراہ گناہ ہے پیارے
    لب پہ آتی ہے جو ہنسی بن کر
    ایک ایسی بھی آہ ہے پیارے
    عشق میں وہ بھی ایک وقت ہے جب
    بے گناہی گناہ ہے پیارے
    اور ملاؔ کو کیا مٹاتے ہو
    وہ تو یوں ہی تباہ ہے پیارے

  2. Hareem Naz
    ere wajood ko tÜ smaet Ly main bikhar raha hun zara zara
     
    Mere Änsuon ko b ponch Ly main sisak raha hun zara zara
     
    Meri Chahton ko smajh kabi meri hasraton ka khayal kar
     
    TÉre deedar ki ik Aarzu main tarap raha hun zara zara,
     
    Apny pyar ka ik Diya meri raah mein to jala kabi,
     
    Andheri raat ka Näag mujy das raha hai zara zara,
     
    Aa DIL pe mere hath rakh meri dhrkano ko Qärar dy.
     
    Meri saans to hai chal rahi par jee raha hun zara zara

  3. Hareem Naz
    Gehri si neend sula do mujko
     
    Ek naya khawab dikha do mujko
     
    Na pohach-paon main chalte chalte
     
    Easi manzil ka pata do mujko
     
    Zindagi thaki hui lagti hai
     
    Ab na jeeny ki dua do mujh ko,
     
    Youn he kam hogi jlan ankhon mein
     
    kuch zra aur rula do mujh ko
     
    jurm to koi sabit na hoga
     
    begunahi ki saza do mujhko.

  4. Hareem Naz
    میں نے برسوں عشق نماز پڑھی
    تسبیحِ محبت_______ہاتھ لئیے
    چلا ہجر کی میں تبلیغ کو اب
    تیری چاہت کی____آیات لئیے
    اک آگ وہی____نمرود کی ہے
    میں اشک ہوں اپنے ساتھ لئیے
    مجذوب ہوا دل_____بنجارا
    بس زخموں کی سوغات لئیے
    دل مسجد آنکھ مصلٰی ہے
    بیٹھا ہوں خالی ہاتھ لئیے
    اے کاش کہیں سے آ جائے
    وہ وعدوں کی خیرات لئیے

  5. Hareem Naz
    وہ کہتی ہے 
    اب بھی کسی کیلئے لال ہری چوڑیاں خریدتے ہو؟
    میں کہتا ہُوں 
    ہر کسی کی کلائی پہ یہ رنگ اچھا نہیں لگتا 
    وہ کہتی ہے 
    اب بھی کسی کے آنچل کو آکاش لکھتے ہو؟
    میں کہتا ہُوں 
    اب کسی کے آنچل میں اتنی وسعت کہاں ہے؟
    وہ کہتی ہے 
    جاناں!! لہجے میں اداسیت سی ہے 
    میں کہتا ہُوں 
    تتلیوں نے بھی میرے درد کو محسوس کِیا ہے 
    وہ کہتی ہے 
    مجھے اب بیوفا کے نام سے یاد کرتے ہو؟
    میں کہتا ہُوں 
    میرے نصاب میں یہ لفظ شامل ہی نہیں 
    وہ کہتی ہے 
    میرے ذکر پر کبھی رو بھی لیتے ہوگے؟
    میں کہتا ہُوں 
    میری آنکھوں کو ہر وقت کی پھوار اچھی لگتی ہے 
    وہ کہتی ہے 
    تمہاری باتوں میں اتنی گہرائی سی کیوں ہے؟
    میں کہتا ہُوں 
    تمہاری جدائی کے بعد مجھکو یہ اعزاز ملا ہے

