- Read more...
- 2 comments
- 1,848 views
LIVE UPDATES
- 📢 Welcome to FundayForum – Explore Trending Topics
- 🌟 Discover What’s Trending Today
- Halle Berry left red faced after awkward interview moment
- African Union's health agency vows Ebola Bundibugyo vaccine by end of 2026
- Over 40 killed in Colombia guerrilla clashes on eve of election
- Iran, US agree plan for 60-day ceasefire extension after latest attacks
- Bebe Rexha's comeback with 'Dirty Blonde' overshadowed by body positivity backlash
- Duchess Sophie goes into 'farmer mode' in Hampshire
- Trump's face could appear on US $250 bill
- PFF's lack of planning costs Pakistan AFC U20 Asian Cup Qualifiers participation
- Royal duo's shock split: What happened?
- Prince Harry, Meghan Markle face fresh accusations
Ayesha Mirza
-
Posts
336 -
Joined
-
Last visited
-
Days Won
17
Content Type
Profiles
Events
Forums
Gallery
Blogs
Downloads
Articles
Page News
Release Notes
Blog Entries posted by Ayesha Mirza
-
-
اشکِ رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستو
اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو
یہ اجنبی سی منزلیں اور رفتگاں کی یاد
تنہائیوں کا زہر ہے اور ہم ہیں دوستو
لائی ہے اب اُڑا کے گئے موسموں کی باس
برکھا کی رُت کا قہر ہے اور ہم ہیں دوستو
دل کو ہجومِ نکہتِ مہ سے لہو کیے
راتوں کا پچھلا پہر ہے اور ہم ہیں دوستو
پھرتے ہیں مثل موج ہوا شہر شہر میں
آوارگی کی لہر ہے ہم ہیں دوستو
آنکھوں میں اڑ رہی ہے لٹی محفلوں کی دھول
عبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو
- Read more...
- 1 comment
- 1,867 views
-
ﻏﻢ ﮐﯽ ﻣﻌﯿﺎﺩ ﺑﮍﮬﺎ ﺟﺎﺅ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﺭﺍﺕ ﮐﭩﮯ
ﮨﺠﺮ ﻣﯿﮟ ﺁﮦ ﻭ ﺑﮑﺎ ﺭﺳﻢِ ﮐﮩﻦ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ
ﺁﺝ ﯾﮧ ﺭﺳﻢ ﮨﯽ ﺩﮨﺮﺍﺅ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﺭﺍﺕ ﮐﭩﮯ
ﯾﻮﮞ ﺗﻮﺗﻢ ﺭﻭﺷﻨﺊ ﻗﻠﺐ ﻭ ﻧﻈﺮ ﮨﻮ ﻟﯿﮑﻦ
ﺁﺝ ﻭﮦ ﻣﻌﺠﺰﮦ ﺩﮐﮭﻼﺅ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﺭﺍﺕ ﮐٹے
ﺩﻝ ﺩﮐﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﻣﮕﺮ ﺁﺝ ﮐﯽ ﺭﺍﺕ
ﺍُﺳﯽ ﺑﮯ ﺩﺭﺩ ﮐﻮ ﻟﮯ ﺁﺅ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﺭﺍﺕ ﮐﭩﮯ
ﺩﻡ ﮔﮭﭩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮨﮯ ﺍﻓﺴﺮﺩﮦ ﺩﻟﯽ ﺳﮯ ﯾﺎﺭﻭ
ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻓﻮﺍﮦ ﮨﯽ ﭘﮭﯿﻼﺅ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﺭﺍﺕ ﮐﭩﮯ
ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺑﯿﮑﺎﺭ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﻭﯾﺮﺍﻥ ﺑﮩﺖ
ﺩﻭﺳﺘﻮ ﺁﺝ ﻧﮧ ﮔﮭﺮ ﺟﺎﺅ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﺭﺍﺕ ﮐﭩﮯ
ﭼﮭﻮﮌ ﺁﺋﮯ ﮨﻮ ﺳﺮﺷﺎﻡ ﺍُﺳﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﺎﺻﺮ
ﺍُﺳﮯ ﭘﮭﺮ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﺑﻼ ﻻﺅ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﺭﺍﺕ ﮐﭩﮯ
- Read more...
