Jump to content

Recommended Posts

Posted

کتنا عجیب رشتہ ہے
....درد اور محبت میں
جس قدر محبتوں میں شدتیں مہکتی ہیں
درد بڑھتا جاتا ہے
کیا عجیب رشتہ ہے
....خواب اور حقیقت میں
جس قدر بھی اچھے ہوں
خواب ٹوٹ جاتے ہیں
....اور یہ حقیقت ہے
کیا عجیب رشتہ ہے
.....آنسوؤں کا بارش سے
ہجر کی کہانی جب آنسوؤں سی لکھى ہو
....بارشیں نہیں رکتیں
کیا عجیب رشتہ ہے
راستوں کا منزل سے
دل سے گر نہ چلتے ہوں
لاکھ راستے بدلیں
...منزلیں نہیں ملتیں
کیا عجیب رشتہ ہے
....لفظ کا خیالوں سے
میں تیرے خیالوں میں
....گم اگر نہیں ہوتی
لفظ ہی نہیں جڑتے
کیا عجیب رشتہ ہے
.....دل سے تیری چاہت کا
لاکھ روکنا چاہوں
....دل کو تیری چاہت سے
....دل میری نہیں سنتا
کیا عجیب رشتہ ہے
موت ، زندگی کا بھی
....دل سے شاعری کا بھی
دھڑکنوں سے سانسوں کا
.....مجھ سے تیری آنکھوں کا
تجھ سے میری باتوں کا
روشنی سے راتوں کا
کچھ سمجھ نہیں آتا
ضبط آخری حد تک
آزماۓ جاتے ہیں
...اور ایسے رشتوں کو
!!... ہم نبھاۓ جاتے ہیں

 

4d36148e1404f2ba52269b110ae6c612.jpg

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts
×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.