  6. Hareem Naz
    ﺍﺭﺍﺩﮦ ﺭﻭﺯ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ،
    ﻣﮕﺮ ﮐﭽﮫ ﮐﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ۰۰۰
    ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺸﮧ ﻭﺭ ﻓﺮﯾﺒﯽ ﮨﻮﮞ ، ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮ ﻧﮩﯿﮟﺳﮑﺘﺎ۰۰۰
    ﺑُﺮﮮ ﮨﻮ ﯾﺎ ﮐﮧ ﺍﭼﮭﮯ ﮨﻮ ،
    ﻣﺠﮭﮯ ﺍِﺱ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻄﻠﺏ
    ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻄﻠﺐ ﺳﮯ ﻣﻄﻠﺐ ﮨﮯ ،
    ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺳﮯ ﻟﮍ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ۰۰۰
    ﯾﮩﺎﮞ ﮨﺮ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺍﻧﺴﺎﮞ ﺧُﺪﺍ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ہے
    ﺧُﺪﺍ ﺑﮭﯽ ﻭﮦ ﮐﮧ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﮨﯽ
    ﺟﮭﻮﻟﯽ ﺑﮭﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ۰۰.
    ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺳﮯ ﺻﺎﻑ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﻮﮞ
    ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺍُﻟﻔﺖ
    ﻓﻘﻂ ﻟﻔﻈﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ
    ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﭘﮧ ﻣﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ۰۰۰
    ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ ﻣﺴﺎﻓﺖ ﻧﮯ ﺑﮩﺖ ﺯﺧﻤﯽ ﮐﯿﺎ ﻣﺠﮫﮐﻮ۰۰۰
    ﺍﺑﮭﯽ ﯾﮧ ﺯﺧﻢ ﺑﮭﺮﻧﮯ ﮨﯿﮟ،
    میں ﺁﮨﯿﮟ ﺑﮭﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ۰۰۰
    ﺑﮭﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﺎ، ﻣﮕﺮ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺗﻮ ﭼﺎﮨﺎ ﮨﮯ
    ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﯾﺎﺩ ﮐﻮ ﺩﻝ ﺳﮯ ﺗﻮ ﺑﺎﮨﺮ ﮐﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ۰۰۰
    ﻧﺠﺎﻧﮯ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﺁﺩﻣﯽ
    ﺳﮯ ﺧﻮﻑ ﮐﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﺳﮯ ﮈﺭﺗﺎ ﮨﻮ ﮐﺴﯽ
    ﺳﮯ ﮈﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ۰۰۰
    ﺍﺭﮮ ﺍﻭ ﻋﺸﻖ ! ﭼﻞ ﺟﺎ ﮐﺎﻡ ﮐﺮ ﮐﺲ ﮐﻮ ﺑﻼﺗﺎ ﮨﮯ۰۰۰
    ﺣُﺴﻦ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﺑِﮑﺘﺎ ﮨﮯ
    ﺳُﻮﻟﯽ ﭼﮍ ﮪ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ۰۰۰
    ﯾﮩﺎﮞ ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﭼﮩﺮﮮ ﭘﺮ ﺍﻟﮓ ﺗﺤﺮﯾﺮ ﻟﮑﮭﯽ ﮨﮯ
    ﻣﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﺴﻮ ﮨﯿﮟ۰۰۰
    ﺍﺑﮭﯽ ﮐﭽﮫ ﭘﮍﮪ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ۰۰۰
    ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺍﺕ ﮐﯽ ﺯُﻟﻔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﭼﺎﻧﺪﯼ ﺳﺠﺎﺗﺎ
    ﮨﻭﮞ۰۰۰
    ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻣﺎﻧﮓ ﻣﯿﮟ
    ﻭﻋﺪﻭﮞ ﮐﮯ ﮨﯿﺮﮮ ﺟﮍ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ۰۰۰
    ﺑﮭﻠﮯ ﺟﮭﻮﭨﺎ، ﻣﻨﺎﻓﻖ ﮨﻮﮞ،
    ﺑﮩﺖ ﺩﮬﻮﮐﮯ ﺩﯾﮯ ﻟﯿﮑﻦ
    ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ ﺻﺪﺍ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ،
    ﻣﯿﮟ ﺩﮬﻮﮐﮧ ﮐﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ۰۰۰
    ﻣﯿﮟ ﺍُﺱ ﮔﮭﺮ ﮐﺎ ﻣﻘﯿﻤﯽ ﮨﻮﮞ
    ﺟﺴﮯ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۰۰۰
    ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽﺣﺪ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ
    ﺳﻮ ﺁﮔﮯ ﺑﮍﮪ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ۰۰۰
    ﺍﺑﮭﯽ ﮐﭽﮫ ﺷﻌﺮ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ
    ﻣﮕﺮ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﺮ ﮔﺰ
    ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻻﺝ ﺭﮐﮭﻨﯽ ﮨﮯ، ﺳﻮ ﻇﺎﮨﺮ ﮐﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ!!