- 4 comments
- 1,969 views
-
رات پھیلی ہے تیرے، سرمئی آنچل کی طرح
چاند نکلا ہے تجھے ڈھونڈنے، پاگل کی طرح
خشک پتوں کی طرح ، لوگ اُڑے جاتے ہیں
شہر بھی اب تو نظر آتا ہے، جنگل کی طرح
پھر خیالوں میں ترے قرب کی خوشبو جاگی
پھر برسنے لگی آنکھیں مری، بادل کی طرح
بے وفاؤں سے وفا کرکے ، گذاری ہے حیات
میں برستا رہا ویرانوں میں، بادل کی طرح
- Read more...
- 4 comments
- 1,821 views
-
ﭼﻮﮌﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﻨﮕﻦ ﺗﮏ
ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺍﺩﮬﻮﺭﯼ ﮨﯿﮟ
ﺧﻮﺍﺏ ﮔﮧ ﺳﮯ ﭼﻠﻤﻦ ﺗﮏ
ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺍﺩﮬﻮﺭﯼ ﮨﯿﮟ
ﭘﮭﻮﻝ ﺍﻭﺭ ﺷﮕﻮﻓﻮﮞ ﭘﺮ
ﺗﺘﻠﯿﺎﮞ ﺗﻮ ﺁﺗﯽ ﮨﯿﮟ
ﺗﺘﻠﯿﺎﮞ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﯿﮟ
ﺧﻮﺍﺏ ﮔﺮ ﻧﮧ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﺗﻮ
ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺍﺩﮬﻮﺭﯼ ﮨﯿﮟ
- Read more...
- 5 comments
- 893 views
-
خِرد، جُنوں اور خواب، حقیقت، عِلم، عَمل، اِلہام
محنت، رغبت، چاہت، فُرصت، پِیا تمہارے نام
پِیا تمہارے نام کیا ہے عِشق، سفر، انجام
عِشق ہماری ذات مُناسب، پِیا تمہارے نام
پُورب، پچھّم، صُبح، دُپہری، فردا، دوش، مُقام
گھنگھرو، پایَل، ٹِیکہ، گھونگٹ، پِیا تمہارے نام
کاجل، مانگ، حِنا، انگوٹھی، سُرمہ، نینن، گیسُو
طبلہ، تال، بَنسُریا، ڈھولک، پِیا تمہارے نام
رات تمہارے نام ہماری، تَیل دِیا اور باتی
دِید، نظر، گفتار، عِبادت، پِیا تمہارے نام
راگ، سُہاگ، گلاب، دَوپٹّہ، چُوڑی، کنگن، جُوڑا
سانس، لب و رخسار کی حِدّت، پِیا تمہارے نام
رہبر، محرم، محور، مرکز، عِشق، پریت، محبّت
من بیتی میں یہ تشبِیہت، پِیا تمہارے نام
من کا وَرقہ وَرقہ کھولوں، نام تمہارا دیکھوں
مَن کی ایسی عِشق کِتابت، پِیا تمہارے نام
ہجرت، قید، قفس اور سولی، دار رسن اور مقتل
جھیلوں تہمت، طنز، ملامت، پِیا تمہارے نام
- Read more...
- 6 comments
- 1,017 views
-
محسوس ہوتا ہے کہ مجھ سے
یقیناً ایک جسارت ہو گئی ہے
تمہیں کوئی شکایت تو نہ ہو گی
مجھے تم سے "محبت" ہوگئی ہے
- Read more...
- 5 comments
- 897 views
-
احترم واجب ہے
سماں عشق ہے
ارتکاز واجب ہے
سماں یار ہے
شوقِ دیدواجب ہے
سماں رقص ہے
دعا واجب ہے
سماں ہجر ہے
- Read more...
