Urooj Butt 861 Posted September 23, 2016 Posted September 23, 2016 پتھرہی رہو ، شیشہ نہ بنو شیشوں کی ابھی رُت آئی نہیں اِس شہرمیں خالی چہروں پر آنکھیں تو اُبھرآئی ہیں مگر آنکھوں میں ابھی بینائی نہیں خاموش رہو ، آواز نہ دو کانوں میں سماعت سوتی ہے سوچوں کو ابھی الفاظ نہ دو احساس کو زحمت ہوتی ہے اظہارِ حقیقت کے لہجے سننےکا ابھی دستور نہیں الفاظ و معانی کے رشتے ذہنوں کو ابھی منظورنہیں یہ شہر کسی کا شہر ہے کب یہ لوگ نہیں ہیں سائےہیں ا ِن سایوں میں کوئی مہر ہے کب یہ پیاس بڑھانے آئے ہیں اشکوں سے کہو جم جائیں وہیں جس چشمہء غم سے پھوٹے ہیں آہو ں سے کہو تھم جائیں وہیں یہ جذبے شاید جھوٹے ہیں مت ہاتھ بڑھاؤ چاہت کا انجان بنو ، انجان رہو یہ رسم گراں ہے لوگوں پر مشکل نہ بنو ، آسان رہو جو بھول چکے ہومدت سے اُس درد کو پھر آغاز نہ دو جانے دو انہیں ، آوازنہ دو آواز نہ دو ، آواز نہ دو 1 Quote
Waqas Dar 7,050 Posted September 24, 2016 Posted September 24, 2016 Bohaaaaaaaaaat khoob zaberdast 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.