  7. Hareem Naz
    سازشیں لاکھ بھی کر لے یہ زمانہ چاہے 
    اب جو لکھی ہیں وہ سانسیں تو ہمیں آئیں گی
    ملیں گے یوں تو سبھی بن کے یہاں دوست ہمیں
    پر مرے حق میں ہوائیں نہ انہیں بھائیں گی
    ہمیں چاہیں گے یہ ہر دم ہی کسی مشکل میں
    سو مری خوشیاں سبھی ان پہ ستم ڈھائیں گی
    مرا پلکیں بھی جھپکنا ہے نظر میں یوں تو
    ان کی سوچیں نہ مری سوچ تلک جائیں گی
    مرے ہر درد کو اپنی یہ دعا سمجھے ہیں 
    خواہشیں رنگ کہاں ان کی مگر لائیں گی

  8. Hareem Naz
    غمِ یاراں میں ایسی بھی...... کچھ شامیں گزاری ہیں.........
    جن کے لمحات ....میری ساری زندگی پہ بھاری ہیں....

  9. Hareem Naz
    " ﺗﺮﮮ ﻋﺸﻖ ﮐﺎ ﮨﮯ ﺣﺎﺻﻞ ــــــ ﻣﺮﺍ ﭨﻮﭦ ﮐﺮ ﺑﮑﮭﺮﻧﺎ
    ﻣﯿﺮﯼ ﺧﻮﺍﮨﺸﯿﮟ ﺍﮐﺎﺭﺕ،ﻣﯿﺮﮮ ﺧﻮﺍﺏ ﺭﯾﺰﮦ ﺭﯾﺰﮦ ــ !

  10. Hareem Naz
    کبﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ ﭼﺎﮨﺘﺎﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﮑﮭﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﮐﮫ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﻣﯿﮟ ﺳﻤﯿﭧ ﻟﻮﮞ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﭘﻠﮑﻮﮞ ﭘﺮ ﻟﺮﺯﺗﮯﮨﻮﺋﮯ ﺁﻧﺴﻮﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺎﺭ ﻟﻮﮞ
    ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺩ ﺍﯾﮏ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﺑﻦ ﺟﺎﺅﮞ ﻣﯿﺮﺍ ﻇﺮﻑ ﺍﺗﻨﺎ ﺍﻋﻠﯽٰ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ
    ﺑﮍﯼ ﺑﮍﺉ ﺧﻄﺎ ﮐﻮ ﺩﺭﮔﺰﺭ ﮐﺮﺩﻭﮞ ﻣﯿﺮﯼ ﺫﺍﺕ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻭﻗﻒ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺭﮦ ﺟﺎﺋﮯ
    ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﺮﯼ ﺧﻮﺍﮨﺸﺎﺕ ﮐﯿﺎ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﺳﺐ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ
    ﺍﮔﺮ ﺭﮦ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺻﺮﻑ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﺟﻮ ﮐﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﻋﻈﻤﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺁﺋﻨﮧ ﺩﺍﺭ ﮨﻮﺗﺎﮨﮯ
    ﻣﺠﮭﮯ ﮨﺮ ﺷﺨﺺ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﻣﻠﮯ
    ﮐﺎﺵ ﻣﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﮨﻮ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﺩﺭﺩﻭﻏﻢ ﮐﮯ ﺳﺎﺋﮯﺧﺘﻢ ﮐﺮ ﺳﮑﻮﮞ
  11. Hareem Naz
    ہزار رنگوں کا وہ مجسم
    وہ نرم خُوہی وہ دلنوازی
    وہ چپ کے لہجے میں اک تکلم
    وہ شخص جیسے کہ جادوگر ہے

  12. Hareem Naz
    '.'GHAZAL'.'.'.'.'.
    Sukoon-E-Jan K Liye Dua Kese Karun
    Dard To Usne Diya Hai Gila Kese Karon
    Aksar Lout Aata Hun Manzil Se Ye Soch Kr
    Mukammal Ye Safar Uske Bina Kese Karun
    Hai Koi Mere Hi Hathon Ki Lakeeron Mein Kmi
    Apni Taqdeer KaUs Se Gila Kese Karun
    Ab Munasib Hai Yehi Usko Bhula Dun
    Par Apni Rooh Ko Jism Se Juda Kese Karun
    Sochta Hun K Main Hi Mar Jaon
    Lekin UsKo Zamane Mein Akela Kesy Karun
     
