Search the Community
Showing results for tags 'phool'.
The search index is currently processing. Current results may not be complete.
-
Pakistan - Aye pak watan tuj pe jaan qurbaan چاند میری زمیں پھول میرا وطن چاند میری زمیں پھول میرا وطن میرے کھیتوں کی مٹی میں لعلِ یمن چاند میری زمیں پھول میرا وطن چاند میری زمیں پھول میرا وطن میرے ملاح لہروں کے پالے ہوئے میرے دہکاں پسینوں کے ڈھالے ہوئے میرے مزدور اس دور کے کوہکن چاند میری زمیں پھول میرا وطن چاند میری زمیں پھول میرا وطن میرے فوجی جوان جراتوں کے نشان میرے اہلِ قلم غظمتوں کی زباں میرے محنت کشوں کے سنہرے بدن چاند میری زمیں پھول میرا وطن چاند میری زمیں پھول میرا وطن میری سرحدوں پہ پہرا ہے ایمان کا میرے شہروں پہ سایہ ہے قرآن کا میرا اک اک سپاہی ہے خیبرشکن چاند میری زمیں پھول میرا وطن چاند میری زمیں پھول میرا وطن میرے دہکاں یونہی ہل چلاتے رہیں میری مٹی کو سونا بناتے رہیں گیت گاتے رہیں میرے شعلہ بدن چاند میری زمیں پھول میرا وطن چاند میری زمیں پھول میرا وطن
-
بہت شاداں، بہت دلکش بہت نازک، بہت کومل اُسے پاکیزہ نظروں سے ہمیشہ میں نے دیکھا ہے اُسے پاکیزہ سوچوں میں ہمیشہ میں نے سوچا ہے اُسے میں جب بھی دیکھوں تو قسم سے اپنی پلکیں بھی جھکانا بھول جاتا ہوں اُسے دیکھا ہے میں نے پر بہت محتاط نظروں سے میں ڈرتا ہوں کہیں اُس کو نظر میری نہ لگ جائے کہ اُس کا مرمریں نازک سراپا سر سے پا تک اپنی خوشبو سے مہکتا ہے کہ اُس کے پاس جانے سے میری ہر سانس بھینی بھینی خوشبو سے مہکتی ہے اُسے چھونے سے ڈرتا ہوں گلابی رنگ چھونے سے کہیں میلا نہ ہو جائے ذرا سوچو، ذرا بوجھو وہ لڑکی کون ہے سوچو وہ لڑکی کون ہے بوجھو چلو میں خود بتا دیتا ہوں اُس لڑکی کے بارے میں وہ لڑکی آپ ہو وللہ وہ لڑکی آپ ہو وللہ
-
ﻟﺒﻮﮞ ﭘﮧ ﭘُﮭﻮﻝ ﮐِﮭﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺩِﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﯾﭗ ﺟﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﭼﺮﺍﻍِ ﺷﺎﻡ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﻨﻈﺮ ﺑﺪﻟﻨﮯ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﻗِﺼّﮧ ﭼﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﺗﺎ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﯾﮩﯽ ﺗﺎﺭﮮ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﯽ ﭼﻠﻤﻦ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﯾﮩﯽ ﺳُﻮﺭﺝ ﻧﮑﻠﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺗُﻤﮩﺎﺭﮮ ﺑﺎﻡ ﺳﮯ، ﭘﮩﻠﮯ ﺩِﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺟﮕﻤﮕﺎﺗﯽ ﺑﺴﺘﯿﺎﮞ ﺗﺎﺭﺍﺝ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮩﯽ ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﻟﮕﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﻋﺎﻡ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ ﺷﺎﻡ ﺟﻨﮕﻞ ﻣﯿﮟ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﻟﻮﭨﺘﮯ ﮨﻮﻧﮕﮯ ﺍﺏ ﺍُﻥ ﮐﻮ ﮐِﺲ ﻃﺮﺡ ﺭﻭﮐﯿﮟ، ﻧﻮﺍﺡِ ﺩﺍﻡ ﺳﮯ ، ﭘﮩﻠﮯ ﯾﮧ ﺳﺎﺭﮮ ﺭﻧﮓ ﻣُﺮﺩﮦ ﺗﮭﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺷﮑﻞ ﺑﻨﻨﮯ ﺗﮏ ﯾﮧ ﺳﺎﺭﮮ ﺣﺮﻑ ﻣﮩﻤﻞ ﺗﮭﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨُﻮﺍ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺍﮔﺮ ﻣُﻨﺼﻒ ﺗﻮ ﺍﻣﺠﺪ ﺍﺣﺘﯿﺎﻁً ﮨﻢ ﺳﺰﺍ ﺗﺴﻠﯿﻢ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﻣﺠﺪ ﺍﺳﻼﻡ ﺍﻣﺠﺪ