- 4 comments
- 920 views
-
آج جانے کی ضد نہ کرو
یونہی پہلو میں بیٹھی رہو
ہائے ! مر جائیں گے، ہم تو لُٹ جائیں گے
ایسی باتیں کیا نہ کرو
تم ہی سوچو ذرا کیوں نہ روکیں تمہیں
جان جاتی ہے جب اُٹھ کے جاتے ہو تم
تم کو اپنی قسم جانِ جاں
بات اتنی میری مان لو
وقت کی قید میں زندگی ہے مگر
چند گھڑیاں یہی ہیں جو آزاد ہیں
ان کو کھو کر ابھی جانِ جاں
عمر بھر نہ ترستے رہو
کتنا معصوم و رنگیں ہے یہ سماں
حسن اور عشق کی آج معراج ہے
کل کی کس کو خبر جانِ جاں
روک لو آج کی رات کو
گیسوؤں کی شکن ہے ابھی شبنمی
اور پلکوں کے سائے بھی مد ہوش ہیں
حسنِ معصوم کو جانِ جاں
بے خودی میں نہ رسوا کرو......
- Read more...
- 4 comments
- 865 views
-
ایک پہچان بن گئے آخر
محل ویران بن گئے آخر
آپکی جستجو میں نکلے تھے
اپنی پہچان بن گئے آخر
ہم ستارہ ہوئے نہ کوئی پھول
سخت چٹان بن گئے آخر
مرحلے تیرے ہجر کے جاناں
کتنے آسان بن گئے آخر
کوئی اک میزبان بھی ٹہرے
سب ہی مہمان بن گئے آخر
اک نگاہِ کرم اٹھی ایسی
درد درمان بن گئے آخر
اتنا سوچا ہے ترے ہجراں کو
دل میں زندان بن گئے آخر
- Read more...
- 7 comments
- 999 views
-
محبت جیت ہوتی ہے
مگر یہ ہار جاتی ہے
کبھی دل سوز لمحو ں سے
کبھی بیکار رسمو ں سے
کبھی تقدیر والو ں سے
کبھی مجبور قسموں سے
محبت جیت ہوتی ہے
مگر یہ ہار جاتی ہے
کبھی یہ چاند جیسی ہے
کبھی یہ دھوپ جیسی ہے
کسی کا چین بنتی ہے
کسی کو رول دیتی ہے
کبھی یہ لہے پر جاتی ہے
کبھی یہ مار جاتی ہے
محبت جیت ہوتی ہے
مگر یہ ہار جاتی ہے
- Read more...
- 1 comment
- 1,687 views
-
محبت عام ہے جاناں۔۔۔۔۔
مجھے اپنے
خزانوں سے
کوئی نایاب
غم بھیجو۔۔!
- Read more...
- 22 comments
- 1,860 views
-
وہ آدمی عام سا
اک قصہ ناتمام سا
نہ لہجہ بےمثال ہے
نہ بات میں کمال ہے
ہے دیکھنے میں عام سا
اداسیوں کی شام سا
نہ مہ جبینوں سے ربط ہے
نہ شہرتوں کا خبط ہے
رانجھا ہے نا قیس ہے
نہ انشاء ہے نا فیض ہے
وہ پیکر اخلاص ہے
وفا، دعا اور آس ہے
وہ شخص خود شناس ہے
تم ہی کرو یہ فیصلہ
وہ آدمی ہے عام سا
یا پھر بہت ہی خاص ہے
- Read more...
- 6 comments
- 1,017 views
-
جو جسم کا ایندھن تھا
گلنار کیا ہم نے
وہ زہر کہ امرت تھا
جی بھر کے پیا ہم نے
سو زخم ابھر آئے
جب دل کو سیا ہم نے
کیا کیا نہ مَحبّت کی
کیا کیا نہ جیا ہم نے
لو کوچ کیا گھر سے
لو جوگ لیا ہم نے
جو کچھ تھا دیا ہم نے
اور دل سے کہا ہم نے
رکنا نہیں درویشا......!
- Read more...
- 8 comments
- 669 views
-
ہم جوخوشبو کےہمسفرٹھہرے
عشق کو بددعا نہیں دیتے
عشق کا احترام کرتے ہیں
وجہہ تخلیق کائنات ہےعشق
عشق کو ہم سلام کرتے ہیں
عشق وہ ربط ہے کہ جس کے طفیل
ہم خدا سے کلام کرتے ہیں _!