  13. Hareem Naz
    "اسے کہنا کہ ظلمت کو بڑی مشکل سے ٹالا ہے
    "اسے کہنا ہوا جا کر ابھی کچھ کچھ اجالا ہے"
    "اسے کہنا کبھی ساحل دو آپس میں نہیں ملتے"
    "اسے کہنا خزائوں میں کبھی بھی گل نہیں کھلتے"
    "اسے کہنا محبت بس دکھوں کا ایک ساگر ہے"
    "اسے کہنا کہ چاہت میں سکوں اندر نہ باہر ہے"
    "اسے کہنا مری آنکھوں میں سپنا ٹوٹ جاتا ہے"
    "اسے کہنا مناتا ہوں میں جسکو روٹھ جاتا ہے"
    "اسے کہنا ذرا لگتا تھا پر وہ بھی نہیں لگتا"
    "اسے کہنا کہ تمہارے بن تو جی بالکل نہیں لگتا"
    "اسے کہنا کہ تمہاری یاد جگنو بن کے آتی ہے"
    "اسے کہنا جو آتی ہے تو آنسو بن کے جاتی ہے"
    "اسے کہنا کہ اسد اب کسی پل مرنے والا ہے"
    "اسے کہنا ہوا جا کر ابھی کچھ کچھ اجالا ہے"
     
  14. Hareem Naz
    میں آپ کے لیے
    اس اللہ سے دعا گو ہوں
    جو مشرق والوں کو دیکھتا ہے،
    تو مغرب والوں سے غافل نہیں ہوتا۔
    جو آسمان کا نظام چلاتے ہوۓ،
    سمندر کا نظام چلانا نہیں بھولتا۔
    جو رات کے اندھیروں میں سجدہ کرنے والوں کو دیکھتا ہے،
    تو برائ کی محفلوں سے غافل نہیں ہوتا۔
    جو ایسا معاف کرنے والا ہے کہ سو سال کے گناہوں کو
    ایک پل میں معاف کر دیتا ہے،
    پلٹ کہ یہ بھی نہیں پوچھتا کے دوبارہ تو نہیں کرو گے۔
    وہ اللہ آپ کو
    سکون قلب
    مضبوط ایمان
    عزت
    حکمت
    برکت رزق
    برکت جان و مال
    برکت علم و صحت
    تمام خوشیاں
    اور
    ہر پل
    اپنی حفظ و ایمان میں رکھے اور اپنی یاد عطا فرمائیں۔
    آمین
  15. Hareem Naz
    دیده و دل میں , تیرے عکس کی تشکیل سے ھم
    دُھول سے پُھول ھُوئے ، رنگ سے تصویر ھُوئے .................!!!
  16. Hareem Naz
    اِنسان بھی کیا چیز ہے۔جن سے بچھڑ کر ایک پل کا جینا بھی تصور میں نہیں لا سکتا۔اُن کے بچھڑ جانے کے بعد بھی ان کے دنیا سے گزر جانے کے بعد بھی مہینوں ہی نہیں سالوں جیتا بھی ہے ۔ہنستا بھی ہے ۔کھاتا بھی ہے پیتا بھی ہے۔ایک سے ایک پل کا لطف بھی اٹھاتا ہے ۔اور بھولے سے کبھی دردناک کوئ پل یاد آجاۓ تو اپنے آپ کو سمجھا بجھا کر اپنے دل کو دلاسا بھی دے لیتا ہے ۔اپنی بے حسی تک کےجواز بھی پیش کر دیتا ہے ۔
     
    وہ دل جن پر کبھی پاؤں رکھ کر گزرا ہو ان کو اپنی ہی جانب سے اپنی ہی وضاحتوں سے گناہ گار بھی ٹہرا لیتا ہے اپنے قصور دوسروں کے سر پر تھوپ کر بری الذمّہ بھی ہو جاتا ہے۔اپنے پسینے کو دوسروں کے خون سے مہنگا بھی ثابت کر دیتا ہے۔اور دوسرے کی آنکھ سے ٹپکے ہوۓ لہو سے اپنے آنسوؤں کو قیمتی بھی قرار دلوا لیتا ہے۔ کیوں کہ یہ اس کی خوشی کی بات ہوتی ہے یہ اس کے دل کی بستی ہوتی ہے جہاں وہ خود اپنے دل کی سلطنت کا راجہ ہوتا ہےایک ایسی سلطنت جہاں کا ہر قانون اس کی جنبشِ ابرو کا محتاج ہوتا ہے۔
     
