waqas dar⚙ Posted January 17, 2017 Posted January 17, 2017 CHAHRA PARHTA, ANKHAIN LIKHTA REHTA HUN چہرے پڑھتا، آنکھيں لکھتا رہتا ہوں ميں بھي کيسي باتيں لکھتا رہتا ہوں؟ سارے جسم درختوں جيسے لگتے ہيں اور بانہوں کو شاخيں لکھتا رہتا ہوں مجھ کو خط لکھنے کے تيور بھول گئے آڑي ترچھي سطريں لکھتا رہتا ہوں تيرے ہجر ميں اور مجھے کيا کرنا ہے؟ تيرے نام کتابيں لکھتا رہتا ہوں تيري زلف کے سائے دھيان ميں رہتے ہيں ميں صبحوں کي شاميں لکھتا رہتا ہوں اپنے پيار کي پھول مہکتي راہوں ميں لوگوں کي ديواريں لکھتا رہتا ہوں تجھ سے مل کر سارے دکھ دہراؤں گا ہجر کي ساري باتيں لکھتا رہتا ہوں سوکھے پھول، کتابيں، زخم جدائی کے تيري سب سوغاتيں لکھتا رہتا ہوں اس کي بھيگي پلکيں ہستي رہتي ہيں محسن جب تک غزليں لکھتا رہتا ہوں
Zarnish Ali👑 Posted January 17, 2017 Posted January 17, 2017 جب سے اس نے شہر کو چھوڑا ھر رستہ سنسان ھوا اپنا کیا ھے سارے شہر کا اک جیسا نقصان ھوا یہ دل یہ آسیب کی نگری مسکن سوچوں وہموں کا سوچ رھا ھوں اس نگری میں تو کب سے مہمان ھوا صحرا کی منہ زور ہوائیں اوروں سے منسوب ھوئیں مفت میں ھم آوارہ ٹھہرے مفت میں گھر ویران ھوا اتنی دیر میں اجڑے دل پر کتنے محشر بیت گئے جتنی دیر میں تجھ کو پا کر کھونے کا امکان ھوا یوں بھی کم آمیز تھا محسن وہ اس شہر کےلوگوں میں لیکن میرے سامنے آ کر اور بھی کچھ انجان ھوا 3
waqas dar⚙ Posted February 12, 2017 Author Posted February 12, 2017 بہت آسان تھا اس کی محبت کو دعا کرنا بہت مشکل ہے بندے کو مگر اپنا خدا کرنا کہاں تک کھینچنا دیوار پر سادہ لکیروں کو تمہاری یاد میں کب تک انھیں بیٹھے گنا کرنا نجانے کس لیئے سیکھا طریقہ یہ ہواؤں نے مرے کمرے میں سناٹے زبردستی بھرا کرنا لہو کی طرح رگ رگ میں جو پیہم درد بہتا ہے زمیں کی تہہ میں لے جائے تو کیا اس کا گلہ کرنا محبت کرنے والوں کی کہانی بس یہی تو ہے کبھی نیناں میں بھر جانا کبھی دل میں رچا کرنا حقیقی داستانوں کا فسانہ بھی کوئی لکھے محبت کرنے والوں کے لئے نیناں دعا کرنا
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now