- Read more...
- 7 comments
- 739 views
-
عادت ہی بنا لی ہے
اس شہر کے لوگوں نے
انداز بدل لینا
آواز بدل لینا
دنیا کی محبت میں
اطوار بدل لینا
موسم جو نیا آئے
رفتار بدل لینا
اغیار وہی رکھنا
احباب بدل لینا
عادت ہی بنا لی ہے،،،،،،ا
رستے میں اگر ملنا
نظروں کو جھکا لینا
آواز اگر دے دو
کترا کے نکل جانا
ہر اک سے جُدا رہنا
ہر اک سے خفا رہنا
ہر اک سے گِلہ کرنا
جاتے ہوئے راہی کو
منزل کا پتہ دے کر
رستے میں رُلا دینا
عادت ہی بنا لی ہے اس شہر کے لوگوں نے
اک کھیل سمجھ لینا
شدت کی محبت کو
جب چاہا چلے آنا
جب چاہا چلے جانا
عادت ہی بنا لی ہے،،،، ا
- Read more...
- 4 comments
- 819 views
-
ﺻﻨﻢ ﺗﺮﺍﺵ ﺳﮯ ﮐﮩﮧ ﺩﻭ ﺧﻠﻮﺹ ﮐﻢ ﮐﺮ ﺩﮮ
ﺧﺪﺍ ﭘﺮﺳﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﯿﻨﺎ ﻣُﺤﺎﻝ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ
ﻓﺮﺷﺘﮯ ﺩِﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﺭَﮐﮭﺘﮯ ، ﯾﻘﯿﻦ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ
ﮐﺴﯽ ﺣﺴﯿﻨﮧ ﮐﺎ ﺟﺐ ﺍِﻧﺘﻘﺎﻝ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ
ﺩُﻋﺎ ﮨﮯ ﻋﺸﻖ ﻣﺮﺍ ، ﺗﯿﺮﯼ ﺭُﻭﺡ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﮯ
ﯾﮩﯽ ﻧﺸﺎﻁ ﻓﻘﻂ ﻻﺯَﻭﺍﻝ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ
ﺑﻀﺪ ﮨﯿﮟ ﺣﻀﺮﺕِ ﻭﺍﻋﻆ ﺗﻮ ، ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺮ ﻟﻮ ﻗﯿﺲ
ﻣﺮﺗﮯ ﻭَﻗﺖ ﺳﺒﮭﯽ ﮐﭽﮫ ﺣﻼﻝ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ
- Read more...
- 9 comments
- 716 views
-
میں تجھ کو بھولنا چاھوں
تو کیسے بھول سکتا ہوں
یہی اک روگ حرضِ جان ہوا ہے
آجکل جاناں
تمہیں سو مرتبہ انکھوں سے اوجھل کر کے دیکھا ہے وفور غم سے اپنا آپ بوجھل کر کے دیکھا ہے حریف جان ہے
لیکن تو اب دل میں رہتا ہے
میری رگ رگ میں بہتا ہے
عمل کرتا ہوں میں اُس پر
جو تو اندر سے کہتا ہے
تو مجھ کو توڑ سکتا ہے
تو مجھ کو چھوڑ سکتا ہے
اگر پھر جوڑنا چایے
تو مجھ کو جوڑ سکتا ہے
مگر میرے لیے تو جان من یہ کام مشکل ہے تمہارے ہجر کا
یہ جیتے جی الزام مشکل ہے
کوئ ایسا طریقہ ہو
کہیں ایسا سلیقہ ہو
میں تجھ کو بھول جانے پر
بہت مجبور ہو جاؤں
نظر سے دور ہو جاؤں
کہیں کافور ہو جاؤں
کسی قصے کہانی کی طرح
مشہور ہو جاؤں
مگر میں جانتا ہوں
جیتے جی ایسا ہو نہیں سکتا
چلو پھر ایسا کرتا ہوں
کہ اس خواہش کی خاطر
زندگی سے ھاتھ دھوتا ہوں
کہیں برزخ میں سوتا ہوں
مگر اس بات کی جانم بتاؤں کیا ضمانت ہے
کہ مر کر بھی یہ آنکھیں یہ چہرا بھول سکتا ہوں
گھنی زلفوں کا بادل
وصل کی شب
ریشمی انچل
یہ سب کچھ بھولنا چاہوں
تو کیسے بھول سکتا ہوں
میں تجھ کو بھولنا چاہوں تو کیسے بھول سکتا ہوں
- Read more...