    جہاں اس کے اشارے پر ہی قہقہے بکھرتے ہیں اور اسی کے اشارے پر ماتم بپا ہوتا
     
    ہے۔اپنی آنکھ کا شہتیر بھی کوئ معنی نہیں رکھتا تو دوسرے کی آنکھ کا بال بھی تلوار نظر آتا ہے۔
     
    خدایا کیا معاملے ہیں ؟یہ کیا رسمیں ہیں یہ ؟ کیسے دلوں کے قانون ہیں یہ؟
     
    کون سچا ہے ؟ کون جھوٹا ہے؟ کون باوفا ہے ؟اور کون بےوفا؟اک تیری ذات ہے جو یہ بھید جانتی ہے ۔ورنہ تو کوئ اصول اور ضابظہ بھی انسان کی فطرت کو حقیقتا
     
    واضح نہیں کر سکتا ۔کیا خوب سچ ہی کہا ہے کسی نےکہ!
     
    دل کی بستی عجیب بستی ہے
     
    لوٹنے والے کو ترستی ہے
  17. Hareem Naz
    Ik Shakhs Ko Chaha Tha
    Apno Ki Tarah Hum Ne
    Ik Shakhs Ko Rakha Tha
    Taron Ki Tarah Hum Ne
    Wo Shakhs Qayamat Tha
    Kaya Kary Us Ki Batein
    Ik Shakhs Ko Mana Tha
    Khushboo Ki Tarah Hum Ne
    Din Us Ke Liye Payda The
    Thee Us K Liye Ratein
    Kab Milta Tha Wo Kisi Se Wo
    Bus Hum Hi Theen Mulakatein
    Ik Din Wo Shakhs Hum
    Ko Apno Ki Tarah Bhoola
    Phoolon Ki Tarah Bikhra.
    Taron Ki Tarah Toota
    Par Tum Kiyun Yun Chonkey Ho?
    Kab Zikr Tumhara Hai?
    Kab Tum Se Khawahish Hai?
    Kab Tum Se Umeedein Hai?
    Kab Tum Se Tamanna Hai?
    Kab Tum Se Taqaza Hai?
    Ik Taaza Haqayat Hai Sun Lo To Inayat Hai
    Ik Shakhs Ko Chaha Tha

  18. Hareem Naz
    کبھی یوں جو ہو کسی دن اگر
    کبھی تو مجھے سر راہ ملے
    میں ہزار لمحوں کو کھینچ کر
    یہ جو چلتا وقت ہے باندھ دوں
    یہ جوگردشیں ہیں زمین کی
    اسی اک لمحے پہ رکی رہیں
    میں تکا کروں تجھے جزب سے
    یونہی پیار سےیونہی عشق سے
    تیری ھر ادا کو سمیٹ لوں
    میں حصارجاں میں سجا رکھوں
    نا تو کہے سکے ،نا میں کہہ سکوں
    تو جو پاس ہو تو میں جی سکوں
    توجو دور ھو نہ جیا کروں
    کبھی یوں جو ھو کسی دن اگر
    میرے ھمسفر تو جو نا ملے
    میں ھزاروں دھڑکنوں کو کھینچ کر
    یہ جو چلتا وقت ھے باندھ دوں
    یہ جو سلسلے ھیں میری سانس کے
    تیری دوری میں ھی ہار دوں
    تو جو پاس ہو تو میں جی سکوں
    تو جو دور ھو نا جیا کروں
    کبھی یوں جو ھو کسی دن اگر..........

  19. Hareem Naz
    *AAS*
    Bohat mumkin hai sehra mein abhi phool khilne hon
    Bohat mumkin ha aankhon ko abhi kuch khuwab bunne hon
    Bohat mumkin hai ach'che din hamari rah takte hon
    Bohat mumkin hain rahon mein kai dilkash nazare hon
    Abhi hum ne chupi khushyon ka ik ik raz pana ho
    Zara kuch der ruk jao
    Abhi us din ko aana hai.....

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
×
×
  • Create New...