- 2 comments
- 778 views
-
سنیں آج کہیں ناں جائیں نہ
اچھا جانا اگر ضروری هے
تو جلدی لوٹ آئیے گا
پھر کہتی هو بالوں میں
انگلیاں پھیر کے تم
روز ایک جیسے بال کیوں بناتے هیں
آپ پرفیوم بھی بھول جاتے هیں
اک بات تو میں بھی بھول گئ
ذرا کان ادھر لائیے گا
یہ سفید رنگ کی شرٹ جو هے
آپ پر بہت هی جچتی هے
اففف پھر گھڑی نے آٹھ بجا دیۓ
آپ کو جانے کی بھی جلدی هے
اچھا یاد بھی مجھ کو کرنا آپ
اور لنچ بھی وقت پر کیجئے گا
جانتی هوں هوگا کام بہت
پر ایک فون ضرور کیجۓ گا
پھر بڑھتی دھڑکن سے کہتی هو
سنیں ! گاڑی آہستہ چلائیے گا
تم روزانہ مجھے بچوں کیطرح
یہ ساری ہدایتیں کرتی هو
جب میں بھولنے لگتا هو
موبائل ،وائلٹ
تم ہنستی هو
تھوڑا بگڑتی هو
اور شدت جذبات سے تم
مجھ کو باہوں میں بھرتی هو
پھر مجھ کو رخصت کرتی هو
سنو میں دن بھر خوش رهتا هوں
جب وه ساری باتیں سوچتا هوں
جو صبح تم ٹائی باندھتے کرتی هو
- Read more...
- 8 comments
- 672 views
-
Zara si der mein hum kaise kholte uss ko,
tamaam umar lagi jhooth bolte uss ko.
Jise kasheed kiya tha khumaar-e-khushboo se,
misaal-e rang hawaaon mein gholtey uss ko.
Woh khwaab mein hi utarta shuaa-e subah ke saath,
hum apne aap hi palkon pe taultey uss ko.
Woh ashq tha usey aankhon mein dafan hona tha,
gauhar na tha ki sitaaron mein roltey uss ko.
Woh bewafa tha toh iqraar laazmi karta,
kuchh aur der meri jaan tatoltey uss ko.
Kisi ki aankh se ‘mohsin’ zaroor peeta hai,
tamaam shehar ne dekha hai daultey uss ko. !!
- Read more...
- 8 comments
- 653 views
-
مرے ہرکاب ہیں وحشتیں، میری و حشتوں کو قرار دے
مجھے مہر وماہ سے غرض کیا، مجھے بھیک میں میرا یار دے..
کئی دن سے دل یہ دکھا نہیں، کوئی شعر میں نے کہا نہیں
مرے حال پہ بھی نگاہ کر، کسی کیفیت سے گزار دے..
میں ہزار بجھتا دیا رہوں، سر دشت میں بھی جلا رہوں
مری شاخ غم کو نہال کر، نئی کونپلوں کو بہار دے..
کئی دن سے کوچہ ذات میں کسی دشت غم کا پڑاؤ نہیں
کوئی شام مجھ میں قیام کر مرے رنگ روپ کو نکھار دے..
میں شکست ذات کی حد میں ہوں، کسی سرد رات کی ذد میں ہوں
مجھے امتحاں سے گزار دے، کوئی مہر مجھ میں اتار دے..
تیری راہ گزر میں ہوں خیمہ ذن، ہے بدن پہ ہجر کا پیر ہن
جو گزر گئی سو گزر گئی میری باقی عمر سنوار دے..
جہاں عرش و فرش ہیں باادب، اسی در پہ جا کہ سوال کر
وہی نور بخشے ہے خاک کو، وہی آئینے کو غبار دے.......!
- Read more...
- 6 comments
- 916 views
-
محبت ذات کے اندر کوئی گُم ذات ہوتی ہے
محبت کے تعاقب میں ہمیشہ گھات ہوتی ہے
محبت میں خوشی سے موت کو ہم اوڑھ لیتے ہیں
ذرا سوچو کہ اس میں کوئی ایسی بات ہوتی ہے
محبت شہد میں لپٹا ہوا اک زہر ہے لیکن
محبت جیت ہوتی ہے، محبت مات ہوتی ہے
محبت خود زمانہ ہو کے بھی ہے موسموں جیسی
کبھی یہ صبح ہوتی ہے کبھی یہ رات ہوتی ہے
محبت ایسی خوشبو ہے، کبھی اک جا نہیں رہتی
کسی سے دور ہوتی ہے کسی کے ساتھ ہوتی ہے
محبت ہے سرابوں سے، کہ جیسے ریت مُٹھی ہیں
کسی سے بات کرتی ہے کسی کے بات ہوتی ہے
محبت جس کو حاصل ہو، مقدر کا سکندر وہ
محبت رب کی جانب سے حسیں سوغات ہوتی ہے
- Read more...
- 8 comments
- 868 views
-
ہم سنائیں تو کہانی اور ہے
یار لوگوں کی زبانی اور ہے
چارہ گر روتے ہیں تازہ زخم کو
دل کی بیماری پرانی اور ہے
جو کہا ہم نے وہ مضمون اور تھا
ترجماں کی ترجمانی اور ہے
ہے بساطِ دل لہو کی اک بوند
چشمِ پر خوں کی روانی اور ہے
نامہ بر کو کچھ بھی ہم پیغام دیں
داستاں اس نے سنانی اور ہے
آبِ زمزم دوست لائے ہیں عبث
ہم جو پیتے ہیں وہ پانی اور ہے
سب قیامت قامتوں کو دیکھ لو
کیا مرے جاناں کا ثانی اور ہے
شاعری کرتی ہے اک دنیا فراز
پر تری سادہ بیانی اور ہے
- Read more...
- 5 comments
- 774 views
-
مَن عِشق کی اگنی جلتی ہے، تم بَنہیّاں تھامو جان پِیا
میں رُوپ سہاگن دھارَن کو، راہ دیکھوں نینَن تان پِیا
بس ایک جھلک پہ جَگ سارا، تَج تیرے پیچھے چل نِکلی
تو عِشق میرا، تو دِین میرا، تو عِلم میرا اِیمان پِیا
میں ننگے پَیروں نَقش تیرے قدموں کے چُنتی آئی ہوں
اب جان سے ہاری راہوں میں، یہ رستہ تو انجان پِیا
سِر مانگے تو میں حاظِر ہوں، زَر مانگو تو میں بے زَر ہوں
تم عِشق کی دولت دان کرو، میں ہو جاؤں دَھنوان پِیا
میں بھُول بھٹک کے ہار گئی، ہر بار تمہارا نام لِیا
اِس عِشق کی کملی جوگن کے، ہر قِصّے کا عُنوان پِیا
میں پیاس سجائے آنکھوں میں، سب دَیر حرم میں ڈھونڈ پھری
اب دیِپ جلائے مَن مندِر، چُپ چاپ کھڑی حیران پِیا
- Read more...
- 5 comments
- 1,099 views
-
خواب تھا دیدہ بیدار تلک آیا تھا
دشت بھٹکتا ہوا دیوار تلک آیا تھا
اب میں خاموش اگر رہتا تو عزت جاتی
میرا دشمن میرے کردار تلک آیا تھا
اتنا گریہ ہوا مقتل میں کہ توبہ توبہ
زخم خود چل کے عزادار تلک آیا تھا
عشق کچھ سوچ کے خاموش رہا تھا ورنہ
حسن بکتا ہوا بازار تلک آیا تھا
محسن اس وقت مقدر نے بغاوت کر دی
جب میں اس شخص کے معیار تلک آیا تھا
- Read more...
- 3 comments
- 754 views
-
Recently Browsing 0 members
- No registered users viewing this page.
